2025-01-24@00:33:17 GMT
تلاش کی گنتی: 42
«ا ئوٹ کیا»:
وزارت مواصلات نے انکشاف کیا ہے کہ 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے تحریری جواب پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو 24 سے 26 نومبر کو بند کیا گیا، موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ملک مخالف سرگرمیوں پر محب وطن پاکستانیوں کا احتجاج موٹرویز کی بندش کے باعث 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ ہفتے کے دوران 3...
قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اور متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آوٹ
قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اور متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اور متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آوٹ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ایوان زیریں میں ترمیمی بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا جبکہ صحافیوں اور اپوزیشن نے پیکا ترمیمی بل کے خلاف ایوان زیریں سے واک آوٹ کیا۔سائبر کرائم قوانین میں تبدیلیوں کا تازہ ترین مسودہ جس کا عنوان الیکٹرانک جرائم کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025 تھا، کو ایک روز قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں پیش...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے نومبر 2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث موٹر ویز بند ہونے کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔ علیم خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر موٹر وے ایم 2، ایم 3 اور ایم 4کو 24 سے26 نومبرکو بند کیا گیا جس سے ٹول ریونیوکا 15 کروڑ 15لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا، مصدقہ اطلاعات تھیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور املاک کو...
(گزشتہ سےپیوستہ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی کے وکیل نے جسٹس اقبال کلہوڑو کی ہدایت پر دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سر!چونکہ جن ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانتیں آج سماعت کے لئے مقرر ہیں، وہ تمام ملزمان کسی ایک مقدمے میں نہیں بلکہ مختلف مقدمات میں الگ الگ نامزد ہیں ،اس لئے گزشتہ تاریخ سماعت پر عدالت نے ہمیں حکم دیا تھا کہ ہم ہر مقدمے کے متعلق الگ الگ چارٹ بنا کر پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں۔اس حکم کی Compliance ہم نے کر دی ہے۔ جبکہ گزشتہ تاریخ سماعت پر ہی جو دوسرا حکم ہمیں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ پر جواب جمع کرانے کے لئے دیا گیا تھا،اس کی Compliance...
ایڈیںشنل رجسٹرار نذر عباس نے عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایڈیںشنل رجسٹرار نذر عباس نے اپنے جواب میں مؤقف اٹیار کیا ہے کہ انہوں نے عدالتی حکم کی نافرمانی نہیں کی۔ انہوں نے عدالت سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بینچز اختیارات کا معاملہ: ایڈیشنل رجسٹرار فارغ، جسٹس منصور آرٹیکل 191 اے کا جائزہ لیں گے دوسری جانب سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے جبکہ عدالتی معاون حامد خان اپنے دلائل پیش کررہے ہیں۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس...
کراچی(نیوز ڈیسک)لکی موٹر، جو پاکستان میں KIA ’کیا‘ گاڑیوں کی اسمبلی اور فروخت کا کام کرتی ہے، ملک میں نئی الیکٹرک ایس یو ویز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی نے مختلف قیمتوں کی رینج میں الیکٹرک گاڑیاں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ان کی فلیگ شپ ایس یو وی ای وی 9 (SUV EV9) بھی شامل ہے۔ کیا نئی گاڑیاں آئیں گی؟ لکی موٹر کے سی ای او محمد فیصل نے بتایا کہ EV9 کے علاوہ، کمپنی مستقبل میں EV3 (ایک چھوٹی اور کم قیمت الیکٹرک SUV) بھی لانے پر غور کر رہی ہے۔ اکتوبر 2024 میں متعارف کرائی گئی EV5 کو بھی صارفین سے اچھی پذیرائی ملی۔ لکی موٹر کے سی ای او محمد...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کے اسلام آباد اور راولپنڈی یونٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا‘ اجلاس کی مشترکہ صدارت محسن خان جنجوعہ اور اظہر شیخ نے کی‘ اجلاس جاوید شہزاد مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی گء اور خبر راساں ادارے ثنائنیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل ترابی کے لیے صحت یابی کی دعاء کی گئی اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن رازی ہسپتال کی انتظامیہ کو میڈیا سے وابستہ افراد کی ضروری طبی سہولتوں کی فراہمی اور مجموعی طور پر خدمت خلق کے لیے موئثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا‘ اور جماعت اسلامی راولپنڈی کے سبکدوش سیکرٹی اطلاعات ملک اعظم کے صاحب زادے ادیب دانش ور‘ کالم نگار ملک محمد فاروق...
ویب ڈیسک — اب سے چار دہائیاں قبل امریکہ کے صدر رونلڈ ریگن نے اپنے دور اقتدار کے اختتام پر اپنے جان نشین کے نام خط میں ایک نوٹ لکھنے کی روایت شروع کی جو اب تک تسلسل سے جاری ہے کیونکہ ہر سبکدوش ہونے والا صدر وائٹ ہاؤس کے نئے مکین کے لیے ایک خط چھوڑ کر جاتا ہے۔ اس سال جب 20 جنوری کو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی چار سالہ مدت صدارت کا آغاز کریں گے تو یہ امریکی تاریخ اور سیاست کا ایک انوکھا موڑ ہو گا۔ چار سال قبل ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کے لیے صدارتی اوول آفس کے ڈیسک پر ایک نوٹ چھوڑا تھا۔ اور اب اگر صدر بائیڈن نئے صدر کے...
کولاج فوٹو: فائل ایم این اے عادل بازئی کی اپیل کے فیصلے میں جسٹس عائشہ ملک نے اضافی نوٹ تحریر کیا جس میں کہا گیا الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا۔اس میں جسٹس عائشہ ملک نے تحریر کیا کہ آئین کے تحت حکومت کا اختیار صرف عوام کی مرضی پر مبنی ہے، یہ مرضی عوام کے اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال، انتخابی و سیاسی عمل میں شرکت کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے۔اضافی نوٹ میں کہا گیا کہ انتخابات بنیادی طریقہ ہیں جس کے ذریعے رجسٹرڈ ووٹر اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔ اس مقدمے کے حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا۔ ایم این اے عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملہ، ایڈیشنل رجسٹرار کو شوکاز نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری...
سپریم کورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سوموار کو سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عدالت نے آج کیلئے کیس مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا...
آئینی عدالت نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملہ پر وفاق و متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چھ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کا شیڈول جاری ہوا ہے، یہاں کے الیکشن کو پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں نے تعلیمی اداروں میں اپنے سیاسی ونگز بنالیے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا اسٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟ یہ پابندی کب لگائی گئی؟، کراچی یونیورسٹی میں سیاسی جماعتوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے.(جاری ہے) وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی عدالت نے آج کیلئے کیس مقرر کرنے کا حکم دیا تھا جسٹس منصور علی...
سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کی سماعت کی ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس کے مطابق کیس 7 رکنی لارجر بینچ کے رکن جسٹس شاہد بلال حسن کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔
واشنگٹن:تحقیق کاروں نے ایک اہم دریافت کے ذریعے دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا۔ بینالاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایم آئی ٹی (MIT) کے پروفیسر جوزف ویزنبام کی تخلیق کردہ یہ ابتدائی چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کے آرکائیوز سے پرانے کمپیوٹر کوڈ کے دھندلے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا اور 60 سال سے گمشدہ کوڈ کو دریافت کیا۔ اس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ELIZA کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ ELIZA کو ایک لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو صارفین کے ساتھ...
محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ ’زندہ‘ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے جو کہ دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ہے۔ MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔ ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا تھا۔ محققین کا کہنا ہے...
اپنے بیان میں جمعیت کوئٹہ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت گرفتار افراد کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے اور انکے خلاف کوئی الزامات ہیں تو انکا شفاف قانونی عمل کے تحت پیش کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ کے رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ماورائے عدالت اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے گرفتار افراد کو عدالتوں میں پیش کروائیں۔ ایسے اقدامات سے شہریوں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد و دیگر نے ماورائے عدالت شہریوں کو اغوا کرنے اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کے واقعات کی...
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع سی اے اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا۔ سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹم ہے۔ ابتدائی طور پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پروازیں چلا کر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا...
ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے, دو رکنی بنچ نے آئندہ سماعت پر مقدمات ریکارڈ بھی طلب کر لیا. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. ان درخواستوں میں وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے ، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے اور بانی پی...
(تحریر: سہیل یعقوب) موت برحق ہے اور ہم سب یہ مانتے اور جانتے ہیں کہ موت کا ایک دن مقرر ہے، مگر یہ کبھی نہ سوچا تھا کہ موت ٹینکروں کی صورت میں کراچی کی سڑکوں پر انتظامیہ کی آشیرباد سے یوں دوڑنے لگے گی۔ ایک خبر کے مطابق 2024 میں کراچی میں ٹریفک کے حادثات میں 482 افراد اپنی جان سے گئے۔ ایک دوسری خبر کے مطابق یہ تعداد 601 افراد کی ہے اور نئے سال کے گیارہ دنوں میں 27 لوگ ٹریفک کے حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ اسی اوسط سے چلتا رہا تو اللہ نہ کرے 2025 کی تعداد یقیناً 2024 سے زیادہ ہوجائے گی۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں ٹریفک...
کراچی: مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ایم کیو ایم پاکستان کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاونڈیشن کو سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں قائم میت بس ٹرمینل خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا/ نوٹس کے مطابق سنگم گراؤنڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارک کی زمین ہے اور اسے کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ فیڈرل بی ایریا میں واقع اس میت بس ٹرمینل کے دستاویزات تین روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں دستاویزات فراہم نہ کیے گئے تو کے کے ایف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے...
وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا
کراچی: وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی گئی، خیبرپختون خوا کے 30 منصوبوں کے لیے 17.59 فیصد، بلوچستان کے 22 منصوبوں پر 23.87 فیصد رقم رکھی گئی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کی رفتار60 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہو گی، کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ نئی موٹرسائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر سے زائد نہ ہو، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ رولز کی منظوری کے علاوہ گاڑیوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کی منظوری بھی دی گئی ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی۔ بہت جلد آپ کو پنجاب کی سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیاں نظر آئیں گی۔ نوجوانوں کو پنجاب حکومت کاروبار کیلئے قرضے دیگی۔ آسان کاروبار کارڈ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود...
شیر افضل مروت : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شیر افضل مروت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے شوکاز پر سینیٹ اور قومی اسمبلی ممبران پر مشتمل کمیٹی بنا دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت نے کہا پہلے بھی ایک کمیٹی بنائی جس میں یکطرفہ سوچ کے حامل افراد کوشامل کیا گیا، شیر افضل مروت نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے دو دو ممبران کو کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاریپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شیر افضل...
پارٹی کے خلاف بیان بازی، شوکاز نوٹس جاری، شیر افضل کا میڈیا سے وقتی دوری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنا موقف عمران خان کے سامنے پیش کروں گا جبکہ انہوں نے میڈیا سے ایک ہفتہ دور رہنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اپنے ہی دوست میڈیا پر چڑھائی کریں، میں نے کسی پر وار نہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔ پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر شیرافضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور ان سے پارٹی پالیسی کےخلاف بیان بازی پر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ جواب دیئے جانے تک شیر افضل مروت کو میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ شیر افضل مروت کو دئے گئے شو کاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے، آپ...
پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنمائوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔۔شیر افضل سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ۔دوسری جانب شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے تک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے گزشتہ سال بھی پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے۔ شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے آپ کے بیانات کے حوالے سے عمران خان کو اگاہ کیا گیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔ شوکاز نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو 7 دن کے اندر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے.(جاری ہے) شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے آپ کے بیانات کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا شوکاز نوٹس کے مطابق شیر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے...
کراچی(جسارت نیوز) اسلامی جمعیت طالبات نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کا نتیجہ 33فی صد آنا افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ایئر کا نتیجہ محض 33 فی صد رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فی صد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی آئی نائن ناکے پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زبیر شہید ہو گیا۔ واقعے کے فوری بعد کیپیٹل پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن شروع کردیا۔ بعد ازاں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے فرار ہوتے ہوئے ملزم کو پیچھا کرکے گرفتار کیا، ملزم اپنا نام سجاد علی،سکھر کا رہائشی بتاتاہے۔ ذرائع پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم کسی تنظیم سے ہے یا کوئی اور وجہ، تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ایم ڈی عاصم کھچی کو قتل کی دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اطلاعات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی اے پی پی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن مافیا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور عاصم کھچی سمیت ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں جعلی بھرتیوں اور ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جنوری 2024ء ) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا پیرس والا روٹ نقصان والا روٹ ہوگا، یہ سمجھتے ہیں کہ پیرس کیلئے 2 فلائٹس چلا کر پتہ نہیں کیا کر لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرلائن پر یورپ میں عائد کی گئی پابندی کے خاتمے کے بعد جمعہ کے روز قومی ائیرلائن نے یورپ کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا، تاہم پی آئی اے اپنے ایک عمل کی جانب سے ناصرف سوشل میڈیا، ساتھ ساتھ غیر ملکی میڈیا کی تنقید کی زد میں آ گئی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں جس کا اعلان ایک پوسٹ کے ساتھ کیا گیا۔ قومی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ناظمہ صوبہ اسلامی جمعیت طالبات سندھ حلیمہ سعدیہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض33 فیصد رہا ہے، سندھ کے دیگر بورڈ کا80 فیصد سے زائد نتائج آنا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج...
بیجنگ:چین نے حال ہی میں ایک جدید اے آئی سے لیس پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے، جس کا نام RT-G ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف شہر کی سڑکوں پر گشت کرتا ہے بلکہ مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ خود مختار اور خودکار نظام کا حامل ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ انسانی نگرانی کے بغیر بھی اپنا کام کر سکتا ہے۔ روبوٹ RT-G کو ’’لوگون ٹیکنالوجی‘‘ کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ مغربی ماڈلز سے مختلف ہے کیوں کہ اسے نگرانی کے لیے نہیں، بلکہ مجرموں کو پکڑنے اور ان کے تعاقب کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیات میں یہ شامل...
سینیئر وکیل حذیفہ احمدی نے کہا کہ کنواں آدھا مسجد کے اندر اور آدھا باہر ہے، کنواں صرف مسجد کے استعمال کیلئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے تنازعہ میں آج اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ اس نوٹس میں سپریم کورٹ نے حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ نے سنبھل شاہی جامع مسجد منیجنگ کمیٹی کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ درخواست میں مسجد کمیٹی انتظامیہ نے مطالبہ کیا تھا کہ ضلع مجسٹریٹ کو صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی جائے۔ جو نجی کنواں کھودا جا رہا ہے وہ مسجد کی سیڑھیوں کے قریب ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے...
سماجی رابطے اور سیاسی ابلاگ کے لیے مشہور پلیٹ فارم ایکس یعنی سابقہ ٹوئٹر سے متاثر ہوتے ہوئے فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی فیکٹ چیکنگ کے روایتی طریقے سے انحراف کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹا کمپنی اجتماعی اطلاعات کے ذریعے غلط معلومات سے نمٹنے کے روایتی حقائق کی جانچ پڑتال کو صارف کے ذریعے فعال رکھنے والے ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم سے تبدیل کر رہی ہے، جو اچھا خاصا ایکس کی پالیسی سے متاثر فیصلہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:میٹا واٹس ایپ کے کون سے اہم فیچر پر کام کررہی ہے؟ ڈیجیٹل منظر نامے پر میٹا کے اس اقدام کو بیشتر سر گھما کر دیکھ رہے ہیں، فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے نوٹس پر بلوچستان یونیورسٹی کے غیر مستقل ملازمین کی مستقل تعیناتی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ہدایت پر بلوچستان یونیورسٹی کے غیر مستقل ملازمین کی میرٹ پر مستقل تعیناتی کر دی گئی۔ متاثرہ ملازمین کی درخواست پر سیدال خان ناصر نے معاملہ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی آف ایجوکیشن کے سپرد کیا تھا۔ 2 جنوری کو سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی صدارت میں سینٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور دیگر کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے غیر مستقل ملازمین کے مسئلے کو میرٹ پر حل کرنے پر زور دیا، جس پر کمیٹی کے بیشتر اراکین نے ان کے موقف کی تائید کی۔...