خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ ،کارٹل سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ مسابقتی کمیشن نے انکوائری مکمل کرکے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔
مسابقتی کمیشن رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز پر چھاپے کے دوران کارٹل بنانے کے واضح ثبوت حاصل ہوئے، گٹھ جوڑ کرکے قیمیتں فکس کرنا صارفین کےحقوق کی خلاف ورزی ہے، مارکیٹ میں ہرگٹھ جوڑ ناکام اورآزادانہ مقابلے کو یقینی بنایا جائے گا۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق خام اسٹیل کے دونوں بڑے سپلائرز نے مبینہ طورپر گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا۔ خام اسٹیل کے دونوں بڑے سپلائرز مل کر قیمتیں طے کرتے تھے۔ گٹھ جوڑ کے نتیجے میں خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 3 سال میں خام اسٹیل کی قیمت میں 1،46،000 روپے فی ٹن کا اضافہ کیا گیا، دونوں اسٹیل سپلائرز کے درمیان سکینڈری میٹریل کی فروخت پربھی گٹھ جوڑ تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خام اسٹیل کی گٹھ جوڑ
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ لاہور میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں موسم خشک؛ کل بادلوں کا راج ہوگا، برسیں گے یا نہیں؟
خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔