کراچی:

فوارہ چوک کے نزدیک قوم پرست جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرین کی تعداد تقریباً 35 سے 40 تھی، جنہوں نے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

اس دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

مقامی حکام کے مطابق احتجاج کے دوران خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں رزاق، عبد الوہاب، سلمان اور سیمی دین بلوچ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ کالعدم قوم پرست تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرینیڈ برآمد

سیمی دین بلوچ کو مظاہرین کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے دوران کچھ مظاہرین رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مظاہرین کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے پولیس نے فوری کارروائی کی اور مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے مزید کارروائی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

موٹر سائیکل حادثے میں اموات کیخلاف جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ملیر ہالٹ پر احتجاج کا اعلان

---فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے گزشتہ روز ملیر ہالٹ پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر ردِ عمل کے اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران منعم ظفر نے کہا ہے کہ آج شام 4 بجے ملیر ہالٹ احتجاج پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کل ملیر ہالٹ پر پیش آیا ٹریفک حادثہ انتہائی دل خراش ہے، وزیرِ اعلیٰ سمیت تمام وزراء کہاں ہیں؟ کسی نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار تک نہ کیا۔

بے لگام ہیوی ٹریفک، ٹینکر نے شوہر، حاملہ بیوی کو کچل دیا، موقع پر پیدا بچہ بھی جاں بحق

کراچی بے لگا ہیوی ٹریفک نے ایک اور خاندان کو اجاڑ...

منعم ظفر کا کہنا ہے کہ ہم آج اسی مقام پر احتجاج کریں گے جہاں کل حادثہ پیش آیا تھا، ہم کبھی بھی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملیر ہالٹ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے موٹرسوار میاں بیوی اور موقع پر پیدا ہونے والا بچہ بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔

شوہر عبدالقیوم حاملہ اہلیہ کو چیک اپ کرانے کے لیے موٹر سائیکل پر اسپتال لے جا رہا تھا۔

مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور ہیلپر کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 214 جبکہ ہیوی ٹریفک کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • موٹر سائیکل حادثے میں اموات کیخلاف جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ملیر ہالٹ پر احتجاج کا اعلان
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا، 6کارکن گرفتار
  • کراچی: فوارہ چوک کے قریب احتجاج پر مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج، بلوچ یکجہتی  کمیٹی کے 18  ارکان گرفتار 
  • کراچی پریس کلب پر احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کیلئے بند
  • ماہ رنگ بلوچ کے خلاف تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج، بی وائی سی کا احتجاج جاری
  • احتجاج جمہوری حق، ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی
  • بلوچستان فائرنگ، 4 پولیس اہلکار، 4 مزدور جاں بحق: صدر، وزیراعظم کی مذمت