2022میں افیون کی قیمت 2 ہزار ڈالر فی کلو تھی، جو 2024میں 6ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
طالبان کی پابندی کے باوجود، افیون، ہیروئن ، میتھ کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،رپورٹ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد منشیات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جس کے باعث خطے کو سیکیورٹی اور صحت کے شدید خطرات لاحق ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022میں طالبان کی جانب سے منشیات پر پابندی کے باوجود، افیون، ہیروئن اور میتھ کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2024 میں افیون کی اسمگلنگ کئی گنا بڑھ چکی ہے ، جبکہ اس کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 2022 میں افیون کی قیمت 2 ہزار ڈالر فی کلو تھی، جو 2024 میں 6 ہزار ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے ۔ منشیات کی اسمگلنگ طالبان کے لیے منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، جس سے انہیں اسلحے کی غیر قانونی خریداری اور اسمگلنگ میں مدد مل رہی ہے ۔یو این او ڈی سی کا کہناتھا کہ طالبان کی منشیات پر عائد پابندی محض دکھاوا ثابت ہوئی ہے ، کیونکہ افغانستان میں منشیات کی کاشت اور اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی برادری نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی منشیات کی پیداوار خطے اور عالمی سیکیورٹی کے لیے شدید خطرہ ہے ، جبکہ اسمگلنگ کی وجہ سے دیگر ممالک میں بھی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کی پیداوار میں اضافہ منشیات کی

پڑھیں:

عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کی جائیگی ؟ جانیں

عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے جس کی وجہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیز ل 60 سینٹ سستا ہوا ہے، پاکستان میں مارکیٹ ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 3 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے،حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث نکلا؛ امریکی خفیہ ایجنسی نے بھانڈا پھوڑ دیا
  • عالمی اور مقامی بازاروں میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان افغانستان تعلقات کا چیلنج
  • ملزم ساحر حسن سے برآمد منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی
  • عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کی جائیگی ؟ جانیں
  • رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملکی شرح نمو1.73 فیصدریکارڈ
  • کپاس، گندم ، گنا، چاول اور مکئی کی پیداوار میں کمی ہو جانے کا انکشاف
  • موسمیاتی حالات کی شدت کے باعث غذائی تحفظ کے سنگین مسائل ہیں، عالمی بینک
  • امریکی رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی بے نقاب، پابندی کی سفارش
  • امریکہ نے سراج الدین حقانی سمیت حقانی نیٹ ورک کے راہنماﺅں کے سروں کی قیمت ختم کر دی