ایف آئی اے کا مقدمہ ،سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر مقدمے میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے ملزمان آصف امداد اور حاجی ارشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
واضح رہے گزشتہ دنوں وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ آلاٹ کرنے والے سی ڈی اے (کیپٹل ڈیلوپومنٹ اتھارٹی )کے 4افسران کو گرفتار کیا تھا،
ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ آلاٹ کرنے کے معاملے میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے 4 افسران آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان سی ڈی میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، سٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 43 پلاٹس الاٹ کئے،ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی پلاٹس غیر متعلقہ لوگوں کو آلاٹ کئے،مجموعی طور پر 46 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

ایف آئی حرکت میں آ گئی ،، سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے 46 آفیسران ، آفیشلز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، کون کون شامل ، دستاویز سب نیوز پر.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے افسران کو سی ڈی اے

پڑھیں:

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

 ارباب وسیم-— فائل فوٹو

پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: ارباب وسیم و ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ایم پی اے ارباب وسیم، سابق ایم پی اے ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدم حاضری پر عدالت نے پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے کیس کے حوالے سے مزید سماعت 12اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج؛ اٹک جیل کے 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم
  • 26 نومبر کا احتجاج: گرفتار 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم
  • سیالکوٹ میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج
  • سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ؛ صحافی وحید مراد کو رہا کرنے کا حکم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمرمختار راٹھور قتل کیس : بریت کی درخواست مسترد،ملزمان کو 2مرتبہ پھانسی اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا
  • ریڈیو پاکستان حملہ کیس: ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
  • 9 مئی ریڈیو کیس، رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
  • ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ بٹ کوائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم تک رسائی طلب
  • صحافی فرحان ملک کا غیر ملکیوں سے فراڈ کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ