Express News:
2025-03-25@22:53:49 GMT

حرا مانی کا بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

اداکارہ کا یہ بیان انسٹاگرام پر ایک انٹرویو میں سامنے آیا، جس میں انہوں نے اپنی پسندیدہ غذا کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کی عادی ہیں۔ ان کے اس بیان پر میزبان بھی حیران رہ گئے اور سوال کیا کہ آخر وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟

اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مانی (ان کے شوہر سلمان ثاقب) بھی یہی سوال کرتے ہیں اور جب وہ انہیں پیشکش کرتی ہیں تو وہ ناراض ہو کر منع کر دیتے ہیں۔

حرا مانی نے مزید کہا کہ انہیں میٹھا بہت پسند ہے، شاید اسی لیے وہ بریانی میں بھی کچھ میٹھا شامل کرنا پسند کرتی ہیں۔

ان کی اس عادت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، کچھ افراد حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ ان کے معصومانہ انداز کو پسند کر رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بریانی میں

پڑھیں:

خوشحال شہریوں کے اعتبار سے امریکا عالمی فہرست میں نیچے آگیا

تازہ ترین ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق، امریکا انفرادی سطح پر خوشحالی کی سب سے کم درجے پر آچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کی بڑی وجہ امریکیوں کے اکیلے کھانا کھانے میں اضافہ ہے۔ 

2012 میں خوشحالی کی فہرست میں 11 نمبر  سے 24 ویں نمبر پر آتے ہوئے، امریکا نے انفرادی طور پر خوشحالی میں نمایاں کمی دیکھی ہے۔ 

اس گراوٹ کا ایک بڑا سبب اکیلے کھانا کھانا ہے جس میں گزشتہ دو دہائیوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

2023 میں چار میں سے ایک امریکی نے سروے سے ایک دن پہلے اپنا دن بھر کا کھانا اکیلے کھانے کی اطلاع دی۔

رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ سماجی تنہائی، خاص طور پر کھانے کے دوران، بہبود کی نچلی سطح سے منسلک ہے۔

رپورٹ میں امریکا میں ’مایوسی کی موت‘ کے نام سے ایک پریشان کن رجحان کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں خودکشیاں اور منشیات کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ 

محققین کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ اور تنہائی کے بڑھتے ہوئے احساسات سے عوام کی خوشیوں میں کمی آ رہی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • بہت غربت دیکھی؛ 4 لوگوں کے کھانے کیلیے دال میں زیادہ پانی ملاتے تھے؛ شاہ رخ
  • خوشحال شہریوں کے اعتبار سے امریکا عالمی فہرست میں نیچے آگیا
  • حرا مانی کس بھارتی اداکارہ کی بائیوپک میں کام کرنا چاہتی ہیں؟
  • 33ٹن گندم گل سڑ گئی، عوام غیر معیاری اور خراب آٹا کھانے پر مجبور
  • ’بریانی میں فروٹ چاٹ اور زردہ مکس کرکے کھاتی ہوں‘، حرانی مانی کے بیان پر سوشل میڈیا حیران
  • ’بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں‘، حرا مانی کی ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • حرا مانی کا انوکھا ذائقہ، بریانی میں فروٹ چاٹ ملانے کا انکشاف
  • بریانی میں فروٹ چاٹ مکس کر کے کھاتی ہوں: حرا مانی
  • علی سیٹھی کی والدہ کو بیٹے کا مشہور گانا ’پسوڑی‘ کیوں پسند نہیں آیا؟