’’میرے علم میں لائے بغیر فلم میں ریپ سین شوٹ کیا گیا‘‘؛ مشہور بھارتی اداکارہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
90 کی دہائی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے اپنے کیریئر کے ایک تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح فلم ’’دلال‘‘ میں ان کے علم کے بغیر ایک ریپ سین شوٹ کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ متھن چکرورتی کے ساتھ بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا اور ڈائریکٹر پرتھو گھوش پر انہوں نے قانونی چارہ جوئی بھی کی تھی۔
عائشہ جھلکا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ’’مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ فلم میں میری ڈپلیکیٹ کے ساتھ یہ سین شوٹ کیا گیا ہے۔ میں ٹرائل شو میں بھی نہیں گئی تھی۔ ایک صحافی نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ ’کیا آپ کو اس سین کے بارے میں معلوم ہے؟ ہمیں حیرت ہے کہ آپ نے یہ کیسے منظور کیا؟‘ سب جانتے تھے کہ وہ میری ڈپلیکیٹ تھی۔‘‘
جب اداکارہ نے فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے انکار کردیا۔ عائشہ نے بتایا، ’’میں نے پرکاش جی کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ فلم میں ایسا کوئی سین نہیں ہے۔ لیکن جب میں نے پریس شو میں یہ سین خود دیکھا تو مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے خود کو دھوکا کھایا ہوا محسوس کیا۔ اگلے ہی دن میں نے IMPPA میں کیس دائر کر دیا۔‘‘
عائشہ جھلکا نے 90 کی دہائی میں ’قربان‘، ’جو جیتا وہی سکندر‘ اور ’کھلاڑی‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا تھا۔ 2000 کی دہائی میں انہوں نے اداکاری چھوڑ دی کیونکہ انہیں اچھے کردار نہیں مل رہے تھے۔ حال ہی میں وہ ’سیلیبریٹی ماسٹر شیف‘ اور پرائم ویڈیو کے ویب شوز ’ہش ہش‘ اور ’ہیپی فیملی‘ میں نظر آئی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
بالی ووڈ اداکارہ شانتی پریا نے حال ہی میں اپنے سر کے بال منڈوا کر سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے یہ قدم خود کو روایتی خوبصورتی کے معیار سے آزاد کرنے کے لیے اٹھایا۔ شانتی پریا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے آنجہانی شوہر کا کوٹ پہنے نظر آئیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے حال ہی میں سر منڈوایا اور میرا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین ہونے کے ناطے ہم اکثر زندگی میں حدود طے کرتے ہیں اور قوانین کے مطابق چلتے ہیں اور یہاں تک کہ خود کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Shanthi Priya (@shanthipriya333)
انہوں نے لکھا کہ سر منڈوا کر میں نے اپنے آپ کو ان حدود سے آزاد کیا، اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کوئی باغی نہیں لیکن دنیا کے طے کردہ خوبصورتی کے معیارات کو توڑنے کا ارداہ کیا۔
ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہےکچھ نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ نے تنقید کی۔