2025-02-11@20:10:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1720

«سرکاری افسران»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملتان میں ایل پی جی بائوزر پھٹنے کے واقعے میں جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے واقعہ میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جا ں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جا ں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور ورثا کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔\932...
    پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع  ہوں گے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔
    سوڈان کے علاقے دارفور میں سعودی اسپتال پر باغی فورسز کے حملے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ باغی فورسز نے سعودی ٹیچنگ میٹرنل اسپتال کو نشانہ بنایا۔ حملے میں اب تک 70 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی ٹیچنگ اسپتال پورے علاقے میں کام کرنے والا واحد اسپتال تھا جو حملے میں تباہ ہوگیا۔ اسپتال حملے کے بعد کافی بڑے علاقے علاج کی سہولیات کے حوالے سے بڑے بحران کا سامنا ہوگا۔   سوڈانی حکام کے مطابق اسپتال کونشانہ بنانا باغی فورسز کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی کڑی ہے۔ باغی تیل کی تنصیبات سمیت مختلف جگہوں اور علاقوں پر حملے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر سانگھڑ میں جونیجو برادری کے جھگڑے میں 3 افراد کے قتل و 19 افراد زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔سانگھڑ میں دو برادریوں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کے خلاف ورثاء نے رات بھر لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں بعد بھی انتظامیہ نے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے۔مظاہرین کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ مقدمے کا اندارج نہيں کر رہے۔واضح رہے کہ سانگھڑ کے نزدیک چوٹیاری تھانے کی حدود میں واقع جانی جونیجو گاؤں میں کھیتوں میں مویشیوں کے گھس جانے کے تنازع پر جونیجو قبیلے کے 2 گروہوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3افراد گولیاں لگنے سے...
    حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا...
    ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور  28 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو  نشتر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے  ۔واقعہ  کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے  بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں، بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ریسکیو آپریشن میں 16...
    کراچی(نیوز ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے پہلی بار اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے اپنی شادی کا اعلانیہ تذکرہ کیا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی مطلقہ سے اپنی شادی کا انکشاف اس وقت کیا جب وہ معروف صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ شو میں شریک تھے۔پوڈکاسٹ کے دوران ارشاد بھٹی نے خلیل الرحمان قمر سے ان کے مقبول ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ سوال پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ایک عورت اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسرے مرد کے پاس چلی جاتی ہے، لیکن آپ کے...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات کرکے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر  الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات  کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
    شام(نیوز ڈیسک)نئی شامی حکومت نے 72 گھنٹوں کے دوران 35 افراد کو پھانسی دے دی، جن میں زیادہ تر اسد دور کے افسران شامل ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ ماہ بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی باغی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی حمص کے علاقے میں ’خلاف ورزیوں‘ پر متعدد گرفتاریاں کیں۔شام کے سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق حکام نے جمعے کے روز ایک ’مجرمانہ گروہ‘ کے ارکان پر الزام عائد کیا، جنہوں نے ’سکیورٹی سویپ‘ کے ذریعے رہائشیوں کے خلاف بدسلوکی کی اور خود کو سیکیورٹی سروسز کا رکن ظاہر کیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں سنگین...
    دبئی(نیوز ڈیسک)ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے پاکستانی اوپنر صائم ایوب ،انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نامزد تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے پاکستانی اوپنر صائم ایوب ،انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نامزد ہوئے تھے۔آئی سی سی کے مطابق مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر سری لنکا کے کمیندو مینڈس قرار پائے۔کمیندو مینڈس نے 2024 میں تمام فارمیٹ میں مجموعی طور پر 32 میچز میں 1451 رنز اسکور کیے۔26 سالہ کمیندو مینڈس نے...
    اسرائیل کی فورسز نے لبنان کے جنوبی علاقے سے ہجرت کرنے والے شہریوں کی واپسی کی کوشش کے دوران حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں شہریوں کو انخلا کا حکم دیا تھا اور اس کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے حکم کے تحت شہری واپس آرہے تھے کہ صہیونی فورسز نے حملہ کردیا۔ لبنان کی وزارت صحت نے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی علاقے میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں 22 افراد شہید اور 124 زخمی ہوگئے ہیں اور مذکورہ علاقے میں تاحال اسرائیلی فوج قابض ہے جبکہ شہری وہاں داخلے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جنوری 2025ء) لبنان میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15 افراد کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ کے حکام نے جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رکھنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کو محفوظ واپسی کی ضمانت ملنی چاہیے۔ملک کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کار جینائن ہینز پلاشرٹ اور ادارے کی امن فورس (یونیفیل) کے کمانڈر آرولڈو لازارو کے مطابق، نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد نہیں ہو رہا اور جنوبی لبنان سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی واپسی کے لیے حالات تاحال سازگار نہیں ہیں۔ Tweet URL گزشتہ روز اس علاقے میں قائم بفرزون (بلیولائنمیں اسرائیلی فوج نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور قیمتی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح...
    ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکہ ہوا جس سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو نشتر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے 13 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور کئی مکانات بھی منہدم ہوئے۔ کمشنر ملتان کے مطابق دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے 5 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے:کوہاٹ روڈ پر گیس لیکج سے دھماکا، 3 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی عینی شاہدین کے مطابق...
    فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹربابررشیدنے کہاہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کے اندر صرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔ اسلام ایک مکمل نظام ہے، اگر یہ قائم نہیں ہو گا تو اس کی برکات حاصل نہیں ہو ں گی۔جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کامقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ضلعی تربیتی نشست برائے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، نائب امیررائے ندیم الرحمن، انجینئر عبدالوہاب،ڈپٹی سیکرٹری نعمان احسن ملک نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسروں کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسروں کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔شہر قائد میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈ کوارٹرز ہیں، یہاں ملٹی نیشنلز کے بھی ہیڈ کوارٹرز ہیں، ٹیکس کلیکشن کا عمل اْدھر سے ریکارڈ میں آتا ہے۔کراچی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی پرائم منسٹرآف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار شریف کے جاری ترقیاتی کاموں پر بریف اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی وزیر اعظم نے حرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے منصوبے پر فوری پیش رفت کی ہدایت کی۔ مزید برآں ڈپٹی وزیر اعظم نے مزار شریف پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی اور ملک و ملّت کی سلامتی کے لیے دُعا کی۔ واضح رہے کہ مورخہ 19دسمبر 2024ء کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کابینہ کے31 ویں اجلاس میں داتاؒ دربار مسجد کے صحن کیلئے 650 ملین کی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دئیے جائیں گے۔ احتجاجی تحریک ازسر نو شروع کی جائے گی۔ دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈ میپ دیا جائے گا اور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں۔ پٹرول کی لیوی کم کی جائے۔ اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف...
    ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باؤزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر گرے، لوہے کے ٹکڑے گرنے سے آبادی کے گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے فوم اور پانی سے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ قریبی آبادی میں بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
    کابل : ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی وفد کے ہمراہ افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے عرصے کے التوا کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنے والے جنید اکبر نے اہم اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے توشہ خانہ کا5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ نکالوں گا اور قوم کے سامنے لاؤں گا کہ کس نے کیا لیا ہے۔ تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے قبل از وقت اختتام کے باوجود قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی متوقع ہے جب کہ نئے تنظیمی ڈھانچے میں عاطف خاناور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں، تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔اس حوالے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا،دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے‘اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد...
    پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 24 اور 25 جنوری کو انٹیلی جنس بیسڈ تین کامیاب آپریشنز کیے ہیں۔ان کارروائیوں میں 30 دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ 8 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا، اس کارروائی میں 18 خوارج جہنم واصل کیے گئے ہیں جب کہ 6 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع کرک میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی تیسری...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِِ خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان کی تحویل میں مزید امریکی شہری ہوئے تو امریکہ ان کی اعلیٰ قیادت کے سر وں کی قیمت مقرر کرے گا۔ ہفتے کو وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ’’ سننے میں آیا ہےکہ طالبان کے پاس مزید امریکی یرغمال ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر یہ سچ ہے تو ہم فوری طور پر ان کے رہنماؤں پر بڑے انعام کا اعلان کریں گے جو ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ ہوگا جس کا اعلان ہم نے بن لادن کے لیے کیا تھا۔‘‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ روز قبل...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔ شہر قائد...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم  الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے،اربوں روپے...
    ویب ڈیسک — افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکام نے طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب ہفتے کو سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹوں میں حصہ لیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی شہروں پشاور اور کوئٹہ میں قائم کردہ امتحانی مراکز...
    لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے سال کے ابتدائی 25 دنوں میں 179 مقدمات درج کیے اور 179 افراد کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، پولیس نے اس دوران 36 سو سے زائد پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کیں۔فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ اور بڑے سپلائرز کو بھی گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اُڑانا یا ترسیل کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خبردار کیا کہ پتنگ اُڑانے والے افراد 3 سے 5 سال تک قید کی سزا کا سامنا...
    یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی تارکین وطن کئی ماہ تک مغربی افریقی ممالک میں پھنسے رہنے کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی ایئرپورٹ پہنچ گئے جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں مراکش کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی پیر سے شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں افریقی انسانی اسمگلروں نے بحر اوقیانوس میں ایک کشتی پر سوار 40 سے زائد پاکستانیوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔دفتر خارجہ نے ہفتے کو کہا تھا کہ وہ مراکشی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے تاکہ زندہ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک، افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔اتوار کے روز سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر محمد علی سیف اور محمد علی درانی نے ملاقات کی اور انہیں امن مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا خیبرپختونخوا میں امن کیلئےایک ہزار جرگے بھی کرنا پڑیں تو کریں گے جبکہ پاک افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمّہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے...
    اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں جہاں پانی نایاب ہوتا جارہا ہے وہیں پر دستیاب پانی بھی مضر صحت ہے اور شہری صاف پانی سے محروم ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق شہر اقتدار کے 36فلٹریشن پلانٹس کا پانی پینے کے لیے ٹھیک نہیں ہے، اس کے علاوہ 22ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہے جبکہ اسلام آباد کے 12 آبی ذخائر میں سے 5 آبی ذخائر کا پانی بھی مضر...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اعتراض کے باوجود چیئرمین ایف بی آر کا اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر اصرار۔ یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے سے روک دیا ایف بی آر کی جانب سے افسران کے لیے 6 ارب روپے کی نئی گاڑیوں کی خبر سامنے آنے کے بعد اس پر ہونے والے اعتراضات اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اظہار برہمی کے باوجود چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال گاڑیوں کی خریداری پر مُصر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس متنازع مسئلے پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اعتراض کا احترام...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔   مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے قافلے پر پتھرائو اور ہوائی فائرنگ کرکے...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری سے مد مقابل ہوں گی۔پی سی بی نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے مطابق نئی شکل کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچوں کی میزبانی کرے گا، اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ فائنل بھی کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان...
    چیئرمین ایف بی آر کا اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔ شہر قائد میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی...
    سٹی 42 : چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے ۔   چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے، کیوں کہ یہ آپریشن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے اور سواری ضروری ہے ۔  حکومتی کمیٹی نے اس فیصلے پر اعتراض بھی کیا تھا، جس پر  چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری پر کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے جواب دے دیا ہے، ہم نے ٹیکس اہداف پورے کرنے ہیں، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین...
    عالمی سطح پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر میں اُن ایئر لائنز کی درجہ بندی کی گئی ہے جو مسافروں کے سامان کی حفاظت میں غیرذمہ داری کا ثبوت دیتی ہیں۔ رپورٹ OddsMonkey کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس نے 700,000 سے زیادہ ٹرپ ایڈوائزر کے ریویوز کا تجزیہ کیا اور لگیج لوزر ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ تخمینوں کا مطالعہ کیا۔ لگیج لوزر ڈیٹا بیس 18,000 سے زیادہ ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کے لائیو ذرائع کو ٹریک کرتا ہے۔ تجزیے میں پایا گیا کہ دنیا بھر کی تمام مختلف ایئرلائنز میں سے ایک ایسی ایئرلائنز ہے جو مسافروں کے سامان کھونے میں دیگر ایئرلائنز سے نمایاں ہے۔ جب ایئر لائنز میں...
    — فائل فوٹو لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔لیسکو حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بِلا امتیاز اور شفاف کارروائی کی جائے گی، نادہندگان صارفین پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے بل ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں دور دراز کے سرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں، بجلی چوری میں قصور، مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ، دیپالپور سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20...
    پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک و مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر کئی تلخ باتیں کی ہیں، جو وائرل ہورہی ہیں۔ نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔ وہ کئی شعبوں میں کام کررہی ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں نادیہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انھوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔ بقول نادیہ حسین انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔ نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد...
     پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی متوقع ہے جب کہ نئے تنظیمی ڈھانچے میں عاطف خان اور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں، تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔  ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا...
    چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال—فائل فوٹو چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کے لیے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف پورے کریں گے، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا۔ ایف بی آر کیلئے 6 ارب روپے کی 1010 گاڑیوں کی خریداری روکی جائے، سینیٹ کمیٹی، فیصلہ جلد بازی میں نہیں ہوا، FBR حکاماسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے... کراچی میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے...
    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن کے حوالے کرکے غزہ کو ’صاف‘ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ امریکی صدر نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ میں نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم سے بات کی ہے اور مصر کے صدر سے بھی اس حوالے سے بات کرنے جارہا ہوں، غزہ ایک منہدم شدہ جگہ بن گیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں غزہ کے لوگوں کو اردن اور مصر اپنے پاس رکھیں، آپ ڈیڑھ ملین لوگوں کی بات کررہے ہیں، اس تمام علاقے کو صاف کیا جاسکتا ہے، کئی صدیوں سے یہاں تنازعات ہوتے آرہے ہیں، مجھے نہیں معلوم لیکن کچھ نہ کچھ ہونا...
    خضدار(نیوز ڈیسک) ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔لیویز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیر مواد سڑک کنارےکھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا، بس کے گزرتے ہی دھماکا ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ،...
    —فائل فوٹو خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔ خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمیپولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکا ہو گیا تھا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔
    معروف اداکارہ جگن کاظم نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے محبت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے سابق شوہر سے بے پناہ محبت تھی لیکن تشدد کو برداشت نہیں کر سکیں اور علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے محبت کو یک طرفہ جذبات سے تعبیر کرتے ہوئے ماں اور بچے کے رشتے کی مثال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کی اپنے بچے کے لیے محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش سے ہی ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے، چاہے اولاد نافرمان ہی کیوں نہ ہو، ماں اپنی محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔ جگن کاظم نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر پناہ گزین ویزا درخواستوں پر کام روک دیا گیا ہے جس کے باعث امریکا جانے کے لیے انتظار میں بیٹھے ہزاروں افغان شہریوں کے لیے امریکا جانے کا دروازہ بند ہوگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کے نفاذ سے افغانستان میں امریکی مشن کی حمایت کرنے والے افغانوں پناہ گزینوں کی پروازیں بھی روک دی گئی ہیں، ان تمام افراد کو امریکا میں دوبارہ آباد ہونے کی منظوری دی گئی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغان جنگ میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملوں کی منظوری میں مدد دینے والے افغان فضائیہ کے قانونی مشیر ناصر اب بھی افغانستان میں ہیں جہاں وہ طالبان حکومت سے چھپ کر زندگی گزارنے پر...
    عراقچی کابل میں افغانستان پر حاکم طالبان کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کے دوران تہران اور کابل کے باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی افغانستان کے دورے پر کابل روانہ ہو گئے ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے ہیں۔ کابل کے ایک روزہ دورے کے دوران ایرانی اقتصادی ماہرین کا وفد بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے۔ عراقچی کابل میں افغانستان پر حاکم طالبان کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کے دوران تہران اور کابل کے باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈ ویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے تحت جاری پائیدار پروگرام کے کاروباری ترقیاتی گرانٹس سے متعلق آگاہی سیشن میں صدر چیمبر سلیم میمن کی ہدایات پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی قیادت میں شرکت کی۔ اس سیشن کا انعقاد چیمبر اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیلوپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے کلسٹر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایٹ، حفیظ جتوئی سے چیمبر سیکرٹر یٹ میںتفصیلی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ نیشنل پروگرام آفیسر یونیڈو اینڈ پائیدار بدر الاسلام نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے 11 ہزار یورو سے لیکر 2 لاکھ...
    محراب پور: قومی شاہراہ ٹالپور اسٹاپ پر حادثے کی شکار مسافر کوچ اُلٹی پڑی ہے
    ہالا (نمائندہ جسارت) شہداد پور چوک پر ٹریکٹر ٹرالی کی کار سے ٹکر کے نتیجے میں کراچی کے علاقے نیوکراچی کے رہائشی فیاض الحق پٹھان نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، جسے پولیس کی جانب سے اسپتال منتقل کرکے ورثاء کو اطلاع دی گئی۔ دوسری جانب نیو سعیدآبادکے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوارحب علی خاصخیلی نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فرسٹ ایڈ دے کر حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیسکو رینجرز اور پولیس کی مدد سے سفید پوش شہریوں کو جس طرح تنگ کررہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کئی سال کے ڈیڈکشن بل کے پیسے ایک دن میں شہریوں سے وصول کرنے کے لیے صارفین کی جس طرح عزت نفس مجروح کر رہے ہیں اور بلاجواز بغیر ایف آئی آر صارفین کی گرفتاری اور ان کے فیملیز کو ہراساں کرنے اور میٹر اُتار کے لے جانا اور ڈیڈیکشن بل ایک دن میں وصول کرنے اور حیسکو اپنی نااہلی کرپشن چھپانے کا بہانا ڈھونڈ رہا ہے، بجلی چوری میں خود حیسکو عملہ ملوث ہے، ایس ڈی...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سرکاری اسکولوں کی انسپکشن افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لی، نرالی فرمائشیں کی جانے لگیں، گرلز اسکول میں مرد ڈی او پرائمری نے اسکول ریفریشمنٹ کی اور پارسل بنوا کر گھر بھی لے گئے، گاڑی کے فیول کے نام پر 10 ہزار روپے نقد لیے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں انسپکشن کو افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ اس ضمن میں اسکول ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس سے نرالی فرمائشیں کرنے کا بھی انکشاف ہو اہے، ڈنگر محلہ کے گرلز پرائمری اسکول جیلانی میں ڈی او پرائمری مشتاق سدہایو ٹی او پرائمری کے ہمراہ انسپکن کے لیے پہنچے جہاں خاتون اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور تذلیل کی گئی جس کی...
    سکھر (نمائندہ جسارت) ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوے پولیس اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے دیگر عزیزوں مقدم حسیب منگریو، محمد اعظم منگریو، محمد علی، علی احمد و دیگر کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے 479 ویں روز بھی اپنے مغوی بیٹے علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مغوی بچے علی اصغر منگریو کے ورثاء زاہد منگریو، اعظم منگریو و دیگر نے بتایا کہ 8 سال قبل مغوی علی اصغر منگریو کو تھانہ بی سیکشن کی حدود سے اغواء کیا گیا تھا، اغواء میں جوابدار سعید منگریو، خالد منگریو، مسعود منگریو، جنید منگریو و دیگر شامل ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی کی...
    ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے ، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے ، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے ؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے...
    حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
    کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    سکھر (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کے زیر اہتمام مرکزی صدر کنول شوزب کی ہدایت پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین ضلع کھوٹکی تعلقہ ڈہرکی کی خواتین کارکنان نے عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی اور عمران خان کو رہا کیا جائے، مظاہرین خواتین نے ہاتھوں میں تحریری مذمتی پلے کارڈ اور پارٹی جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی وومین ونگ سندھ کی سیکرٹری جنرل کنول اعجاز، سکھر ڈویژن کی صدر صفیہ بلوچ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے سچے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
    پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے ایشو پر بہت سے اقدامات اور فیصلے کیے جارہے ہیں۔ اگلے روز بھی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس ہوا ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے اور انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خود اس ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔ انھوں نے ہدایت کی ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور اس جرام میں ملوث افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ تمام ادارے بشمول وزارت...
    دبئی (اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا۔ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک، ایک کرکٹر شامل ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے یشسوی جیسوال، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک اور جیمی سمتھ شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری، سری لنکا کے کامنڈو مینڈس بھی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے عرصے کے التوا کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنے والے جنید اکبر نے اہم اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین جنید اکبر نے توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ نکالوں گا اور قوم کے سامنے لاؤں گا کہ کس نے کیا لیا ہے۔ واضح رہے کہ تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے قبل از وقت اختتام...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں،اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا، ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو آپ کی ہی گردن دبوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے خود آگ لگا...
    جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ کی کوششوں سے صلح کی تقریب منعقد ہوئی، علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں شہداء کے وارثوں کا جنہوں نے مجھے صلح کے لیے اختیار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شیعہ سنی کشیدگی کے دوران شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کے والد نے اپنے بچوں کا خون امام حسین علیہ السلام کے نام پر معاف کر دیا۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی...
    ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔گیلپ پاکستان کے سروے کے  مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کا مطالبہ کردیا، ذرائع پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر حکومت کو جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا تو انھیں بھی صرف ہیلو ہائے کے لیے...
    جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ کی کوششوں سے صلح کی تقریب منعقد ہوئی، علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں شہداء کے وارثوں کا جنہوں نے مجھے صلح کے لیے اختیار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شیعہ سنی کشیدگی کے دوران شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کے والد نے اپنے بچوں کا خون امام حسین علیہ السلام کے نام پر معاف کر دیا۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع اور اٹالین چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹالین فوج کے چیف آف اسٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بیانیے کا دھڑن تختہ تو 8 فروری کے انتخابات میں ہو گیا تھا، 9 مئی کا سارا ڈرامہ تحریک انصاف کو کچلنے کے لیے رچایا گیا، ، اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ 9 مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کے حوالے سے انٹر کورٹ اپیل میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم ناموں میں سماعت کے لیے تاریخوں کے ردوبدل کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے انٹراکورٹ اپیل میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینچز اختیارات کا مقدمہ 13 جنوری کو 27 جنوری تک ملتوی کیا گیا تھا۔ انٹرا کورٹ اپیل میں ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ بعد میں ملنے والے دوسرے حکم نامے میں سماعت کی تاریخ تبدیل کردی گئی اور دوسرے حکم نامے میں سماعت کی 27 جنوری کی تاریخ کو 16 جنوری کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 16جنوری کو...
    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ  2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیرپورٹ سے رپورٹ ہوا ہے ۔کیس رپورٹ ہوتے ہی پبلک ہیلتھ کی ٹیم پشاور ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ مشیر صحت کے مطابق پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس اسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے ہیں۔ احتشام علی کے مطابق پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔پشاور ایئرپورٹ مینجر کو خط لکھ دیا ہے کہ مریض کے آس پاس کے مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مشیر صحت کے مطابق مسافروں کی معلومات ملتے ہی متعلقہ ڈی ایچ...
    لاہور:صوبائی وزیرصنعت وپیداوار چودھری شافع حسین سے مسلم لیگ(ق) برطانیہ کے صدرسیدرضوان ہاشمی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور برطانیہ میں پارٹی کے تنظیمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر چودھری شافع حسین نے سیدرضوان ہاشمی کو بورڈآف انوسٹمنٹ کاایگزیکٹوممبرنامزدکردیا،وہ یورپ اور برطانیہ میں مقیم کاروباری شخصیات کو پاکستان میں کاروبارکے مواقع اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں کے بار ے میں آگاہی فراہم کریں گے۔سید رضوان ہاشمی نے چودھری شافع حسین کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انشاءاللہ قیادت کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے پلیٹ فارم پر اوورسیز پاکستانیوں کو کاروبار کی آگاہی بارے اقدامات اٹھائیں گے...
    سپریم کورٹ میں لڑائی؛ شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔
    چین میں بیشتر جرمن کمپنیاں ترقی کرنے کے لئے پرعزم ہیں، جرمن چیمبر آف کامرس WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی میڈیانے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس 20 سے 24 جنوری  تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چین کی جانب سے پیش کی گئیں تجاویز  پر تبصرہ کرتے ہوئے شمالی اور شمال مشرقی چین کے لیے چین میں جرمن چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویانگ لیوین نے کہا  کہ وہ  خاص طور پر تجارتی رکاوٹوں کے خلاف چین کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  اس وقت، بیشتر جرمن کمپنیاں چین میں ترقی کرنے کے لئے پرعزم  ہیں . ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے بری کر دیا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ، حماس...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ چند روز میں پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی یہ سیریز 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔ اس ایونٹ کے پہلے 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائیں گے۔سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا 10 فروری صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی اس سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور جنوبی...
    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ نواز شریف کی بھی مسلم لیگ بھی نہیں رہی ہے، آج تو بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکومت آگئی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے تعلیمی نظام اور قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک، یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر...
    چودھری شافع حسین نے رضوان ہاشمی کوسرمایہ کاری بورڈ کاایگزیکٹوممبرنامزدکردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز لاہور:صوبائی وزیرصنعت وپیداوار چودھری شافع حسین سے مسلم لیگ(ق) برطانیہ کے صدرسیدرضوان ہاشمی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور برطانیہ میں پارٹی کے تنظیمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین نے سیدرضوان ہاشمی کو بورڈآف انوسٹمنٹ کاایگزیکٹوممبرنامزدکردیا،وہ یورپ اور برطانیہ میں مقیم کاروباری شخصیات کو پاکستان میں کاروبارکے مواقع اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں کے بار ے میں آگاہی فراہم کریں گے۔ سید رضوان ہاشمی نے چودھری شافع حسین کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انشاءاللہ قیادت کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے...
    ممبئی کی عدالت نے آج سہ پہر سابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم شہزاد کی پولیس حراست میں 29 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے پولیس کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ شہزاد کے لباس اور دیگر اہم شواہد کی بازیافت کر سکے۔ شریف الاسلام شہزاد، جو کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والا ایک غیر قانونی تارکین وطن ہے، پر گذشتہ ہفتے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر پر حملے کے دوران انہیں چاقو سے وار کر کے شدید زخمی کرنے کا الزام ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہزاد کے والد، محمد روح الامین، نے جمعہ کو ایک ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ ان...
    اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے بیورو کریسی کی کار کردگی کو بہتر بنانے کیلئے نئے معیارات اپنانے اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری افسروں کی کارکردگی جانچنے کے نئے نظام میں ان کی سالانہ رپورٹس کو مالی مراعات یعنی بونس و غیرہ اور پروموشن سے منسلک کیا جائیگا۔ نظام کا مقصد اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر وفاقی سیکر ٹیریٹ کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ نئے نظام کیلئے سفارشات کی تیاری کا کام خصوصی کمیٹی کو سونپ دیا گیا، ای آفس کو مرحلہ وار مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں اپ گرڈ کرنے کا بھی پلان۔ سرکاری افسروں کی...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی  تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔   نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔ پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود برائے معذورین کی جانب سے حکومت کے مختص 5 فیصد معذور کوٹے کے تحت معذور افراد کو نوکریاں نہ دیے جانے کے خلاف اور دیگر مسائل کے حل کے لیے پریس کلب کے سامنے تنظیم کے چیئرمین نعیم قریشی، ظہور بلوچ، سہیل پاٹولی، نوید قریشی، حافظ محمد سلمان، علی گل، اشرف میئو اور فہیم احمد سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود معذور افراد کو 5 فیصد کوٹے کے تحت نوکریاں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اور معذور کوٹے کے تحت ملنے والی نوکریاں من پسند افراد کو دی جا رہی ہیں یا پھر فروخت کر دی جاتی...
    دبئی(اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی آئی سی سی ون ڈے...
    میرپورخاص،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرمحمد افضال آرائیں ودیگر پریس کلب کے نذیر احمد پنہور ودیگر کوپانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری 2025 کو طلب کرلیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے ۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جو کہ دن پونے 12 بجے پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرچکے تاہم ذائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پیش رفت متوقع ہے ۔مذاکراتی کمیٹی اجلاس سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب کسی اور میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی، لمبی چارج شیٹ کے باوجود بانی نے مذاکرات کا کہا، حکومت نے...
    متعلقہ اداروںاورقانون نافذکرنے والوں کی ملی بھگت سے صدر کے علاقے ہاشمی سینٹر کی فٹ پاتھ پرتجاوزات اورسڑک کنارے پرپارکنگ مافیاکاقبضہ ہے جس کی وجہ سے رش کے اوقات میں مسافروں کوپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے
    بھوپال حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین مودی سرکار کے خلاف احتجاج کررہے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کے پہنچنے کے بعد سے عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ بھوپال میں پیش آنے والے دنیا کے بدترین صنعتی حادثے کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو متشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ بھوپال شہر میں 1984 ء کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
    افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کی جانب سے رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ سیاسی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادار اے ایف پی کی خبر کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے یہ بیان آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کا بیان سامنے آنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں خواتین کے ساتھ ظلم و ستم جو کہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، پر طالبان کے سینئر رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی استدعا کر رہے ہیں۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں...