2025-02-21@20:02:45 GMT
تلاش کی گنتی: 3054

«ان سے جمہوری کردار کی»:

(نئی خبر)
    سعودی عرب کے مغربی صوبہ میں شائقین کرکٹ کی سب بڑی اورمقبول کرکٹ تنظیم ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیراہتمام سپر لیگ 2024کی تقریب تقسیم انعامات رحاب فنکشن ہال جدہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں ڈبلیوپی سی اے سپر لیگ فیز2 کے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ ٹورنامنٹ میں 49 ٹیموں نےشرکت کی جن کو 3 ڈویژنوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ آفٹرنون، مارننگ بلیو اورمارننگ پرائم۔ آفٹرنون لیگ السعودی الیون نے فائنل میں حیدرآباد شارکس کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر چمیئن شپ جیتے کا اعزاز حاصل کیا۔ حیدرآباد شارکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ سے ہوا نکل چکی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اس ماہ ترکی اور انڈونیشیا کے وفود پاکستان آرہے ہیں۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت تمام ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں، اگلے سال پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ...
    لاہور: ایک روز قبل نیوزی لینڈ کے خلاف گیند بازی کے دوران انجرڈ ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے کی رپورٹ آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کی گزشتہ روز ہونے والی انجری اور ٹیسٹ رپورٹ سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی اور بتایا کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق انجری سنگین نہیں اس لیے امید ہے کہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمئنز ٹرافی تک مکمل صحت یاب ہوجائیں گے اور ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے...
    سٹی42:  پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین، لبنان اور شام کے لوگوں کے لیے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے، یہ بات وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر نے اتوار کو بتائی۔50 ٹن ضروری سامان پر مشتمل یہ کھیپ NDMA نے پاکستانی خیراتی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے خطے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے بھیجی تھی۔غزہ میں اسرائیل کی جنگ جو اکتوبر کے بعد شروع ہوئی تھی۔ حماس کے 2023 کے حملوں میں 48,000 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی ہوئے اور لاکھوں لوگ علاقے میں بے گھر ہوئے، جب کہ لبنان اور شام پر اسرائیلی حملوں سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔وزیراعظم کے...
    لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 09 فروری 2025) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری سالک حسین ،چوہدری شافع حسین نے روایتی سیاست کے عملی خاتمے کے کےلئے خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے عام آدمی کے لیے اقتدار کے راستوں کو ہموار کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کمیشن مافیاز اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں مال و زر کے نظام کو بری طرح شکست سے دوچار کرنے کا کریڈٹ چوہدری شجاعت حسین کے جانشینوں کا انقلابی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ملکی سلامتی اور معیشت کے لیے انتہائی ناگزیر ہے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت نے ہمیشہ بحرانوں کے خاتمے کے لیے شائستگی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی۔ سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
    پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ دلچسپ انکشاف وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا اور بتایا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کے ساتھ قابل قبول نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں لیکن ٹرمپ کے دباؤ میں آکر بات چیت کرنا، مذاکرات نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی حکومت پر زور دیا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کیے جائیں کیوں کہ ایسا کرنا لاپرواہی ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    اسلام آباد : ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بلوچستان کے8 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ژوب،نوشکی،لسبیلہ، حب، خضدار، نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 8 سے 23 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے۔  بلوچستان کے علاوہ ملک کے 13اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام آباد،چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ،لاہور، ملتان، رحیم یار خان،کراچی ایسٹ اور مظفرآباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی مشہور پروڈیوسر اور اداکارہ طاہرہ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں کینسر کے سب بال گرنے کے سبب وہ گنجی ہوگئیں، میں نے اپنی تصویر ویڈیو پر شیئر کی تو والدین ناراض ہوگے اورانہوں نے بات مجھ سے بات کرنا بند کردی تھی۔ طاہرہ کشیپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو میں نے اس کا مقابلہ کیا، 2019 میں ان کا علاج مکمل ہوا اور 2020 میں میں انہوں نے مکمل صحتیاب ہونے اعلان کیا تھا۔ طاہرہ کو اسٹیج کے چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی ماسٹیکٹومی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ علاج کے دوران طاہرہ کے تمام بال گرنے کے سبب...
    WASHINGTON: امریکی ایجنسی فیڈرل بورڈ آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک مرتبہ پھر آئی فون اور اینڈرائیڈ کے صارفین کو وارننگ دی ہے کہ اگر ان کو کوئی مسیج اسکیم کی طرح نظر آئے تو فوری ڈیلیٹ کردیں۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے بتایا کہ یہ فراڈ ریاست سے ریاست تک منتقل ہوسکتا ہے اور اگر اب تک آپ کے شہر میں نہیں پہنچا ہے تو جلد ہی پہنچنے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فراڈ کرنے والوں کا طریقہ کار سادہ سا ہے، متاثرہ شخص کو پہلے کسی ایجنسی کی جانب سے ایک عام سا مسیج موصول ہوتا ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ پر کچھ رقم واجب الادا...
    علی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد ان کیلئے مسائل کھڑے ہونے والے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔ بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ...
      کراچی : “پیس 2025” کثیر القومی میری ٹائم مشترکہ مشق کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل نوید اشرف نے  کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز چینی نیوی کے جہاز گاؤیو    کا دورہ کیا ۔اتوار کے روز انہوں نے مشق میں چینی بحریہ کی شرکت کی تعریف کی اور پاک  چین  بحریہ کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ  وہ چینی  نیوی کے جہازوں کی کراچی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں  اور  انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر  “امن ” مشقوں کے سلسلے میں حصہ لے رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  پاک چین  دونوں بحری افواج کے درمیان منفرد تعلقات قائم ہیں اور دونوں...
    ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق خبریں من گھڑت، پارٹی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے،ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان نے میڈیا پر اپنی جماعت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے بعض عناصر سوشل میڈیا پر معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر کارکنان کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری...
    خیبرپختونخوا نے بھی انتشار، جلاو گھیراو کی سیاست کو مسترد کر دیا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار اور جلا وگھیراو کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکومتی وسائل کے استعمال اور سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ حاضریاں لگاکر بھی پانچ ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکے۔عظمی بخاری نے کہا کہ جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہو گئے ہیں، جبکہ علی امین گنڈا پور نے حسب روایت لچرپن سے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ان کا کہنا...
    کراچی: سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گانے سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر متنازع گفتگو کے باعث خبروں میں آ گئے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں ان کی شادی سے متعلق گفتگو اور میزبان کے ساتھ رویے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو کس لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے؟ جس پر چاہت فتح علی خان نے جواب دیا میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں۔ اس جواب پر میزبان...
    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امریکی صدر سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کے منتخب ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں نے کتنی باربات کی ہے تو اس پر امریکا صدر کا کہنا تھا کہ ’بہتر ہے اس کے بارے میں نہ بتانا‘۔ تاہم انہوں نے اتنا کہا کہ وہ (پیوٹن) چاہتے ہیں کہ لوگ مرنے سے بچ جائیں۔ جنوری کے اواخر میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ ولادیمیرپیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ماسکو واشنگٹن...
    لاہور: ساندہ تھانہ کی حدود میں واقع گھر سے خاتون کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی جس پر مقتولہ کے شہر کو شک کی بنا پر حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطبق ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی خاتون دم توڑ چکی تھی اور خاتون کی شناخت 28 سالہ ردا کے نام سے ہوئی، لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی۔ گھر میں موجود تمام افراد کے بیانات قلم بند کر لیے گئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ قتل کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں درج کر لیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق قتل کی افسوسناک واردات رات گئے...
    راولپنڈی (ایجنسیاں) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی جس پر عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔  تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی نے اس موقع پر کہا کہ میں شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنا چاہتی ہوں اور مشاورت کے بعد اپنا...
    بالی ووڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پر ایک نیا پیغام شیئر کیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔  82 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں ’جانے کا وقت‘ لکھا، یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔  A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) امیتابھ بچن کے مداح اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس مختصر ٹوئٹ کی وضاحت طلب کر رہے ہیں اور ان کی صحت کیلئے دعائیں...
    بھارتی فلمساز اور ماضی کے معروف اداکار راکیش روشن نے اپنی کینسر سے صحت یابی کی حوصلہ افزا کہانی بیان کی ہے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش روشن نے انکشاف کیا کہ کینسر کے آپریشن سے قبل وہ اپنے بیٹے ہریتک روشن کے ساتھ باقاعدگی سے جِم میں ورزش کیا کرتے تھے۔  گلے کے کینسر کو شکست دینے والے راکیش روشن نے اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اصل طاقت ذہنی مضبوطی میں ہے اور یہی چیز مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد دیتی ہے۔  A post common by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble) اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ آپریشن سے پہلے انہوں نے ایک گھنٹہ جم میں ورزش کی، اس کے...
    بھارت کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہوسکی لیکن مداح اس جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ حال ہی میں بھارت میں جاری مہاکمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت خبروں میں رہی اور ان کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن جن تصاویر نے صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی ان میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی ایک ساتھ تصویر تھی۔ بالی ووڈ کے بگ بی اور بلیک بیوٹی کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ کئی صارفین نے ان تصاویر کو شیئر کرواتے...
    لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار اور جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومتی وسائل کے استعمال اور سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ حاضریاں لگاکر بھی پانچ ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکے۔   عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہو گئے ہیں، جبکہ علی امین گنڈا پور نے حسب روایت لچرپن سے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔  ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی ضلع سے لوگ نہیں نکلے، اور جو نکلے، وہ بھی صرف دکھاوے کے...
    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کردیا گیا۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔ ریلیز سے قبل فلم کے 88 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے، فلم نے اوپننگ پر سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) 2016 میں پہلی بار ریلیز ہونے والی اس فلم نے کُل 8 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا، تاہم اب 7 فروری کو دوبارہ ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف 2 دنوں میں 9 کروڑ سے...
    لاہورمیں نامور اسٹیج کامیڈین لکی ڈیئر کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق 60 سالہ لکی ڈیئر پھیپھڑوں اور ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ لکی ڈئیر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلخانہ نے حکومت پنجاب سے لکی ڈیئر کا علاج کرانے کی اپیل کی ہے۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2025ء ) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیر مؤثر ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی باضابطہ طور پر تحلیل ہو یا نہ ہو، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اب غیر فعال اور غیر مؤثر ہے کیوں کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیراعظم کی پیشکش بھی مسترد کرچکی ہ، پی ٹی آئی اب پرتشدد احتجاج کی اپنی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اسے جب کبھی ایک بار پھر...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔ بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ’آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے‘۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’میں اس پر زیادہ روشنی نہیں ڈالوں گا‘۔ عقیل ملک نے کہا کہ آج کی تقریر کے بعد جس طرح انہوں نے علی الاعلان جو بات...
    حماس کے مرکزی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ اس تنظیم کا غزہ کی حکومت کو اپنے ہاتھ میں لینے پر کوئی اصرار نہیں اور قومی اتحاد پر مبنی ایک حکومت، غزہ کا انتظام و انصرام سنبھال سکتی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما باسم نعیم نے اعلان کیا ہے کہ آج انجام پانے والے قیدیوں کے تبادلے کے مناظر نے غاصب صیہونی وزیراعظم کو یہ تنبیہی پیغام ارسال کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے ساتھ کھلواڑ سے باز رہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں باسم نعیم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی فریق کو اس بات کا فیصلہ کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں گے کہ فلسطینی قوم...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس15  فیصد ابھی کم کر دوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور ملک کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ہم نے متحد ہو کرکام کرنا ہے۔ کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ملک کو...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا ہے، خط میں انہوں نے کہا کہ گن پوائنٹ پر 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام پر قبضہ کیا گیا جب کہ مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے اور20  دن تک مکمل لاک اپ میں رکھا گیا جہاں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچتی تھی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے...
      ٭موت کی چکی میں رکھا گیا، سیل کی بجلی تک بند کر دی گئی،عدلیہ پر قبضے کے لیے پارلیمنٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروائی گئی، ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بند کرنے کے لیے پیکا کا اطلاق کیا گیا ٭کورٹ پیکنگ کا مقصد انسانی حقوق کی پامالیوں اور انتخابی فراڈ کی پردہ پوشی اور ان کے خلاف مقدمات میں من پسند فیصلوں کے لیے ’پاکٹ ججز‘ بھرتی کرنا ہے ، عدلیہ میں کوئی شفاف فیصلے دینے والا نہیں ہے ، خط کا متن سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ...
      ٭حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں ٭مخالفین کوطاقت سے سیاسی میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں، عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں، گفتگو سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی باتیں دلی دور است کے مترادف ہیں،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کے میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں،عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں ۔۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صوبوں میں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم سندھ کو اور خصوصا تھر کو نمایاںکرنے جارہے ہیں جو ایسے مقامات نہیں دیکھ سکتے ان کو زبردست موقع مل رہا ہے۔ وہ کراچی سے زیرو پوائنٹ تک چلنے والی سفاری ڈیزرٹ ٹرین حیدرآباد پہنچنے پرریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین ٹورازم ڈپارٹمنٹ نے چلائی ہے ،اس ٹرین کے مسافروں سے کسی قسم کا ٹکٹ وصول نہیں کیا گیا ہے۔ مسافروں کو حیدرآباد کے ثقافتی مقامات کی سیر کرائیں گے۔ مکھی ہاﺅس، بمبئی بیکری و دیگر مقامات پر لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھر سے بچوں کی اموات کی منفی خبریں آ تی تھیں آ...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی100 سے زاید ادویات غیرمعیاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ سے متعدد سیمپلز منگوائے گئے، رپورٹ میں100 سے زاید ادویات کو جعلی اور غیر معیاری قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مارکیٹ سے لیے گئے سیمپلز میں دوا کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں تھی، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 2 ماہ میں43 ادویات کو غیر معیاری قرار دیا، ٹیسٹنگ کے دوران 65 مختلف ادویات جعلینکلیں، ٹیسٹنگ کے دوران 9 ادویات میں ہربل کی ملاوٹ بھی ثابت ہوئی۔رپورٹ میں جان بچانے والی ادویات بھی غیرمعیاری قرار دی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی دواؤں کے فروخت کنندگان کے لائسنس...
    صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ تم پاکستان کے چاچے مامے نا بنو یہ ملک ہمارا ہے تم ایک سرکاری نوکر ہو، اس حکومت کو اور ان کے ہینڈلرز کو پیغام دینا چاہتا ہوں، ہمیں اپنی ریاست سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ اپنے لوگوں پر گولیاں چلائیں گے، لیکن اس دفعہہم انشاء اللہ آپ کی گولیوں کی تیاری کیساتھ آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ یوم سیاہ کے سلسلے میں صوابی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبرپختوںخواکے صدر جنید...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ڈمپر گردی لہر کا آغاز ہوگیا کورنگی میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ، نادرن بائی پاس پر حادثے میں45 سالہ عبدالمجید ولد محمد حسین کی زندگی کی ڈور ٹوٹ گئی ۔مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی ہمیشہ کی طرح ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ہیوی ٹریفک کے خونی کھیل کو روکا نہ جاسکا، کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے CBM کالج کے قریب آنے والی سڑک پر تیز رفتار دندناتے رانگ سائیڈ سے آنے والے ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار افراد کو روند ڈالا ، تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق دوافرادکی شناخت 25سالہ آصف ولد حضور بخش ،...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے واقعات پر کہنا ہے کہ میں اب سڑکوں پر اس وقت نکلوں گا جب ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر نکلنا ممنوع ہے، ان کو روکیں گے، پولیس بلائیں گے اور ان کو پکڑوائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو میرے پاس بھیج دیں مجھ سے مشاورت کریں اور اگر اس کے بعد کوئی ڈمپر کسی کو کچل دے تو براہ راست میری ذمہ داری ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھا ہے اور اب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی خط لکھ رہا ہوں، 70 سے زائد لوگ ڈمپر حادثے میں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے سانحہ کارساز کی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال سے متعلق مقدمہ کی سماعت کراچی بار کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔ ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سانحہ کارساز کی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کراچی بار کی ہڑتال کے باعٹ مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ آئندہ سماعت پر ملزمہ نتاشہ کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کا امکان ہے۔ ملزمہ کی جانب سے بریت کی درخواست دائر ہے۔
    کراچی: شہر میں گزشتہ 3 روز کے دوران خونی ڈمپر کی ٹکر کے 3 حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ رواں ماہ 5 فروری بروز بدھ  راشد منہاس روڈ میلینئم مال کے قریب خونی ڈمپر سے کچل کر میاں اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔ 8 فروری بروز ہفتے کو ڈمپر کی ٹکر سے 2 خونی حادثات ہوئے جس میں پہلا جان لیوا حادثہ کورنگی کراسنگ کے قریب پیش آیا جس میں مخالف سمت جاتے ہوئے ریتی بجری سے بھرے ہوئے ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ہفتے کی شب اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب ڈمپر نے ایک...
    پاکستان ٹیم کے اوپنر فخرزمان کا کہنا ہے کہ سینچری نہ ہونے کی فکر نہیں میچ ہارنے کا دکھ ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے 78 رنز سے شکست کے بعد فخر زمان نے پریس کانفرنس کی۔ فخرزمان کا کہنا تھا کہ میچ میں ہارنے کا دکھ ہے سنچری نہ ہونے کی فکر نہیں۔ٹیم سے باہر تھا اور واپسی پر لوگوں نے جو پیار دیا ہے اس پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کین ولیمسن میچ کو اچھے انداز لے کر چلے جس کا بعد میں کیوی ٹیم کو فائدہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کو لے کر پرجوش ضرور ہیں مگر اس وقت ہماری...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل گئی ہے۔اب پی ٹی آئی پرتشدد احتجاج کی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے۔ تفصیل کے مطابق ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو، پی ٹی آئی سے متعلقہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر موثر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل گئی ہے، اپوزیشن جماعت مذاکرات کے حوالے وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش بھی ٹھکرا چکی ہے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اب پی ٹی آئی پرتشدد احتجاج کی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اپوزیشن...
    لبنان کے نئے وزیر اعظم نے ہفتہ کو 2022 کے بعد ملک کی پہلی مکمل حکومت تشکیل دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوزف خلیل عون نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے سابق نگراں حکومت کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نئے وزیراعظم نواف سلام کے ساتھ حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ وزیراعظم نواف سلام کی 24 وزرا پر مشتمل کابینہ میں مسیحوں اور مسلمانوں کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں ںے یہ کابینہ اپنے تقرر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تشکیل دی ہے۔
    اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ فارم 47 کے ذریعے غیر منتخب نمائندوں کو عوام پر مسلط کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ سال کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ کے علاقے میزان چوک (باچا خان چوک) تک پہنچی اور جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے نائب صوبائی صدر علامہ علی حسنین حسینی، علامہ ولایت حسین جعفری،...
    صیہونی وزیراعظم سے اپنی ایک ملاقات میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ غزہ کے تمام باشندے اس پٹی سے نکل جائیں اور اس پٹی کا قبضہ امریکہ کے سپرد کر دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صیہونی وزیراعظم "ایهود باراک" نے غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" سیاسی بحران میں پھنسے "نتین یاہو" کو بچانے کے لئے، غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو سے ملاقات میں یہ متنازعہ منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے تمام باشندے اس پٹی سے نکل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) تل ابیب کے ’’یرغمالی اسکوائر‘‘ پر ہفتے کے روز ایک بڑی اسکرین پر رہائی پانے والی یرغمالیوں کی نحیف اور کمزور صورتیں نمودار ہوئیں، تو وہاں لوگوں میں خوف کی ایک لہر دیکھی گئی۔ ان سینکڑوں افراد نے دیکھا کہ اوہد بن امی، ایلی شارابی اور اور لیوی حماس کے جنگجوؤں کے درمیان کھڑے تھے۔ غزہ میں چھ ہفتوں کی جنگی بندی کے معاہدے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا یہ پانچواں موقع تھا۔ یہ معاہدہ انیس جنوری سے نافذ العمل ہے۔ تاہم، تب کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا جب آزادی پانے والے یرغمالیوں کی جسمانی حالت انتہائی بدحال نظر آئی۔ ان یرغمالیوں کی ویڈیوز سامنے آنے سے...
    ویب ڈیسک : وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں آج تعمیر و ترقی کا دن منایا جارہاہے، عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔  عطا تارڑ نے یوم تعمیروترقی کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں، میری والدہ حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ ووٹ لینے کے بعدغائب نہیں، آپ کے درمیان رہوں گا، ہمیشہ عوام کا ہاتھ اور بازو بن کر ان کے ساتھ رہوں گا، ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں، 5 سال بعد حلقے کی...
    شرقپورشریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی،پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے ،ان کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے ،ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی ۔(جاری ہے) 8 فروری پی ٹی آئی کی کال پر کسی نے توجہ نہیں دی ،چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں لیکن عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری...
    پی ٹی آئی کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز شرقپورشریف(آئی پی ایس )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی، پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ان کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے، 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے، ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں ان کے ساتھ عوام نہیں ہے، ہماری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 70 رکنیریاستی اسمبلی میں 40 نشستیں جیت کر عام آدمی پارٹی (آپ) کو اقتدار سے باہر کر دیا، جو 2015 سے دہلی میں حکومت کر رہی تھی۔ عام آدمی پارٹی کو 17 نشستیں ملیں، جبکہ باقی 13 نشستوں پر گنتی جاری ہے۔ گزشتہ پچیس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی کو دہلی میں برتری حاصل ہوئی ہے۔ ایک بڑے سیاسی دھچکے میں، عام آدمی پارٹی کے بانی اور سرکردہ رہنما اروند کیجریوال اور ان کے نائب منیش سسودیا اپنی نشستیں ہار گئے، حالانکہ ان کی جماعت نے فلاحی پالیسیوں اور بدعنوانی مخالف مہم کی وجہ سے وسیع...
    ” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن  WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے شہر ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایشین ونٹر گیمز کے افتتاح کا اعلان کیا۔ 75 سال قبل یعنی 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی اور پہلے صدر ماؤ زے تنگ نےہاربن کا دورہ کیا تھا اور اس شہر کو  “جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” قرار دیا تھا۔چینیوں کے خاندانی تصور میں سب سے بڑے بیٹے کا مطلب زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنا ہے۔صوبہ حے لونگ جیانگ جہاں شہر ہارن واقع ہے، اور صوبہ جی لین،صوبہ...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔مغربی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی ادھر آئی سی سی نے امریکا کی...
    بلوچستان سے تعلق رکھنے والی14 سالہ زنیرہ قیوم کو یونیسیف کی یوتھ ایڈوکیٹ برائے کلائمٹ ایکشن اینڈ گرلز امپاورمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ زنیرہ قیوم کے انتخاب کا اعلان بریتھ پاکستان کلائمٹ کانفرنس میں ماحولیات سے متعلق وکالت اور بچوں کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ زنیرا قیوم نے سی او پی 29 سمیت قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب بلوچستان کے علاقے حب میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں، اس بارے میں ان کی تحقیق 2023 میں یونیسیف کے پالیسی ریسرچ چیلنج میں شامل ہوئی اور اس پر انہیں اوّل...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھا دیا جس میں انہوں نے کہا کہ گن پوائنٹ پر 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام پر قبضہ کیا گیا جب کہ مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے اور 20 دن تک مکمل لاک اپ میں رکھا گیا جہاں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچتی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھا دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف کے نام...
    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہاکہ اس بار جب ہم عمران خان کی کال پر احتجاج کے لیے نکلیں گے تو گولیوں کی تیاری کے ساتھ نکلیں گے۔ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو شرم آنی چاہیے جو یہ کہتا ہے کہ اب اگر کوئی احتجاج کرےگا تو 26 نومبر جیسا جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے ہمارے نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائیں۔ جنید اکبر نے کہاکہ جو لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان تھک گئے ان کو آج پیغام مل گیا، یہ لوگ ہماری خواتین کو نہیں توڑ سکے تو ہمارے کارکنوں کو کیا توڑیں گے۔ صدر پی ٹی آئی کے پی نے کہا...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو میرے  حوالے کیا جائے، اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔   کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔  انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے اس کے بعد کسی کی جان جائے  تو میں ذمے دار ہوں گا۔ وزیراعلیٰ اور پی پی کے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اسپاٹ پر کام کریں، غفلت برتنے والوں کو سزا دلوائیں۔ گورنر سندھ کا کہنا...
    اسلام آباد: جیسا کہ مصنوعی ذہانت سائبر سیکیورٹی کے منظر نامے کو نئی شکل دیتی ہے، دنیا بھر میں اداروں کو جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہونے والے حملوں سے تحفظ فراہم کرتے وقت بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مہارت کی کمی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والے ٹولز کی کمی، اور سائبر سیکیورٹی کے جدید انفراسٹرکچر کے انتظام کی پیچیدگی بہت سے اداروں کو کمزور بنا دیتی ہے۔ ”سائبر ڈیفنس اور اے آئی: کیا آپ اپنی تنظیم کی حفاظت کے لیے تیار ہیں؟” کے عنوان سے اپنی تازہ ترین تحقیق میں، کیسپرسکی نے ایس ایم ایز اور بڑے کاروباری اداروں میں آئی ٹی اور انفارمیشن سیکیورٹی کے پیشہ ور افراد سے رائے اکٹھی کیں۔ عالمی سطح...
    ملاقات بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ڈپٹی گورنر منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور، شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں ملاقات کی، علامہ شبیر میثمی نے وفد کا استقبال کیا اور تشریف آوری پر گلدستہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں علمی و فکری نشست ہوئی، جس میں بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ علامہ...
     پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک ایک موذی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں ، اداکارہ نےکینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔سنیئراداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کاانکشاف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا،اپنے اکاؤنٹ پر سر منڈوانے کی تصویربھی شیئر کی اور پیغام میں کہا کہ وہ کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں اور انکی کیموتھراپی جاری ہے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کیساتھ ساتھ انہوں نے اپنا جیولری برانڈ بھی شروع کیا ہے،تصویر میں اداکارہ اپنی جیولری کی نمائش کرتے ہوئے ناک میں نتھنی اور گلے میں ہار پہنے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد نہ صرف انکے فینز بلکہ شوبز انڈسٹری کے ستاروں کیجانب...
    رمضان المبارک کا کب سے آغاز ،ماہرین فلکیات کی پیش گوئی سامنے آگئی ،ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔  سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے آیا ہے، سعودی ایوان شاہی کے...
    بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی،اس موقع پر بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ شاملِ تفتیش ہونے سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں،انہوں نے کہا کہ شوہر اور وکیل سے آج...
    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں عالمی ایونٹ چیمپئنز ٹرافی ہونے والا ہے دوبارہ 9 مئی اور 26 نومبر برپا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کررہی ہے، جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے تو فسادی ٹولہ آسمان سر پر اٹھالیتا ہے، ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی پی ٹی آئی والوں نے فساد برپا کرنے کی کوشش کی، آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے اور پی ٹی آئی آج بھی فساد اور احتجاج کی سیاست کررہی ہے کسی بھی عالمی ایونٹ کی توقیر میں کمی کرنا پی ٹی...
    ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے مغربی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کئے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ادھر آئی سی سی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو کم استعمال کرنے سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2024کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 45,888میگاواٹ تک پہنچ گئی لیکن صرف 33.88فیصد سالانہ استعمال ہوئی اس کم استعمال کے نتیجے میں صارفین غیر استعمال شدہ صلاحیت کے 66.12فیصد کی ادائیگی کرتے ہیںجس سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور گورننس کی خامیوں جیسی نااہلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھتا ہے ایندھن کی کم لاگت کے باوجودبجلی کے نرخ زیادہ ہیںجس سے پیداوار کو بہتر بنانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی سفارتی مشن اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے) ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم دوطرفہ تعلقات کی مظبوطی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران بہترین تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل معیشت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو بطور آزاد ریاست سب سے پہلے تسلیم کیا۔
    ’تمہیں برطرف کردیا گیا‘، ٹرمپ نے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ معلومات تک رسائی کے لیے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ وہ خفیہ معلومات تک رسائی کے لیے اپنے پیشرو جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 4 سال قبل کیے گئے جو بائیڈن کے اقدام پر جیسے کو تیسا جواب ہے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ جو بائیڈن کو خفیہ...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف  کے صوابی جلسے کی تیاریاں  مکمل کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے انبارانٹرچینج کے مقام پر جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کےلیے پنڈال سج گیا ہے جہاں کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ جلسے کے لیے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے لیے پنڈال میں 6ہزارکے قریب کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ جلسے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،بیرسٹر گوہر، اسدقیصر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔  
    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوابی میں ہونے والا جلسہ صرف سیاسی بیانات اور زہریلی تقریروں سے بھرا ہوگا، اور خیبرپختونخوا کے عوام کو 12 سالوں میں صرف فساد اور گمراہ کن سیاست ہی ملی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، جبکہ دوسرے طرف ایک مخصوص سیاسی گروہ یوم سیاہ منا رہا ہے جس کے پاس عوام کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں۔ ان کے دعوے صرف رونے دھونے تک محدود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں عوام کو بے شمار فوائد حاصل ہوئے جیسے سکالرشپس، بجلی کے بلوں میں کمی، اور دیگر عوامی...
    بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے قتل کے دونوں واقعات کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کٹھوعہ اور بارہمولہ اضلاع میں شہری مکھن دین اور ٹرک ڈرائیور وسیم میر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا حسن نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قتل کے دونوں واقعات کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات...
     اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،5کاروائیوں میں4ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔کاروائیوں میں1کروڑ سے زائد مالیت کی 18.866 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب شدہ 9.478 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 354 گرام چرس برآمدہوئی، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے کچن کے سامان میں چھپائی گئی 934 گرام آئس برآمدہوئی۔جھنگ میں ملوموڑ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار، ڈیرہ اسماعیل خان میں شیخ یوسف چوک کے قریب...
    بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی اور پریانکا کے درمیان اختلافات کی یہ افواہواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی میں اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ شادی کی تقریب میں پہنچتے ہوئے پرینیتی اور راگھو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ تقریب کے لیے پرینیتی نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک سرخ بلاؤز، جیکٹ اور ایک ایتھنک اسکرٹ پہنا، جبکہ راگھو نے آف وائٹ کرتا اور براؤن جیکٹ زیب تن کی۔ پرینیتی نے ورمالا کی رسم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ معاہدہ پکا ہوگیا‘۔...
    بھارتی اداکار سونو سود نے مبینہ فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور شخصیات آسان ہدف بن جاتی ہیں اور وہ اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود نے زیر گردش خبروں کو سنسنی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ حقیقت میں انہیں صرف گواہ کے طور پر طلب کیا گیا ہے، اور ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اداکار نے مزید کہا کہ ان کے وکلاء 10 فروری کوعدالت میں باضابطہ جواب جمع کرائیں گے، جبکہ یہ معاملہ بے وجہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اچھالا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں...
    جنید انور:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی اور جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پارٹی ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار بھی گرفتار ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔ ملتان میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر تحریک انصاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران  کر لیے گئے۔ رہنما احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے حلقہ سے گرفتار ہوئے۔ گرفتاریاں پل چٹھہ مخدوم دشید کے علاقے سے کی گئیں۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف احتجاجی مظاہرے میں رہنماؤں نے الیکشن کے نتائج پر اپنی ناراضگی کا اظہار...
    بشریٰ بی بی نے عمران خان کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کر لی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں میں 7 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت میں تبدیلی، بشریٰ بی بی کا کیا کردار ہے؟ بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے۔ مشاورت کے بعد اپنا...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے عدالت میں کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی ائی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے۔ مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار...
    عدالت کابشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے عدالت میں کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی...
    عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس دوران 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بشریٰ بی بی نے عدالت سے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے افغان شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث افغان شہری شمالی وزیرستان میں ہلاک ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 6 فروری کو کیے گئے آپریشن میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہو گیا۔ مارے گئے افغان شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری...
    یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی بات کو دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امن کے حصول کے لیے اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔ غزہ کی پٹی فلسطینی ریاست کا غزہ ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کے حقوق کی اب بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز کے بعد سے آبادی کو غیر انسانی صورت حال سے...
    سابق خاتون اول بشری بی بی نے حالیہ احتجاج کے 20 مقدمات میں تفتیش کے دوران پولیس کو جوابات دینے سے انکار کردیا۔ راولپنڈی بشری بی بی کو راولپنڈی میں درج  20 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔  راولپنڈی پولیس کے 20 تفتیشی افسران نے اڈیالہ جیل کے ایڈمن بلاک میں بشری بی بی کو شامل تفتیش کیا گیا، بشری بی بی نے پولیس سوالوں کے جوابات بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے مشروط کردیے۔ بشری بی بی نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بیان دینے سے انکار کردیا، تفتیشی افسران میں انسپکٹرز افضل، یعقوب شاہ، راشد کیانی، ممتاز اور ور...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ آمد، بلاول بھٹواورشرکاء کے درمیان دنیا بھرکےاہم عالمی امورپرگفتگو بلاول بھٹوکی لائبریری آف کانگریس کےسابق فیلڈ ڈائریکٹرمائیکل البن سے ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹورینڈکارپوریشن کےسینئرپالیسی ریسرچر جیسن ایچ کیمبل سے بھی ملے ،بلاول بھٹوسےساؤتھ ایشیا سینٹر،اٹلانٹک کونسل کے نان ریذیڈنٹ سینیر فیلو جاویداحمدملے ،بلاول بھٹوسے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے نان ریذیڈنٹ اسکالر ڈاکٹر سید محمد علی کی ملاقات ،بلاول بھٹوسےمڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے سسٹمز اینڈ آپریشنز مینجرایمون ہارٹیس کی بھی ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹوسے ساؤتھ ایشیااسٹمسن سینٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر سحر خان کی بھی ملاقات، بلاول بھٹوسے سپیشلسٹ ساؤتھ ایشین افیئرزکانگریشنل ریسرچ سروس ڈاکٹرایلن کرونسٹڈ کی ملاقات، بلاول بھٹوسے ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کی صدر ڈینا مارشل کی ملاقات، بلاول بھٹوسےسینٹرفاراےنیوامریکن سکیورٹی کی کیرتھی...
    پشاور ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے خواجہ آصف کے بیان کو مایوس ذہنیت کی عکاسی قرار دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع خواجہ اصف کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف مایوس ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، ماضی میں انہوں نے فوج کے خلاف بیانات دیے ہیں ان کو وزیر دفاع نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر خان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، یہ حکومتی پروپیگنڈا ہے جو فلاپ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پیکا قانون قابل مذمت ہے ،آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹنے کے مترادف...
    کراچی (رپورٹ/ واجد حسین انصاری) 18سال سے سندھ میں برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی شہر قائد میں ٹریفک سے متعلق قوانین میں مؤثر ترامیم نہ کرسکی جس کے باعث ٹریفک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور ہر سال سیکڑوں افراد ان حادثات کا شکارہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔سندھ اسمبلی سے اپنے من پسند قوانین منظور کرانے والی پیپلزپارٹی 18سال سے ٹریفک قوانین سے متعلق ایک ترمیم بھی منظور نہیں کراسکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوںسے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی نے حادثات کو حکومت سندھ کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے ٹریفک قوانین میں مؤثر ترامیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈمپراورٹینکر ڈرائیورز کراچی کی انتہائی مصروف شاہراہوں پر بھی انتہائی غفلت اور تیز رفتاری...
    لاہور/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔سردار...
    (گزشتہ سے پیوستہ) حجرِ اسود کے سامنے پہنچنے پر طواف کا پہلا چکر مکمل ہوا تو اس کی طرف ہاتھوں کا اشارہ کر کے بسم اللہ ، اللہ اکبر کہہ کر اور ہاتھوں کو چوم کر دوسرے چکر کی نیت کی اور آگے چل پڑے۔ رات کے سوا دو ، اڑھائی بجے طواف کرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی نہیں تھی۔ لگتا تھا کہ مدینہ منورہ میں ہمارے آٹھ نو دن گزارنے کے دوران یہاں مکہ مکرمہ میں زائرین ِ عمرہ کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے۔ میں یہ سطور تحریر کر رہا ہوں تو کعبہ مشرفہ کے چاروں طرف مطاف کا پورا نقشہ اور مسجد الحرام کے وسیع و عریض برآمدے اور اوپر بلند و بالا مینار...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس سے خاتون ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سیما گل عرف سائیکو ارباب کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔پولیس نے سیما گل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ آج بروز ہفتہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان،موسمیات
    نوشہرو فیروز ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں میں بہتری لانے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہید بینظیر آباد محمد شریف سنجرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ نوشہرو فیروز عبدالجبار تگراور تمام یونین کونسل کمیٹیوں کے سیکریٹری اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ٹاؤن افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت کے مختلف افسران لوکل گورنمنٹ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ میں بہتری لائی جائے۔ اس سلسلے میںآج یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کا...
    حیدرآباد: لطیف آباد قبرستان میں سیوریج کا پانی جوہڑ منظر پیش کررہاہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے
    حیدرآباد: وکلا کے دھرنے کے باعث جامشور پل پر گاڑیوں کی لمبی قطار یں لگی ہوئی ہیں
    GAZA: حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے آج (بروز ہفتہ) رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کرنے میں تاخیر کردی ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف کے مطابق حماس ہلاک ہونیوالے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے حوالے کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکے گی کیونکہ وہ غزہ میں ملبے تلے دبی فلسطینیوں کی 12 ہزار لاشوں میں شامل ہیں اور اسرائیل ملبے ہٹانے والی بھاری مشینری کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پٹی میں بسنے والے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بیرون ملک آباد کرنے...