یوکرینی بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کا نیویارک میں منعقدہ اجلاس کامیاب رہا ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے نیویارک میں یوکرینی بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کے اجلاس اور نتائج کی دستاویزات کی اشاعت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں یوکرینی بحران کی تازہ ترین صورتحال اور دیرپا امن کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ اجلاس بہت کامیاب رہا اور اس میں تنازعات کو سیاسی مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔یہ گروپ تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے کے لیے کام جاری رکھے گا تاکہ گلوبل ساؤتھ کی آواز پر زیادہ توجہ دی جائے، مشترکہ طور پر یوکرینی بحران کے پرامن حل کو فروغ دیا جائے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جائے۔

چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر امن اور بات چیت کے لیے زیادہ معقول آواز اٹھانے، جنگ بندی اور امن مذاکرات کے فروغ کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے اور یوکرینی بحران کے سیاسی حل کے حصول کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یوکرینی بحران

پڑھیں:

خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” کا آغاز

خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ اور نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ 14 اقساط پر مشتمل خصوصی پروگرام ” شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” 24 مارچ کی شام 19:45 پر چائنا میڈیا گروپ کے فائننس چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پہلا ٹی وی فیچر پروگرام ہے جس میں شی جن پھنگ کے معاشی خیالات کی منظم طریقے سے وضاحت کی گئی ہے۔

اس پروگرام میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نئے ترقیاتی تصور پر عمل درآمد، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر، اعلیٰ معیار کی ترقی اور نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے، نئے دور میں چین کی اقتصادی ترقی کے لئے شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی تاریخی کامیابیوں اور تبدیلیوں کو منظم انداز میں پیش کرنے اور شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی خصوصیات، نظریاتی قدر اور عملی طاقت کو جامع طور پر پیش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
  • امریکہ بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کو بند کرے، چینی وزارت خارجہ
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا 
  • وفاقی کابینہ اجلاس میں آج 12 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
  • پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے بات چیت کی جائے، اسحاق ڈار
  • پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے بات چیت کی جائے: اسحاق ڈار
  • یوکرینی بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کا نیو یارک میں منعقدہ اجلاس کامیاب رہا ، چینی وزارت خارجہ
  • خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” کا آغاز