دہشتگردوں اور بی ایل اے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا،حذیفہ رحمان
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور بی ایل اے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے، اور اس بار آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کی ریلیف لینے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اور کسی سیاسی جماعت کو انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
حذیفہ رحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کی محرومی کی ذمہ دار وفاق کے بجائے ماضی کی بلوچ صوبائی حکومتیں ہیں، جو عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
وزیر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن عناصر کو کسی بھی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
شیخوپورہ (سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، دہشت گردی کی موجودہ صورتحال پر جلد اے پی سی بھی بلا رہے ہیں، افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، جبکہ ناظم الامور کو بھی طلب کیا ہے۔
مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ افغانستان کو بتا دیا ہے کہ ان کے ہاں بیٹھے ہوئے دہشت گرد پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہیں، افغان حکومت دہشت گرد گروپوں کی حوصلہ شکنی اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بلوچستان میں بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، حکومت دہشت گردی کے حوالے سے جلد اے پی سی بھی بلانے جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے وفاق سمیت پنجاب میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی ہماری مضبوط اتحادی ہے اور رہے گی۔