حرا مانی کا انوکھا ذائقہ، بریانی میں فروٹ چاٹ ملانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی منفرد کھانے کی پسند کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بریانی میں نہ صرف زردہ بلکہ فروٹ چاٹ بھی ملا کر کھاتی ہیں۔ ان کا یہ اعتراف سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے اداکارہ کی یہ گفتگو ایک انٹرویو کے دوران سامنے آئی جو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں وہ مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اپنی کھانے کی عادات پر بھی روشنی ڈالتی نظر آئیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ بریانی کس طرح کھانا پسند کرتی ہیں تو انہوں نے حیران کن جواب دیا کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں اداکارہ کی اس بات پر میزبان نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر کوئی بریانی میں فروٹ چاٹ کیوں ملائے گا۔ اس پر حرا مانی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ ایسی ہی ہیں اور ان کے شوہر مانی بھی اکثر ان کی اس عادت پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ مانی کو بھی بریانی میں ملی ہوئی فروٹ چاٹ کھانے کی پیشکش کرتی ہیں تو وہ ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم یہ مجھے کیوں کھلانا چاہتی ہو حرا مانی نے اپنی پسند کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں میٹھا بہت پسند ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ بریانی کے ساتھ بھی میٹھے ذائقے کا امتزاج بناتی ہیں اداکارہ کی اس انوکھی پسند پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں کچھ لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ ان کی معصومیت اور کھانے کے منفرد ذائقے کے انتخاب کو دلچسپ قرار دے رہے ہیں ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث کا باعث بنی ہوئی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ وہ بریانی کا اظہار کر بریانی میں کرتے ہوئے
پڑھیں:
امریکہ بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کو بند کرے، چینی وزارت خارجہ
امریکہ بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کو بند کرے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چائنا سائبر سیکیورٹی انڈسٹری الائنس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ “امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی گلوبل موبائل اسمارٹ ٹرمینلز پر نگرانی اور چوری کی سرگرمیاں” کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے اس رپورٹ کو نوٹ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اپ اسٹریم سپلائی چینز میں اپنی اجارہ داری کی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں موبائل فونز اور پورے موبائل انڈسٹری کے ماحولیاتی نظام میں بڑے پیمانے پر اور طویل مدتی نقصان دہ سائبر سرگرمیاں انجام دیں۔
یہ پہلو غور طلب ہے کہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ امریکہ دنیا کا سب سے اہم ملک ہے جو سپلائی چین اور موبائل آپریٹرز کے ذریعے سائبر حملے کرتا ہے۔ ہم رپورٹ میں سامنے آنے والی امریکہ کی سائبر سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ متعلقہ سرگرمیوں کو فوری طور پر روکے، خاص طور پر عالمی سپلائی چین کا غلط استعمال کرتے ہوئے نقصان دہ سائبر سرگرمیوں کو بند کرے، اور ذمہ دارانہ انداز میں دنیا کو جواب دے ۔