کراچی:

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں وزیرِاعظم نے بجلی کے نرخوں میں 12 سے 17 فیصد کمی کا اعلان کیا جو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عید کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم کے پروگرام میں وزیرِاعظم سے بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کا اعلان کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے چھ کینال منصوبے پر دوغلی پالیسی اپنائی، پہلے صدر نے اس منصوبے کی حمایت کی اور اب عوامی دباؤ میں اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ صدر مملکت کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔  

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے مطالبے پر یہ اقدام اٹھایا۔ ہم نے واضح طور پر کہا تھا کہ عید کے بعد وزیرِاعظم بجلی کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے۔ 

فارو ق ستار نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد تاجر اور صنعت کاروں نے ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، اور میں اس شکریہ کو وزیرِاعظم تک پہنچا رہا ہوں۔ 10 ہزار کے بجلی بل پر 1500 روپے تک کمی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کے معاملے پر بھی کافی جدوجہد کی۔ وزیرِاعظم پاکستان عید کے بعد کراچی آئیں گے اور ایم کیو ایم پاکستان کے منعقدہ پروگرام میں شریک ہوں گے۔ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔  

فاروق ستار نے کہا کہ 26 کروڑ گیلن کا منصوبہ یعنی کے فور کا پہلا مرحلہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے لے کر واپڈا کے سپرد کیا گیا ہے۔ ہم سب نے وزیرِاعظم پر دباؤ ڈال کر اور احسن اقبال سے ملاقاتیں کرکے یہ ممکن بنایا۔ یومیہ 26 کروڑ گیلن پانی کے فور کے پہلے مرحلے سے اضافی ملے گا۔  

فاروق ستار نے کہا کہ وفاق سے 20 ارب روپے کراچی کے ایم پی ایز اور 6 ارب روپے حیدرآباد کے ایم این ایز کے لیے دیے جائیں گے۔ ہم پائیدار سڑکیں بنائیں گے اور بلدیاتی مسائل حل کریں گے۔   اس ریلیف سے تاجر اور صنعت کار فائدہ اٹھائیں گے، غربت اور بے روزگاری میں کمی آئے گی، جبکہ مہنگائی میں بھی کمی کی توقع ہے۔  

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے بے جا دعوے کر رہے ہیں۔ ہم حکومت اور منتخب ایوانوں میں موجود ہیں اور وزیرِاعظم اور وفاقی وزراء سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہر کسی کو دعوے کرنے کا حق ہے، لیکن کیا جماعتِ اسلامی کو معلوم تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی؟۔

فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی حکومت میں جماعت اسلامی اپوزیشن میں ہے، لیکن انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کتنے دھرنے دیے؟ کیا انہوں نے پنشن دلوانے کے لیے کوئی جدوجہد کی؟ جماعت اسلامی بھی ہماری بدولت بلدیاتی ایوانوں میں پہنچی ہے۔ جماعت اسلامی نے سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی آب کے نظام کے لیے کتنا بجٹ مختص کیا؟ انہیں حساب دینا چاہیے۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بجلی کی قیمت میں عید کے بعد انہوں نے کے لیے ایم کی

پڑھیں:

بجلی کے نرخ میں کمی؛ نواز شریف کی وزیر اعظم کو مبارکباد

راؤ دلشاد : سربراہ ن لیگ نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں کمی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی 
گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے پروزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا،سربراہ ن لیگ محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے،بجلی سستی کرنے سے عوام کو ریلیف ملے گا اورایکسپورٹ بڑھے گی،مسلم لیگ (ن)کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے،ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،نوجوانوں کو روزگار ملے گا
 

افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

متعلقہ مضامین

  • بجلی کے نرخ میں کمی؛ نواز شریف کی وزیر اعظم کو مبارکباد
  • جماعت اسلامی کی تاریخی جدوجہد سے بجلی کی قیمت کم ہوئی، حافظ نعیم
  • وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، فاروق ستار
  • وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے،فاروق ستار
  • وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائینگے: فاروق ستار
  • بجلی کی قیمت میں کمی میں ایم کیو ایم کا بھی کردار ہے: فاروق ستار
  • وزیرِاعظم بتائیں کیا بجلی 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟
  • وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف، گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
  • بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم آج اہم اعلان کرینگے