پی ایس ایل چھوڑنے پر کوربن بوش کو پی سی بی کا قانونی نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
بورڈ نے نوٹس کوربن بوش کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے سبب بھیجا ہے۔
کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے آئی پی ایل کو جوائن کرلیا، حال ہی میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کوربن بوش کو بطور متبادل اپنے اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی سی بی انتظامیہ نے ان کی علیحدگی کے اثرات اور ممکنہ نتائج کا بھی خاکہ پیش کیا ہے جبکہ قانونی نوٹس بوش کے ایجنٹ کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ کوربن بوش کی یہ حرکت مستقبل میں دوسرے کھلاڑیوں کے بھی ایسا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس بار پی ایس ایل اور آئی پی ایل دونوں لیگز ایک ہی تاریخوں میں کھیلی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوربن بوش کو
پڑھیں:
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل، ایک ارب ڈالر کی قسط جاری ہونے کا امکان
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل اور تمام امور طے کر لیے گئے، اور ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد قسط جاری ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام امور طے کر لیے گئے، آئی ایم ایف جائزہ رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ 12 مارچ کو آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا پلان مسترد کر دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز پیش کی، آئی ایم ایف نے حکومتی تجویز کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہر شرط پر کیپٹو پاور پلانٹ کی گیس کی قیمت میں 23 فیصد اضافے کی خواہاں ہے، کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس پر لیوی بھی عائد کر دی گئی ہے۔