پاکستان نے بے روزگاری میں بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی، پلاننگ کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آئی ائی پی )پاکستان میں کی بیروز گاری شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروز گاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق بیروزگاری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے۔
مہنگی بجلی اور گیس، بھاری ٹیکسوں سے پیدواری لاگت بڑھی تو سیکڑوں صنعتیں بند ہوئیں، جس کے باعث لاکھوں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔ کراچی کے کئی چوراہوں پر اداس چہرے لیے مزدور بھی کام نہ ملنے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ادھر صنعت کار بھی اس صورتحال سے خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
ٹرمپ کی دھمکیاں ، لیکن کیا واقعی پاناما کینال پر چین کا کنٹرول ہے؟
اقتصادی ماہر اسامہ رضوی کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار کم ہے، درجنوں ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں، 45 لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں، ایسے میں معاشی بہتری کی اشد ضرورت ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی
اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اس عرصے میں سنگین جرائم ڈکیتی، سٹریٹ کرائم، کار و موٹرسائیکل چوری، نقب زنی میں کمی ہوئی۔
سال 2024 کے مقابلے میں سال 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں 600 وارداتیں کم ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیے:نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جرائم کے خاتمہ کے لئے ایک مربوط حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادوں پرجرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، عوام کی جان ومال کے تحفظ میں کئی پولیس جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Crimes Islamabad Police اسلام آباد پولیس پولیس جرائم کرائم