وفاقی وزراتِ داخلہ نے خیب رپختون خوا حکومت سے افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
وفاقی وزراتِ داخلہ نےخیبر پختون خوا حکومت سے افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
وفاقی وزراتِ داخلہ نے صوبائی حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ صوبہ کے پی میں زیرِتعلیم تمام افغان طلباء کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
وفاقی وزراتِ داخلہ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں زیرِ تعلیم افغان طلباء کا ڈیٹا وفاقی وزارتِ داخلہ کو 27 مارچ تک بھیج دیں۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ فارن نیشنل سیکیورٹی سیل غیر ملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان طلباء کا وفاقی وزرات
پڑھیں:
امریکہ بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کو بند کرے، چینی وزارت خارجہ
امریکہ بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کو بند کرے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چائنا سائبر سیکیورٹی انڈسٹری الائنس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ “امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی گلوبل موبائل اسمارٹ ٹرمینلز پر نگرانی اور چوری کی سرگرمیاں” کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے اس رپورٹ کو نوٹ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اپ اسٹریم سپلائی چینز میں اپنی اجارہ داری کی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں موبائل فونز اور پورے موبائل انڈسٹری کے ماحولیاتی نظام میں بڑے پیمانے پر اور طویل مدتی نقصان دہ سائبر سرگرمیاں انجام دیں۔
یہ پہلو غور طلب ہے کہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ امریکہ دنیا کا سب سے اہم ملک ہے جو سپلائی چین اور موبائل آپریٹرز کے ذریعے سائبر حملے کرتا ہے۔ ہم رپورٹ میں سامنے آنے والی امریکہ کی سائبر سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ متعلقہ سرگرمیوں کو فوری طور پر روکے، خاص طور پر عالمی سپلائی چین کا غلط استعمال کرتے ہوئے نقصان دہ سائبر سرگرمیوں کو بند کرے، اور ذمہ دارانہ انداز میں دنیا کو جواب دے ۔