بلاول بھٹو کی ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی، بلاول بھٹو زرداری نے دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے۔
13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور بیگم امیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی، انہوں نے شہدائے جمہوریت کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری بھٹو کے مزار پر
پڑھیں:
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے جلسے کے خوبصورت ڈرون مناظر
پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی آج منائی گئی، گڑھی خدا بخش میں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نے جلسہ کیا، جس سے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکاروں نے 30 ایس پیز کی نگرانی میں سیکیورٹی فرائض انجام دیے۔
خواتین ، ٹریفک اور سادہ لباس اہلکار بھی سیکیورٹی کیلئے موجود تھے، 100 واک تھرو گیٹ اور 150 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔
بلاول بھٹو کا سندھ میں دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا اعلانپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے حکومت سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ دے رہی ہے۔
برسی کے مرکزی جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔
پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے دن بھر اپنے شہید رہنما ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزاروں پر چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
کارکنوں کی رہنمائی کیلئے گڑھی خدا بخش میں مزار کمیٹی کا کیمپ لگایا گیا تھا۔