نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت افغانستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت افغانستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پیر کو یہاں اجلاس منعقد ہوا۔
(جاری ہے)
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے لئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے حالیہ دورہ کابل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں افغان حکام کے ساتھ اہم مصروفیات اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت پر روشنی ڈالی۔ نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ساتھ
پڑھیں:
پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، طالبان کی ٹی ٹی پی کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک سال کی کشیدگی کے بعد تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے اہم بریک تھرو ہوا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے ادارہ جاتی روابط کا مفصل پلان تیارکرلیا جبکہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے معاملے پر لچک دکھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی ((JCC) کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جے سی سی کا اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا جس میں نمائندہ خصوصی محمد صادق سول و عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے-
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا پاکستان اورافغانستان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان وزرائے تجارت کی مشاورت عید سے پہلے ہو گی-عید کے بعد افغان وزیرتجارت نورالدین عزیزی پاکستان کا۔دورہ کرینگے۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا اور پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظر آئی ہے جبکہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔