اسلام آباد:

تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پنجاب پر ہمیشہ سے یہ الزام رہا ہے کہ ان کی جو پالیسیاں ہیں، وہ پنجاب کو فائدہ دیتی ہیں، سی پیک کے پراجیکٹس کو بھی دیکھیں تو میٹرولائن تھی لاہور کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کا پراجیکٹ کیا گیا، پنجاب سکھر موٹر وے بھی پنجاب کے اندر، سی پیک کے تحت کوئلے کا پاور پلانٹ ساہیوال میں لگا دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مالی بحران سے دوچار وفاق نے پنجاب میں 436 ارب روپے کی نئی لاہور،ساہیوال، بہاولنگر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ 

جبکہ سندھ میں سکھرحیدر آباد موٹر وے بھی تعیمر ہونی ہے، مگر اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وفاق کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹر وے کی فنڈنگ کا فیصلہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہے، شدید مالی بحران اور صوبائی منصوبوں کی فنڈنگ پر پابندی کے باوجود وفاق کا فیصلہ حیران کن ہے۔ 

تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ حکومت نے اس مالی سال کے لیے اکنامک گروتھ کا ہدف3.

6 فیصد رکھا تھا، اب آدھا مالی سال گزر گیا ہے اور چھ ماہ کے اعدادوشمار آگئے ہیں جو توقعات سے کم ہیںتو لگتا نہیں ہے کہ حکومت اپنا یہ ہدف حاصل کر پائے گی، مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں محض 1.7فیصد ترقی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یکم اپریل سے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، لنڈی کوتل میں عارضی حراستی کیمپس بنائے گئے ہیں، لوگوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کیا جائے گا، ان کو وہاں رکھا جائے گا اور پھر اس کے بعد ان کو افغانستان بھیجا جائے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر وے جائے گا

پڑھیں:

محصور پاراچنار میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی

اسلام ٹائمز: ادائیگئ نماز کے بعد خطبہ عید دیتے ہوئے حسینی مرکز کے سپریم لیڈر جناب شیخ فدا حسین مظاہری نے فرمایا کہ طوری بنگش قوم علاقے میں امن و امان کی خواہاں ہے، اپنے آبائی علاقے کو وہ بدامنی اور قتل و غارتگری کی بھینٹ کسی صورت میں نہیں چڑھنے دے گی۔ انہوں نے امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ اور اسکے بعد 29 مارچ کو صدہ عباس قلعہ میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد روڈ بلاک رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

پیر 31 مارچ کو نصف سال سے محصور پاکستانی غزہ پاراچنار میں عیدالفطر روایتی اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ 6 ماہ سے محصور علاقے پاراچنار میں تیل، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت اور مجبوری کے باوجود روایتی انداز سے عید منا کر اپنی ثابت قدمی اور رضا برضائے الہیٰ کا عملی نمونہ پیش کیا، اس دوران ڈیڑھ سو سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ تاہم علاقے کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں منعقد ہوا۔ جس میں 30 ہزار سے زائد لوگوں نے مرکزی جامع مسجد کے پیش امام اور حسینی مرکز کے پیش امام فدا حسین مظاہری مد ظلہ العالی کی اقتداء میں نماز عید ادا کی۔ اس کے علاوہ زیڑان قباد شاہ خیل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کی اقتداء میں نماز ادا کی گئی۔ ادائیگئ نماز کے بعد خطبہ عید دیتے ہوئے حسینی مرکز کے سپریم لیڈر جناب شیخ فدا حسین مظاہری نے کہا کہ طوری بنگش قوم علاقے میں امن و امان کی خواہاں ہے، اپنے آبائی علاقے کو وہ بدامنی اور قتل وغارتگری کی پھینٹ کسی صورت میں نہیں چڑھنے دے گی۔

انہوں نے امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ اور اس کے بعد 29 مارچ کو صدہ عباس قلعہ میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد روڈ بلاک رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی ضامن حسین نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد اپر کرم میں ہم اپنی طرف سے روڈ کھولنے کا اعلان کرتے ہیں اور یہ واضح کرتے ہیں کہ کوئی روڈ بند کرتا ہے، وہ کرتے رہیں۔۔ اس سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔ وہ حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ ہماری طرف سے یک طرفہ اور خیر سگالی کے طور پر روڈ کھلا ہے۔ کسی کو روڈ پر روکا نہیں جائے گا۔ خیال رہے کہ کسی بھی خطرے یا حادثے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور مقامی رضا کار فورس پاسداران حسینی کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial  

متعلقہ مضامین

  • تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: عظمیٰ بخاری
  • بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
  • بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
  • ایپل کا نئے اے آئی ڈاکٹر پر کام جاری
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب و گلگت کو فون
  • محصور پاراچنار میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی
  • ٹرمپ نے زیلنسکی کو ایک بار پھر دھمکی دے دی
  • نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز لاہور، رانا ثناء فیصل آباد  احسن اقبال  نارووالمیں عید منائیں گے
  • ایف بی آر 9 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ کرسکا
  • خونی ٹریفک حادثات، کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ