لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک بار پھر اپنے فینز کو حیران کر دیا ہے۔

صحیفہ نے چار سال کے وقفے کے بعد جہاں اداکاری کے میدان میں واپسی کی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے سب کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔

حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا ’’آج میں نے کامیابی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے مجھے امید ہے کہ ایک دن میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے تمام نشانات مٹا دوں گی۔‘‘

صحیفہ نے اپنی پوسٹ میں ماضی کے کچھ فیصلوں پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا ’’ہر وہ نادان، بے وقوفانہ اور غیر سنجیدہ انٹرویو، ہر وہ فوٹو شوٹ جو مجھے پسند نہیں تھا اور ہر وہ پروجیکٹ جس میں میرا دل نہیں تھا ان سب پر مجھے شرمندگی ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی میں اس انڈسٹری کی دی گئی نعمتوں کی شکر گزار بھی ہوں۔‘‘

انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا مالی طور پر اس انڈسٹری نے مجھے وہ مواقع دیے جو شاید میں کہیں اور حاصل نہ کر پاتی، اس نے مجھے دنیا گھومنے، اپنے گھر والوں کو بہتر زندگی دینے اور ان کے ساتھ اچھے لمحات گزارنے کا موقع دیا لیکن اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو اب بھی کئی ایسے پروجیکٹس، انٹرویوز اور رائے ہیں جن پر مجھے فخر نہیں۔‘‘

صحیفہ نے اپنی ذہنی کیفیت پر بات کرتے ہوئے لکھا ’’میرا ماننا ہے کہ سکون ہی وہ چیز ہے جس کی ہم سب کو تلاش ہے، میں اپنے حال سے بہتر مستقبل کی خواہش رکھتی ہوں، میں ایسے لوگوں سے ملنا چاہتی ہوں جو مجھے متاثر کریں، میں اپنے والدین اور شوہر کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں، ہم نے ایک خاندان کے طور پر اپنے مستقبل کی تعمیر کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔‘‘

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا صحیفہ نے انہوں نے

پڑھیں:

بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا۔

بابر اعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پہنچے۔

بابر اعظم کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداح ان کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 15 مارچ کو واپس آکر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • توبہ کا دروازہ کھلا ہے، دیر نہ کریں!
  • کیا صحیفہ جبار کسی پریشانی کا شکار ہیں؟ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا
  • بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا
  • ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، بیرسٹرگوہر
  • دنیا بھر میں سوشل میڈیا رولز اینڈ اریگولیشن کے ساتھ ہے، صرف پاکستان میں شتربےمہار ہے،عظمیٰ بخاری
  • پارٹی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق عمران خان سے بات کروں گا، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی رہنما ئو ں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پر عمران خان سے بات کروں گا، بیرسٹرگوہر
  • پی ٹی آئی کا ریاست مخالف پروپیگنڈا؛ پندرہ افراد کے ساتھ تفتیش کا آغاز
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پر عمران خان سے بات کروں گا، بیرسٹرگوہر