بھارت کے شہر چنئی میں پیدا ہونے والے دلیپ کمار( آج کےموسیقار اے آر رحمان)  نے اپنے موسیقار والد شیکھر کی موت کے کئی برس  بعد اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد ان کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے 23 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا۔اس حوالے سے  بھارتی میڈیا کو سن 2000 میں دیے گئے انٹرویو میں اے آر رحمان نے  بذات خو دبتایا تھا کہ  انہوں نے روحانی راستے کی تلاش میں اسلام قبول کیا اور انہیں اس فیصلے سے بے حد سکون ملا۔حال ہی میں بھارت کے فلم ساز راجیو مینن نے اے آر رحمان کے اسلام قبول کرنے کے فیصلے سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’ایک ایسا وقت بھی تھا جب وہ ( اے آر رحمان )  ہندی نہیں جانتے تھے اس لیے میں ان  کا مترجم بن گیا، میں نے ان کی  مذہب و عقیدے کی طرف منتقلی کا یہ دور دیکھا۔‘فلم ساز راجیو مینن  نے بتایا کہ ’حتیٰ کہ  میں نے اے آر رحمان کو ان کے  خاندان کے اندر سے بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرتا پایا، خاص طور پر ان کی بہنوں کی شادیوں  کے وقت لیکن موسیقی  نےاسے اس   طوفان کا مقابلہ کرنے میں مدد کی‘۔سنیماٹوگرافر نے مزید بتایا کہ’اے آر رحمان کے اس مشکل وقت میں  موسیقی نے ان کی  مدد کی جس کا اعتراف وہ خود بھی کرتے ہیں کہ  موسیقی نے اسے بھولنے میں مدد کی، مزید یہ کہ اے آر رحمان کے اسلام قبول کرنے سے ہمیں  ہندوستانی موسیقی اور قوالیوں کو دریافت کرنے میں مدد ملی.

اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ  دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اے آر رحمان کثیر العقائد پر مبنی گھرانے میں مقیم رہے، اے آر رحمان کی والدہ ہندو مذہب پر عمل کرتی تھیں جب کہ ان کے گھر میں دیگر عقائد کی کتابیں اور تصاویر رکھی ہوتی تھیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا اے ا ر رحمان اسلام قبول

پڑھیں:

عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہرکر دیا گیا

بھارت(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان کو آئی پی ایل 2025 کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد عرفان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل کے ایک مستقل رکن رہے ہیں اور کھیل کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔

لیکن عرفان پٹھان ہفتہ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے درمیان آئی پی ایل 2025 کے افتتاحی میچ کے دوران کہیں نظر نہیں آئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عرفان کو کمنٹری پینل سے باہر کردیا گیا کیونکہ براڈکاسٹرز سابق بھارتی آل راؤنڈرز کی جانب سے ذاتی رنجشوں کو کمنٹری اور سوشل میڈیا پر لانے سے خوش نہیں تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عرفان پٹھان کا چند کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ سال پہلے اختلاف ہوا تھا۔ تب سے وہ کمنٹری ہو یا سوشل میڈیا نام لیے بغیر ان کرکٹرز کا ذکرکرتے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان پرکھلاڑیوں پر طنز کرنے کا الزام لگایا گیا اور یہی ان کی کمنٹری پینل میں شامل نہ کرنے کی وجہ بنا۔

عرفان پہلے کرکٹر نہیں ہیں جنہیں کمنٹری کی ذمہ داریوں سے ہٹایا گیا ہو۔
2020 میں سابق بھارتی بیٹر سنجے منجریکر کو ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران رویندرا جڈیجہ پر تبصرے کے باعث بی سی سی آئی نے کمنٹری پینل سے ہٹا دیا تھا۔

اس سے قبل2016 میں معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کو بھی آئی پی ایل کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ہرشا بھوگلے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ مجھے ابھی تک معلوم نہیں کہ میں آئی پی ایل میں کیوں کمنٹری نہیں کر رہا، میں یہ قبول کر سکتا ہوں کہ لوگوں کو میں پسند نہیں ہوں لیکن میں واقعی امید کرتا ہوں کہ اس کی وجہ یہ نہ ہو کہ کرکٹرز کو میری رائے پر شکایت ہو۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی راہنماؤں کوطلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
  • صحیفہ جبار کا سوشل میڈیا پر ذاتی تصاویر شیئر نہ کرنے سے متعلق اہم انکشاف
  • روزے میں ہائیکنگ کرنے کے کیا فوائد ہیں؟
  • سندھ میں 78 لاکھ بچوں کا سکولوں میں داخل نہ ہونے کا انکشاف
  • اظفر رحمان اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور کیوں رکھتے ہیں؟
  • عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہرکر دیا گیا
  • اظفر رحمان اپنی فیملی لائف کو سوشل میڈیا سے دور  کیوں رکھتے ہیں؟
  • الکا یاگنک نے اے آر رحمان کے گانے کو ٹھکرانے کا انکشاف کر دیا
  •  پاکستان  10 ممالک میں شامل جن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے: شیری رحمان