عمر گل کا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نئے بولنگ کوچ کی تلاش میں ہے کیونکہ بورڈ مبینہ طور پر موجودہ کوچ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر گل اور سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ موجودہ بولنگ کوچ آندرے ایڈمز کو تبدیل کرنے پر غور کر رہا ہے کیوں کہ بورڈ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔
مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر فروری 2026 تک کنٹریکٹ پر ہیں۔ واضح رہے کہ عمر گل پاکستان قومی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں اور افغانستان کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندرے ایڈمز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم شان ٹیٹ عمر گل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آندرے ایڈمز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم شان ٹیٹ عمر گل بنگلہ دیش کرکٹ کے بولنگ کوچ کرکٹ ٹیم کے عمر گل
پڑھیں:
نادرا کا گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام شروع
نوجوانوں کے ہنر کو نکھارنے کا منصوبہ،نادرا نے گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام 2025 کا اعلان کر دیا۔
اہلیت کامعیار و دیگر تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئیں،پروگرام کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 13 اپریل 2025 مقرر کی گئی،انٹرن شپ پروگرام کے لئے عمر کی کم از کم حد 28 سال مقرر کی گئی۔تازہ گریجوایٹس بیچلرز اور ماسٹرز والے نوجوان اہل ہوں گے۔