2025-01-18@07:57:37 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«اس ہوٹل»:

    (گزشتہ سے پیوستہ) مدینہ منورہ میں ہمارا قیام ہوٹل طیبہ الطیبہ میں تھا۔ یہ تین یا چار منزلہ چھوٹا سا ہوٹل ہے جو مسجد نبوی کی جنوبی بلکہ جنوب مشرقی سمت کہنا زیادہ صحیح ہو گامیں مسجد نبوی کے جنوب مشرقی کونے کے بیرونی گیٹ نمبر 365سے زیادہ سے زیادہ دس بارہ منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ بس پر آئے تو ہمیں سب سے آخر میں اس ہوٹل تک یہ کہہ کر پہنچایا گیا کہ آپ لوگوں کو مکہ مطاوی میں اتارنا ہے۔ مکہ مطاوی کا نام کیوں لیا گیا اس کی کوئی واضح وجہ سمجھ نہیں آئی۔ شاید ہوٹل طیبہ الطیبہ سے تیس چالیس گز کے فاصلے پر کونے میں جس عمارت...
    بلو چستان پاکستان کا ایک ایسا منفرد صوبہ ہے، جہاں مختلف اقوام رہائش پذیر ہیں ۔یہاں بسنے والی ہر قوم اپنی ثقافت، روایات، تہذیب و تمدن اور کھانوں کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ صوبے میں پشتون بڑی تعداد میں آباد ہیں، جن کی ثقافت سب سے نمایاں ہے، تب ہی پشتونوں کے کھانے صوبے بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ۔ سرد موسم ہو اور ایسے میں روایتی پشتون پکوان لاندھی کا ذکر نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ یوں تو لاندھی کو پہلے گھروں میں تیار کیا جا تا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پکوان ہوٹلوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں مقامی تاجر نے ایک ایسا ہوٹل...
    نوابشاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ کے معروف قاضی ہوٹل پر شرپسند عناصر کا حملہ شہر میں خوف ہراس پھیل گیا۔ امیر جماعت اسلامی نوابشاہ نجف رضا نے اس موقع پر کہا کہ آج شہر کے معروف قاضی ہوٹل پر کچھ شرپسند عناصر نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہوٹل کو نقصان پہنچایا اور رزق کی بے حرمتی کی حملہ آوروں نے ہوٹل کے سامان کو نقصان پہنچایا اور وہاں موجود افراد کو خوفزدہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک ہوااور شرپسندوں نے ہوٹل کے اندر توڑ پھوڑ کی۔ ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل شہر کے مصروف ترین علاقے مین مارکیٹ میں واقع ہے جہاں یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا لیکن یہ واقعہ کاروباری طبقے کے...
    تلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار رانا دگوبتی، وینکٹیش دگوبتی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف حیدرآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔  ان پر فلم نگر میں واقع دکن کچن ہوٹل کو غیر قانونی طور پر مسمار کرنے کا الزام ہے۔ یہ مقدمہ نندا کمار نامی شخص نے درج کرایا ہے، جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دگوبتی خاندان نے عدالت کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے جنوری 2024 میں ان کے ہوٹل کو مسمار کر دیا۔  ان کے مطابق یہ ہوٹل دگوبتی خاندان سے لیز پر لیا گیا تھا اور مسماری کے باعث انہیں 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ دگوبتی خاندان کے افراد بشمول پروڈیوسر سریش دگوبتی، رانا دگوبتی، ان...
    گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)بعض اوقات چوری کی ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس پر یقین نہیں آتا جیسا کہ اس ریسٹورینٹ میں ہونے والی چوری ہے۔ چور یا ڈکیت بنیادی طور پر رقم، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹتے یا چوری کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتیں ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک انوکھی واردات گوجرانوالہ میں ہوئی ہے جہاں کوٹ اسحاق کے علاقے میں واقع ریسٹورینٹ میں چور رات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور رقم کے بجائے چکن پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد چوری کر کے فرار ہو گئے۔ ریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔...
    24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن سربیا سے رکھنے والے نواک جوکووچ نے میلبرن کے ہوٹل میں 2022ء میں خود کو زہر دیے جانے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل میں قیام کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نواک جوکووچ کو 2022ء میں آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، کورونا ویکسین کے معاملے پر جوکووچ نے غلط دستاویزات پیش کی تھیں جس پر ویزا منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ اس دوران نواک جوکووچ کو تحویل کے دوران میلبرن کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ نواک جوکووچ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سربیا واپسی پر مجھے صحت کے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ 2ماہ قبل ہی وزیر نج کاری عبدالعلیم خان نے مذکورہ ادارے کی نج کاری کے معاملے میں اس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری میں جمعرات کے روز سیکریٹری نج کاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے معاملے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات کو فی  الحال اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پی آئی اے کی...
۱