سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے پنجاب کی طرح سندھ میں موٹرویز نہ بنائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین قرۃ العین مری کی زیرِ صدارت ہوا جس میں سندھ میں موٹرویز کی تعمیر کا معاملہ زیر غور آیا تو پیپلز پارٹی کے سینیٹرز شدید برہم ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے اظہارِ خیال کیا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں موٹرویز پہنچا دی گئی ہیں لیکن سندھ میں ان کی تعمیر میں تاخیر کی جا رہی ہے۔سینیٹر جام سیف اللہ خان نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی صرف قومی نوعیت کے منصوبوں کی تعمیر کا کہا ہے، بہتر تو یہ ہوتا کہ موٹرویز سے تمام صوبوں کو منسلک کیا جاتا، سندھ کو ایم 9 موٹروے کا لالی پوپ دے دیا گیا ہے جبکہ ایم 9 کسی صورت موٹروے نہیں۔

اس پر سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ختم کر دیا جائے کیونکہ یہ صرف پنجاب کے شاہراہوں کیلیے کام کر رہی ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس وقت ’پنجاب ہائی وے اتھارٹی‘ بنا ہوا ہے، صوبوں کو رقم فراہم کر دیں وہ خود موٹرویز بنا لیں گے۔اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی نے بتایا کہ ایکنک نے لاہور ساہیوال بہاولپور موٹروے کی منظوری نہیں دی۔ اس پر جام سیف اللہ خان نے کہا کہ سنا ہے نئی موٹروے چولستان کی زمینوں کیلیے بنائی جا رہی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کیوں اجلاس میں نہیں ہیں۔

اس پر سیکرٹری نے بتایا کہ آذربائیجان کے تعاون سے ایم 6 اور 9 کی تعمیر سے متعلق اجلاس جاری ہے، احسن اقبال اہم اجلاس میں شرکت کر کے کمیٹی اجلاس میں آئیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ میں حیدرآباد سکھر موٹروے کی اشد ضرورت ہے۔

این ایچ اے حکام نے بتایا کہ سکھر حیدرآباد اور حیدرآباد کراچی موٹرویز پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس پر فیصل سبزواری نے کہا کہ موٹروے کو بندرگاہ سے شروع ہونا چاہیے تھا 30 سال ضائع کر دیے، کراچی پورٹ پورے خطے کو منسلک کرتی ہے موٹرویز نہ بنا کر اس کو روکا گیا۔

این ایچ اے حکام نے بتایا کہ آذربائیجان کی طرف سے رقم ملنے کے بعد ایم 9 کی فیزبیلیٹی بنائے جائے گی۔ اس پر قرۃ العین مری نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگایا جائے بلکہ حقائق بتائے جائیں، گزشتہ مالی سال لالی پوپ دیا گیا کہ چین ان موٹرویز کو بنائے گا۔

این ایچ اے حکام نے کہا کہ امن و امان صورتحال پر چین سرمایہ کاری اور تعمیر سے پیچھے ہٹ گیا۔ اس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ اگر آذربائیجان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو کیا ہوگا؟ حکام نے جواب دیا کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔قرۃ العین مری نے کہا کہ سندھ کی موٹرویز نہیں بن رہیں کہ پیسے نہیں ہیں، لاہور ساہیوال بہاولپور موٹروے کیلیے تو کوششیں کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قرۃ العین مری پیپلز پارٹی میں موٹرویز قائمہ کمیٹی نے بتایا کہ موٹرویز نہ کے سینیٹر اجلاس میں نے کہا کہ کی تعمیر حکام نے رہی ہے جا رہی

پڑھیں:

این اے 213 کے ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

سٹی42:عمر کوٹ میں این اے 213 کے ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پیپلزپارٹی کی صبا تالپور کامیاب ہوگئیں، صبا تالپور 1لاکھ 64 ہزار 788 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہریں، اپوزیشن امیدوار لال مالہی 81 ہزار 247ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ مضامین

  • این اے 213 ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور کامیاب
  • کینال منصوبے کے باعث پیپلز پارٹی وفاق کی حمایت چھوڑ دیگی: نثار کھوڑو
  • این اے 213 کے ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
  • بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں‘ چھٹیاں منا رہے ہیں: عطا تارڑ
  • امریکا کیساتھ مذاکرات عمان سے اٹلی منتقل؛ ایران کا برہمی کا اظہار
  • آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا عمر ایوب
  • صدرِ مملکت آصف زرداری کا سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • سپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پراظہار تعزیت
  • پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے
  • پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے