اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سائلین نظام انصاف کے شراکت دار ہیں ان سے عزت و وقار سے پیش آنا چاہیے۔عوام کو انصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کے تحت چیف جسٹس پاکستان  کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار محمد سلیم خان، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا اور عدالتی طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن، آسان رسائی، احتساب اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے نشاندہی کی کہ اصلاحات کا مقصد صرف مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا نہیں بلکہ سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں، سائلین کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا عدالتی ادارے کی انصاف سے وابستگی اور مثبت عوامی تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اب تک حاصل کیے گئے نمایاں اہداف پر روشنی ڈالی گئی، اجلاس میں ای فائلنگ نظام کے کامیاب عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے عدالتی عمل کو مزید شفاف اور قابل رسائی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام اور نئے میکانزم کے قیام پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اجلاس میں چیف جسٹس کو مزید

پڑھیں:

بغیراجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسق نکاح کا حق دینا غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسق نکاح کا حق دینے کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے ۔ بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

کونسل کے 2روزہ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی دودھ کے بینک کے قیام پر حتمی فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق انسانی اعضاء عطیہ کرنے کے معاملہ کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ عضو عطیہ کرنے والے کی زندگی کو خطرہ لاحق کئے بغیر گردہ و جگر کی پیوند کاری جائز ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق اسلامی اصطلاحات کی انگریزی ترجمہ کی بجائے اصل عربی الفاظ استعمال کئے جائیں، بجلی چوری روکنے کے لئے اہل علم و فکر آواز بلند کریں، نئے ملازمین کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ کے پابند ہوں گے، قدیم ملازمین پر پابندی نہیں۔

اعلامیہ کے مطابق نکاح سے قبل تھیلی سیمیا یا متعدی امراض کے ٹیسٹ کو نکاح نامہ کا اختیاری حصہ بنایا جا سکتا ہے، بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسق نکاح کا حق دینا غیر شرعی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق زکوٰة کی رقوم جلد مستحقین میں تقسیم کی جائیں۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بغیراجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسق نکاح کا حق دینا غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
  • مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ اب آیا منی بجٹ، لیکن، الحمدللہ منی بجٹ نہیں آیا، وزیراعظم
  • اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، یحییٰ آفریدی
  • عدالی اصلاحات کا مقصد عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، چیف جسٹس
  • سائلین نظام انصاف کے بنیادی شراکت دار ہیں ان سے عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے، چیف جسٹس
  • سائلین نظام انصاف کے بنیادی شراکت دار ہیں ان سے عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے، چیف جسٹس
  • زکوٰۃ کی رقم ایک فرد کو دینا افضل ہے یا متعدد میں تقسیم کرنا؟
  • ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، افواہوں کا مقصد بے یقینی پیدا کرنا ہے، رانا تنویر حسین
  • 23 مارچ کا جذبہ ہمیں اپنی اصل راہ پر واپس لانے کا درس دیتا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری