سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلے اور پہلے روبوٹ ڈاگ ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلے اور پہلے روبوٹ ڈاگ ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلے کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلے” کے پہلے ایونٹ کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم گو لے اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم چھن شیوئی ڈونگ نے مشترکہ طور پر اس مقابلے کا آغاز کیا۔
شن ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت روبوٹ انڈسٹری کسی ملک میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ کا معیار طے کرنے کی ایک اہم علامت بن چکی ہے ، اور چین روبوٹ مینوفیکچرنگ اور ایپلی کیشن کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے عالمی معیار اور طاقتور میڈیا پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ، “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلہ” روبوٹکس کی جدید کامیابیوں کو ہمہ جہت طریقے سے دکھائے گا۔
توقع ہے کہ اس مقابلے کے ذریعے روبوٹ ٹیکنالوجی چین کو ایک سائنسی اور تکنیکی طاقت بنانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلہ” دنیا کی ٹاپ روبوٹ ریسرچ ٹیموں کو اکٹھا کرے گا، اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہ شرکت کے سب سے زیادہ پیشہ ورانہ معیارات اور ترتیب کے سب سے زیادہ سائنسی ڈیزائن کے ساتھ چینی معیارات پر مبنی عالمی ٹاپ روبوٹ مقابلے کا پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا۔مقابلے کے پہلے ایونٹ کے طور پر ، پہلے روبوٹ ڈاگ ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلے میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس ،اوبسٹکلز ، باکسنگ مقابلہ ، اور فائر ریسکیو سمیت دیگر تھیم مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مقابلے کا
پڑھیں:
لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب, آرمی چیف و مریم نواز کی شرکت
لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی۔
ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے معروف گیت گا کر سماں باندھ دیا جبکہ فوک گلوکار عارف لاہور نے اپنے منفرد انداز میں پرفارم کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں آتشبازی کے مظاہرے سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ تقریب میں گھڑ سواروں نے مہارت کا مظاہرہ کیا۔
16 روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20 سے زائد ایونٹس ہوئے، شندور پولو اور بزکشی کے مقابلے حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔