2025-03-26@12:29:10 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«صحیفہ جبار»:
کراچی: معروف اداکارہ، میزبان اور لکھاری جویریہ سعود ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، اس بار رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بجلی کے بل کم کرنے کے وظیفے کی حمایت کرنے پر وہ سرخیوں میں ہیں۔ یہ وظیفہ مولانا آزاد جمیل نے شیئر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی انگلی سے زمزم لکھ کر بجلی کے میٹر پر لگائے تو اس کے بل میں کمی آ سکتی ہے۔ جویریہ سعود نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وظیفے کی سچائی کی تصدیق تو نہیں کر سکتیں، لیکن اگر اسے سچے عقیدے (عقیدت) کے ساتھ کیا جائے تو یہ اثر رکھ سکتا ہے۔ وظیفے اور اس کے دفاع پر سوشل میڈیا پر...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان اشنا شاہ نے ان سے اس بارے میں سوال کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے شوہر یا اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں نہیں لگائیں صحیفہ جبار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی ایک وائرل شادی بن گئی تھی شادی کے موقع پر صرف انڈسٹری کے چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن پھر بات پھیلتے...

’لکھ کر تو دیکھیں، ہوسکتا ہے بجلی کا بل آئے ہی نہیں‘ جویریہ سعود مولانا کے وظیفے کے دفاع میں کھڑی ہوگئیں
اداکارہ و میزبان جویریہ سعود مولانا آزاد جمیل کی جانب سے بتائے گئے بجلی کے میٹر والے وظیفے کا دفاع کرنے لگیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ کاش ایسا ہو کہ زم زم لکھنے سے بجلی کا بل کم آئے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عقیدے سے لوگ یہ وظیفہ کریں گے تو یہ کام کر بھی سکتا ہے۔ اداکارہ و ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے اگر وظیفہ بتایا تو انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی بتایا ہوگا، اس پر وہ کیا کہ سکتی ہیں؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دعاؤں سے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ لکھ...
کراچی: مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل نے ملازمت میں ترقی اور تنخواہ بڑھنے کا وظیفہ بتادیا۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ میں ایک شہری نے ملازمت میں ترقی کے حوالے سے سوال کیا اور بتایا کہ وہ ہر اعتبار سے مکمل ہیں مگر انہیں ترقی نہیں مل پارہی۔ یہ سوال میزبان جویریہ سعود نے پڑھ کر سنایا جس پر مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ متعدد بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ ہر کام اچھے انداز سے کررہے ہوتے ہیں مگر ارد گرد کے لوگ آپ کی ترقی کی رکاوٹ میں حائل ہوتے ہیں۔ انہوں نے ملازمت میں ترقی اور تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے وظیفہ بتایا کہ ’یا ذوالجلال والکرام‘ روزانہ 313 بار پڑھنا...

مولانا نے بجلی کا بل کم لانے کا انتہائی آسان وظیفہ بتادیا، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مختلف ٹی وی چینلز پر سحر وافطار کی ٹرانسمیشنز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جسے عوام بہت شوق سے دیکھتے ہیں لیکن اکثر ان نشریات کو عوام کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے کیونکہ اس میں متنازعہ سوالات کو شامل کیا جاتا ہے۔ رمضان شوز میں ایک خصوصی سیگمنٹ ہوتا ہے جس میں لوگ فون کر کے اسلامی سکالرز سے وظائف اور مسائل کے حل پوچھ سکتے ہیں۔ لیکن ان سیگمنٹس میں کچھ عجیب و غریب اور غیر مناسب کالز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان ٹرانسمیشنز سے پہلے زندگی کیسی ہوتی تھی؟ اداکارہ بشریٰ انصاری کی بے لاگ گفتگو وائرل اداکارہ و ٹی...
کراچی: معروف مذہبی اسکالر آزاد جمیل نے گردے کی پتھری بغیر دوا اور آپریشن کے نکلنے کا وظیفہ بتادیا۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی ٹرانسمیشن پیارا رمضان کے سیگمنٹ کالرز کے سوالات اور جوابات میں آزاد جمیل نے مجرب وظیفہ بتایا۔ سوال یہ تھا کہ کالر نے پوچھا کہ اُن کے گردے میں پتھری ہے اور ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا ہے۔ مذہبی اسکالر نے کہا کہ میرے بھی پتھری ہوئی تھی اور ڈاکٹرز نے لیزر کے ذریعے آپریشن کی تجویز دی تھی مگر میں نے یہ وظیفہ پڑھا اور اللہ کے حکم سے پتھری ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے گردے میں ایک یا متعدد پتھریاں ہیں تو وہ یہ وظیفہ پڑھ سکتا ہے۔ آزاد...
اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں مولانا کی جانب سے بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بتائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ دو دن قبل نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے جویریہ سعود کے رمضان شو میں کراچی کے ایک شہری کی جانب سے بجلی کم کرنے کا وظیفہ مانگا گیا۔ شہری کے مطابق ان کا بجلی کا بل بہت زیادہ آتا ہے، بل کم...
اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں مولانا کی جانب سے بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بتائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔دو دن قبل ٹی وی پر نشر ہونے والے جویریہ سعود کے رمضان شو میں کراچی کے ایک شہری کی جانب سے بجلی کم کرنے کا وظیفہ مانگا گیا۔شہری کے مطابق ان کا بجلی کا بل بہت زیادہ آتا ہے، بل کم آنے کا انہیں وظیفہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور بی ایل اے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے، اور اس بار آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کی ریلیف لینے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اور کسی سیاسی جماعت کو انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ حذیفہ رحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کی محرومی کی ذمہ دار وفاق کے بجائے ماضی کی بلوچ صوبائی حکومتیں ہیں، جو عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہیں۔ انہوں نے...
کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد اپنی ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔ صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں اپنی ملازمہ کو بتایا کہ بعض لوگ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو فضول میں پیسے دیے، انہیں نہیں دینے چاہیے تھے۔ مختصر ویڈیو میں صحیفہ جبار کے ہمراہ ملازمہ خوشی سے بتاتی ہیں کہ اداکارہ انہیں بہن کی طرح سمجھتی ہیں، اس لیے ہی انہوں نے انہیں اتنے پیسے دیے۔ اداکارہ کی ملازمہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے دیے گئے پیسے ختم ہونے پر اداکارہ کا کیا قصور ہے؟ آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہیے کہ وہ اپنی...
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک کالر نے ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے وظیفہ پوچھا کراچی سے تعلق رکھنے والے اس کالر نے بتایا کہ وہ ملیر کے رہائشی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس ان کا چالان کردیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں ان کے پاس گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہوتا ہے اس کے باوجود پولیس اہلکار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر جرمانہ کر دیتے ہیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں پروگرام میں موجود مفتی نے نہ صرف کالر کی بات سنی بلکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں کالر کی جانب سے کال کرکے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ چند دن قبل جوریہ سعود کے ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے رمضان شو میں صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک کالر نے فون کرکے مولوی صاحب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی سے کال کرنے...
اداکارہ صحیفہ جبار نے ملازمہ کو خیرات دینے کے بعد تنقید کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور وضاحتی بیان بھی جاری کیا۔ صحیفہ جبار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو حق نہیں دیتیں کہ انہیں عوامی طور پر ہراساں کیا جائے یا ان کے الفاظ کو غلط رنگ دیا جائے اور اپنے مفاد میں توڑ مروڑ کر پیش کیا جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں 50 ہزار روپے ایک دن میں کمانا آسان نہیں ہے۔ یہ ایک بڑی رقم ہے اور اسے ضائع کرنا کوئی آپشن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی گھریلو...
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک بار پھر اپنے فینز کو حیران کر دیا ہے۔ صحیفہ نے چار سال کے وقفے کے بعد جہاں اداکاری کے میدان میں واپسی کی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے سب کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔ حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’آج میں نے کامیابی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے تمام نشانات مٹا دوں گی۔‘‘ A...
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک بار پھر اپنے فینز کو حیران کر دیا ہے۔ صحیفہ نے چار سال کے وقفے کے بعد جہاں اداکاری کے میدان میں واپسی کی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے سب کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔ حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ’’آج میں نے کامیابی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے مجھے امید ہے کہ ایک دن میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے تمام نشانات مٹا...
لاہور(نجی چینل) نجی ٹی وی کے شو پر ایک کالر نے مذہبی سکالر سے پانچویں شادی کے لیے وظیفہ مانگ لیا جس پر مذہبی اسکالر نے ہاتھ جوڑ لیے۔ نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں آنے والی ایک فون کال پرکالرنے دعویٰ کیا کہ میں پہلے ہی 4 شادیوں میں کامیاب رہا ہوں اور میری بیویاں بھی مجھ سے خوش ہیں، مگر اب میں پانچویں شادی کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں مخصوص وظیفے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ اس معاملے میں کامیابی مل سکے۔ کالر کی اس درخواست پر مذہبی اسکالر نے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فوراً اسے روک دیااور کہا کہ ایسے خیالات سے دور رہیں، آپ کو چاہیے کہ اپنی موجودہ گھریلو...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں ، باصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے حکومت کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف دوست، ان سے اچھی کیمسٹری ملتی ہے، معاون خصوصی حذیفہ رحمان وزیراعظم ہاؤس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی حذیفہ رحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے معاون خصوصی حذیفہ رحمان کی ملاقات • وزیرِاعظم کی حذیفہ رحمان کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار • نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور باصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے...
وزیراعظم پاکستان کے نوتعینات معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ ان کی اچھی کیمسٹری ملتی ہے، اور وہ پُرامید ہیں کہ انہیں کوئی اچھا قلمدان ہی ملے گا۔ حال ہی میں وفاقی حکومت نے اپنی کابینہ میں توسیع کی ہے جن میں کئی افراد کو بطور وفاقی وزیر یا وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ حذیفہ رحمان بھی وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں بطور معاونِ خصوصی مقرر ہوئے ہیں لیکن ابھی تک اُنہیں کوئی وزارت نہیں سونپی گئی۔ اس سے قبل وہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی پنجاب کابینہ میں بھی معاونِ خصوصی رہ چُکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ میں توسیع: کچھ وزیروں کے پاس نصف درجن وزارتیں...
بیان میں کہا گیا ہے کہ حضیرہ کے قریب کرکور کے علاقے میں جمعرات کی دوپہر کو ہونے والا رن اوور آپریشن اور چاقو حملے مقبوضہ مغربی کنارے خاص طور پر اس کے شمالی گورنریوں میں وحشیانہ صہیونی جارحیت اور جاری جرائم کے خلاف ایک فطری، بہادرانہ ردعمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی ساحلی شہر حیفہ میں حضیرہ کے قریب کرکور کے علاقے میں رن اوور اور چاقو مارنے کی فدائی کارروائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہے کہ قابض دشمن کی دہشت گردی اور اس کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود مزاحمتی حملے جاری ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ...
صیہونی ٹی وی چینل 13 نے رپورٹ دی کہ حملہ آور نے پہلے جنوب حیفا میں گاڑی سے کئی افراد کو کچلا، پھر ایک پولیس کی گاڑی سے ٹکرایا اور گاڑی سے اتر کر دو پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ میں صیہونیت مخالف حملے میں کم از کم 11 اسرائیلی زخمی ہو گئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حیفہ میں گاڑی سے کچلنے اور چاقو سے حملے میں کم از کم گیارہ صیہونی زخمی ہو گئے ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔ صیہونی ٹی وی چینل 13 نے رپورٹ دی کہ حملہ آور نے پہلے جنوب حیفا میں گاڑی سے کئی افراد...
شام میں بشار الاسد کا دھڑن تختہ کرکے عبوری حکومت کے سربراہ بننے والے احمد الشرع نے سعودی عرب کے دورے میں اہلیہ لطیفہ سمیر الدروبی کے ساتھ عمرہ ادا کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کرشماتی شخصیت کے مالک احمد الشرع کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ پہلی بار ان کی اہلیہ نے بھی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ احمد الشرع کے سعودی عرب اور ترکیہ کے دورے کے دوران ان کی اہلیہ لطیفہ الدروبی بھی ہمراہ تھیں اور انھوں نے ترکیہ کی خاتون اوّل سے ملاقات بھی کی۔ ان ملاقاتوں کے بعد لطیفہ اندروبی کی شخصیت کے بارے میں تجسس بڑھ گیا جو اب تک گمنامی میں تھیں۔ خیال رہے کہ العربیہ چینل کو انٹرویو میں احمد الشرع نے ماضی کے کٹھن...
اسلام آباد (زمان مغل سے ) خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ ملزم کے نمونے تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہراور انکے کار خاص شوکت مسیح اورتھانہ مارگلہ کے تین سے زائد اہلکاروں کے خلاف متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ملزم ڈاکٹر حذیفہ میڈیکو لیگل پمز نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ملزم آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شبیر بھٹی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے پیش ہو گا خاتون کی جانب سے ڈاکٹرر حذیفہ طاہر اور انکے کار خاص شوکت مسیح پر سیمپل تبدیل کرنے کے الزام میں میبینہ بھاری رشوت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے...