اسلام آباد:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنا ہمارے معاشرتی اور اخلاقی اقدار کا حصہ ہے۔

ایوان صدر سے جاری علامیے کے مطابق افطار ڈنر کے دوران صدر مملکت نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، محنت کریں تاکہ ایک کامیاب اور بہتر مستقبل حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا، "بچے ہمارا مستقبل ہیں اور آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔"

صدر مملکت نے اس موقع پر یتیم بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر اور ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے مشورے پر کیا گیا ہے تاکہ بچے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔

صدر مملکت نے تمام بچوں کو تلقین کی کہ وہ ان کمپیوٹر ٹیبلیٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے استعمال کریں، اس تقریب میں صدر مملکت نے یتیم بچوں سے ملاقات کی، ان سے شفقت کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 

اس موقع پر پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل (ر) فاروق حبیب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 46 لاکھ یتیم بچے ہیں اور پاکستان آرفن کیئر فورم اور اس سے منسلک ادارے ملک بھر میں تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

فاروق حبیب نے کہا کہ فورم ملک میں یتیم بچوں کے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کر رہا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کی میزبانی اور ان کی حوصلہ افزائی پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں یتیم بچوں صدر مملکت نے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں پریڈ

یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ ایوان صدر میں ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری ہیں۔

ایوان صدر میں ہونے والی پریڈ میں غیرملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد بھی دی ہے۔

رمضان المبارک کی وجہ سے مسلح افواج کی پریڈ کو محدود کیا گیا ہے، بعد میں یوم پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول اعزازات کی تقریب آج 2 بجے ہوگی، صدر آصف علی زرداری مختلف اہم قومی شخصیات کو اعلیٰ سول قومی اعزازات سے نوازیں گے۔

یہ تقریب ایوان صدر کے استقبالیہ ہال میں ہوگی، آئینی اداروں کے سربراہ تقریب میں موجود ہوں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وفاقی محتسب کی صدر سے ملاقات، ادارے کی رپورٹ پیش  
  • ایوان صدر میں یتم بچوں کے لیے افطار ڈنر، آصف زرداری نے کمپیوٹر ٹیب تحفے میں دیے
  • یتیم بچوں کا ایوان صدر میں افطار ڈنر؛آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں؛صدرمملکت
  • ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام افطار کا اہتمام، لیاقت بلوچ کی خصوصی شرکت 
  • موکب عزادارانِ امام حسینؑ کی جانب سے یومِ شہادتِ امام علیؑ کے موقع پر نمازِ مغربین اور افطار کا اہتمام
  • یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، ایوان صدر میں سول و فوجی اعزازات تقسیم
  • یوم پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام ریلی
  • یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں پریڈ،صدر زرداری کا خطاب 
  • یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں پریڈ