اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )
اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس مسئلے کو وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا تھا۔
چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے لہٰذا معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، وزارت ایئرپورٹس پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فسلیٹیشن ڈیسک قائم کرے گی۔
پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلیٰ ابراہیم ڈار، چیئرمین ظہور اقبال اور صدراسلم چوہدری کی طرف سے وفاقی وزیر کو خط بھیجا گا تھا۔
خط کے متن کے مطابق ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی خبریں مل رہی ہیں، پاکستانی ایئرپورٹس پر عملہ اوورسیز پاکستانیوں کو روک کر چار سے پانچ لاکھ روپے رشوت لے رہا ہے۔
خط کے مطابق دستاویزات کی انکوائری تک فلائٹ مس ہو جانے کا کہہ کر اوورسیز پاکستانیوں کو مجبور کیا جا رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، مسئلہ حل کر کے حکومت پر اعتماد بحال کیا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک چودھری سالک حسین وفاقی وزیر
پڑھیں:
رانا تنویر کا نارنگ منڈی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین—فائل فوٹووفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے صوبۂ پنجاب کے شہر نارنگ منڈی اور گرد و نواح کو آفت زدہ علاقہ قرار دینےکی سفارش کر دی۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو لکھے گئے خط میں اپیل کی ہے کہ نارنگ منڈی اور گرد و نواح کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے بتایا ہے کہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی فصل شدید متاثر ہوئی اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری اقدامات کی درخواست ہے۔
گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں گندم کے کاشت کاروں کی مشکلات بڑھ گئیں، حکومتِ پنجاب سے خصوصی امداد کی اپیل ہے۔