ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے برطرف رہنما شیخ حسینہ، ان کے خاندان جس میں برطانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار بھی شامل ہیں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں. غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ شیخ حسینہ اگست 2024 میں انقلاب کے بعد بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا.

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم پر مقدمات گنجان آباد دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے میں قیمتی پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر قبضے سے متعلق ہیں انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کے ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے صحافیوں کو بتایا شیخ حسینہ نے کچھ عہدیداروں کے ساتھ مل کر اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے لیے پلاٹ مختص کیے تھے. اختر حسین نے کہا کہ مقدمے میں نامزد افراد میں شیخ حسینہ کی بھانجی، برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، عالمی ادارہ صحت جنوب مشرقی ایشیا کی سربراہ شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں صائمہ واجد کی جانب سے فوری طور پر معاملے پر رد عمل نہیں دیا گیا.

شیخ حسینہ کے صاحبزادے سجیب واجد بھی نامزد افراد میں شامل ہیں اسی طرح حسینہ کی بہن شیخ ریحانہ بھی نامزد ہیں جو کہ ٹیولپ صدیق کی والدہ بھی ہیں ٹیولپ صدیق نے رواں ماہ خود کو برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے اسٹینڈرڈ ایڈوائزر کے حوالے کیا یہ حوالہ برطانوی اخبارات سنڈے ٹائمز اور فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا کہ وہ حسینہ شیخ کی انتظامیہ سے منسلک جائیدادوں میں رہائش پذیر تھیں. بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے دسمبر میں شیخ حسینہ کے خاندان کی جانب سے روسی فنڈ سے چلنے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ سے منسلک 5 ارب ڈالر کے مبینہ غبن کی تحقیقات شروع کیں جوکک بیک کے الزامات 12 ارب ڈالر کے روپ پور نیوکلیئر پلانٹ سے متعلق ہیںان میں ٹیولپ صدیق کا نام آرہا ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انسداد بدعنوانی بنگلہ دیش شامل ہیں

پڑھیں:

حکومت نے پنجاب پولیس کو 43 ارب کے فنڈ جاری کردیئے

حکومت نے پنجاب پولیس کو مالی سال 2024/25کے بجٹ کا تیسرے کوارٹر کا 43 ارب فنڈ جاری کر دیئے گئے ، پنجاب پولیس کے لیے 186ارب کا بجٹ مختض کیا گیا  ۔
پولیس حکام کے مطابق پہلے کوارٹر میں 54ارب ،دوسرے کوارٹر میں 37ارب اور تیسرے کوارٹر میں 43ارب روپے جاری کئے گئے۔
پنجاب پولیس کو اب تک 3کوارٹرز کے 134ارب روپے جاری ہو چکے ہیں، آئی جی پنجاب نے تیسرے کوارٹر کے فنڈز تمام اضلاع ویونٹس کوجاری کردیئے۔
تیسرے کوارٹر میں سب سے زیادہ فنڈز لاہورپولیس کو جاری ہوئے ،6 ارب،49 کروڑ ، 78 لاکھ اور63 ہزار روپے ہیں سی ٹی او لاہور کو 93کروڑ، 2لاکھ ،64 ہزار روپے ، پٹرول کی مد میں 4کروڑ، 4لاکھ ، 70ہزار روپے جاری ہوئےلاہور کو پٹرول کی مد میں 23کروڑ روپے دئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو ایک ایک ارب،27کروڑ ،24ہزار روپے جاری کردیئے۔ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب کو 13کروڑ ، 84لاکھ اور39ہزار روپے جاری ۔ فرنیچر کی خریداری ، گاڑیوں کی مرمت، بلڈنگز کی مرمت و کرائیوں کی مد سمیت دیگر کے لیے بھی فنڈز جاری ہوئے کیے گئے  ۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں  توسیع
  • امریکی حکومت آتشزدگی پر قابو پانے میں تاحال ناکام ،20 مسلم خاندان بھی متاثر
  • لوئر کرم میں حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
  • شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
  • حکومت نے پنجاب پولیس کو 43 ارب کے فنڈ جاری کردیئے
  • ڈی چوک احتجاج: شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
  • بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری
  • حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے استعفی کیوں دیا؟
  • خالدہ ضیا اپنے خلاف کرپشن کے آخری مقدمے میں بھی بری
  •  بنگلادیش میں کرپشن کے الزامات:شیخ حسینہ کی بھانجی اور برطانوی وزیر مستعفی