پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان اشنا شاہ نے ان سے اس بارے میں سوال کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے شوہر یا اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں نہیں لگائیں صحیفہ جبار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی ایک وائرل شادی بن گئی تھی شادی کے موقع پر صرف انڈسٹری کے چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن پھر بات پھیلتے پھیلتے کئی اور لوگوں تک پہنچ گئی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت نے تقریب کو مزید نمایاں بنا دیا اور یوں شادی کی تصاویر بھی تیزی سے وائرل ہو گئیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد مختلف شوز میں شرکت کے لیے بلایا گیا لیکن ان کے شوہر نے انٹرویوز دینے یا تقریبات میں شریک ہونے سے معذرت کر لی اور وہ خود بھی اس بات سے متفق تھیں کہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی زینت نہ بنایا جائے ان کے نزدیک کچھ لوگ شاید اس چیز کو مثبت انداز میں لیتے ہوں لیکن وہ اور ان کے شوہر اس حوالے سے مختلف سوچ رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں وہ کبھی کبھار تصاویر شیئر کر دیا کرتی تھیں لیکن وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ یہ چیز کسی بھی موقع پر پریشانی کا باعث بن سکتی ہے اگر زندگی میں کسی بھی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو پرانی اور نئی تصاویر جوڑ کر خبریں بننے لگتی ہیں اور ان چیزوں سے ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ نظر بد بھی ایک بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں وہ نہیں چاہتیں کہ کسی بھی وجہ سے ان کی یا ان کے خاندان کی زندگی متاثر ہو اس لیے وہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے مکمل طور پر دور رکھتی ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر صحیفہ جبار

پڑھیں:

اے آر رحمان نے دائرہ اسلام میں داخل ہوتے وقت خاندانی دباؤ کا سامنا کیا، بھارتی فلمساز کا انکشاف

بھارت کے شہر چنئی میں پیدا ہونے والے دلیپ کمار( آج کےموسیقار اے آر رحمان)  نے اپنے موسیقار والد شیکھر کی موت کے کئی برس  بعد اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد ان کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے 23 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا۔اس حوالے سے  بھارتی میڈیا کو سن 2000 میں دیے گئے انٹرویو میں اے آر رحمان نے  بذات خو دبتایا تھا کہ  انہوں نے روحانی راستے کی تلاش میں اسلام قبول کیا اور انہیں اس فیصلے سے بے حد سکون ملا۔حال ہی میں بھارت کے فلم ساز راجیو مینن نے اے آر رحمان کے اسلام قبول کرنے کے فیصلے سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’ایک ایسا وقت بھی تھا جب وہ ( اے آر رحمان )  ہندی نہیں جانتے تھے اس لیے میں ان  کا مترجم بن گیا، میں نے ان کی  مذہب و عقیدے کی طرف منتقلی کا یہ دور دیکھا۔‘فلم ساز راجیو مینن  نے بتایا کہ ’حتیٰ کہ  میں نے اے آر رحمان کو ان کے  خاندان کے اندر سے بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرتا پایا، خاص طور پر ان کی بہنوں کی شادیوں  کے وقت لیکن موسیقی  نےاسے اس   طوفان کا مقابلہ کرنے میں مدد کی‘۔سنیماٹوگرافر نے مزید بتایا کہ’اے آر رحمان کے اس مشکل وقت میں  موسیقی نے ان کی  مدد کی جس کا اعتراف وہ خود بھی کرتے ہیں کہ  موسیقی نے اسے بھولنے میں مدد کی، مزید یہ کہ اے آر رحمان کے اسلام قبول کرنے سے ہمیں  ہندوستانی موسیقی اور قوالیوں کو دریافت کرنے میں مدد ملی. اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ  دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اے آر رحمان کثیر العقائد پر مبنی گھرانے میں مقیم رہے، اے آر رحمان کی والدہ ہندو مذہب پر عمل کرتی تھیں جب کہ ان کے گھر میں دیگر عقائد کی کتابیں اور تصاویر رکھی ہوتی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی راہنماؤں کوطلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
  • سرینگر، سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر 8 کشمیری گرفتار
  • اے آر رحمان نے دائرہ اسلام میں داخل ہوتے وقت خاندانی دباؤ کا سامنا کیا، بھارتی فلمساز کا انکشاف
  • ٹائیگر ووڈز نے ونیسا ٹرمپ سے تعلقات کی تصدیق کر دی
  • اظفر رحمان اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور کیوں رکھتے ہیں؟
  • اظفر رحمٰن نے اہلیہ کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کی وجہ بتا دی
  • اظفر رحمان اپنی فیملی لائف کو سوشل میڈیا سے دور  کیوں رکھتے ہیں؟
  • کیسی گرل فرینڈ چاہئیے؟ ادھیڑ عمر پروفیسر کی سخت شرائط پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
  • ہانیہ شادی کرنے کیلئے تیار، سحری بناتے ہوئے انکشاف کردیا