سیالکوٹ:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2 سال قبل پی ڈی ایم نے ووٹ آف نو کانفیڈنس کے ذریعے اقتدار حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے۔

 پاکستان میں کرپشن کے کھنڈرات کے اوپر ایک  عمارت کی تعمیر شروع کی، ساری پارٹیوں نے ملکر محنت اور جانفشانی کے ساتھ ایک امید کی کرن پیدا کی کہ یہاں ڈالر 600 روپے کا نہ ہو، خوراک کے بلوے نہ ہو۔ یہ خوف تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔ شہباز شریف نے ملک ملک دورے کیے ۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ کوئی یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ مہنگائی کی شرح 38 سے ڈیڑھ فیصد رہ جائے گی۔کل امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کریش کی ہے پاکستان کی ایک لاکھ سے زائد  پوائنٹس سے آگے گئی ہے۔

مختلف سیاسی پارٹیوں کو اکٹھا رکھنا اور معشیت کو ٹرن آرونڈ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے۔ جون تک سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے مکمل ہونے جارہی ہے۔ سیالکوٹ لاہور موٹر وے پر ایک لین کا اضافہ کیا جائے گا۔

لاہور اسلام آباد کی 60 فیصد ٹریفک اس موٹر وے پر منتقل ہو جائے گی، ضلع سیالکوٹ کے رنگ روڈ ایمن آباد روڈ، ڈسکہ روڈ، وزیر آباد روڈ کو ملائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان پاور ڈویژن ظفریاب خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں ریلیف پر عملدرآمد کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کی خبریں بے بنیاد اور متضاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض عناصر جان بوجھ کر بجلی کے نرخوں اور اس کی تکنیکی تفصیلات سے متعلق غلط معلومات پھیلا کر حقائق کو مسخ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کی رپورٹس حکومت کے سرکاری مؤقف کو غلط انداز میں پیش کرتی ہیں اور اس کا مقصد عوام میں الجھن پیدا کرنا ہے۔

ترجمان نے واضح کیاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان درست ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ جاری موسم گرما کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نے صارفین پر بوجھ کم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد نیپرا نے بغیر کسی تاخیر کے ریلیف پیکیج پر عمل درآمد کے لیے 4 اپریل کو سماعت کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریلیف پیکیج کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اس کا اطلاق ملک بھر کی تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا۔

ترجمان نے کہاکہ یہ ریلیف مہینوں کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جس میں ٹیرف کو کم کرنے کے لیے آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پییز) کے ساتھ مذاکرات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟

انہوں نے کہاکہ جب اصل اثر عوام تک پہنچ رہا ہو تو ٹیرف کے زمرے پر بحثیں غیر ضروری ہیں، اس بروقت اقدام کے لیے حکومت کو کریڈٹ دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افواہیں بجلی ٹیرف بجلی کی قیمتیں ترجمان پاور ڈویژن ردعمل ریلیف شہباز شریف مؤقف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا
  • ’عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا‘
  • بانی جیب کترا‘ پی ٹی آئی ٹکڑے ہو چکی‘ ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں: خواجہ آصف
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے، حمزہ شہباز  
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے‘ حمزہ شہباز
  • بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کے لئے ایک اور بڑا ریلیف
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے: حمزہ شہباز
  • بجلی کی قیمتوں میں ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن