وزیر اعظم نے سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی پر نوٹس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ماہ رمضان کے دوران سحر و افطار میں گیس کی فراہمی میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اس حوالے سے رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کے ساتھ سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم کی ہدایات پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ گیس ڈسٹریبیوشن مراکز کے آخری سروں پر واقع علاقوں میں سحری اور افطار کے اوقات سے 30-45 منٹ پہلے گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، جس سے ان علاقوں میں گیس کے پریشر میں بہتری آئے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی ترسیل کے نظام کی نگرانی کے لیے ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں کنٹرول رومز بنانے کا اعلان بھی کیا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر گیس کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ گیس کے کم پریشر کی شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سحر و افطار میں گیس کی گیس کی فراہمی

پڑھیں:

کراچی میں سحر و افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم کا اظہار برہمی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 اپنے مذمتی بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ماہ صیام کے پہلے روز ہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔

اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار میسر نہیں بنیادی ضروریات کی،

ایم کیو ایم اراکین نے کہا کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے، اراکین اسمبلی کا مزید کہنا تھا گیس کمپنی فی الفور سحر و افطار کے وقت میں بندش کا خاتمہ کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • سوئی سدرن گیس کمپنی سحری و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے، منعم ظفر خان
  • وزیراعظم  کا سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس
  • وزیر اعظم کا سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی پر نوٹس
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کیخلاف شکایات کا نوٹس
  •  سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی:وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
  • کراچی میں سحر و افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم کا اظہار برہمی
  • رمضان المبارک کے دوران کن اوقات میں گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
  • سوئی سدرن گیس کمپنی:رمضان المبارک کیلئے گیس کی فراہمی کے اوقات جاری
  • رمضان المبارک :کن اوقات میں گیس ملے گی ؟ شیڈول جاری