پاکستان اور افغانستان کے درمیان ادارہ جاتی روابط کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی  ۔
پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق سول اور عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے لائحہ عمل بھی مرتب کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں ممالک ترجیحی تجارت کے معاہدے پر متفق ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے پاک افغان وزرائے تجارت کی مشاورت عید سے پہلے ہوگی، جبکہ عید کے بعد افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دہشت گردی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہواہے اور محمد صادق نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا۔ اس ملاقات میں پہلی بار افغان طالبان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے کچھ لچک کا مظاہرہ کیا گیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیر تجارت جام کمال خان کا این سی سی کی پیشرفت اور ورلڈ بینک مشن کے دورے کا جائزہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے منگل کو نیشنل کمپلائنس سینٹر میں ڈاکٹر نبیل امین، سربراہ این سی سی اور ٹیم کے ساتھ ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کی جس میں سینٹر کی پیشرفت اور حالیہ ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تجارت نے پاکستان کے معیار اور کمپلائنس سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے این سی سی کی جاری کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ورلڈ بینک مشن کے نیشنل کوالٹی انفراسٹرکچر پر حالیہ دورے سمیت اہم کامیابیوں اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر نبیل امین نے این سی سی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق پاکستان کے تجارتی معیارات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ وزیر تجارت نے واضح ٹائم لائنز کے ساتھ ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی جو نیشنل کمپلائنس ایڈوائزری کونسل کے اپریل کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت جام کمال خان کا این سی سی کی پیشرفت اور ورلڈ بینک مشن کے دورے کا جائزہ
  • پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، طالبان کی ٹی ٹی پی کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی
  • وزیر خارجہ کا افغان حکومت سے مسلسل مکالمے کی اہمیت پر زور
  • نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا، افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے حوالے سے موقف میں لچک دکھا دی
  • پاک افغان حکام کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 50 افغان بچے حکام کے حوالے
  • غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل 50 افغان بچے، بچیاں افغان حکام کے حوالے
  • معاشی استحکام حاصل کرلیا، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستی کا عمل جاری ہے، وزیراعظم
  • پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق