50 سالہ شخص شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
50 سالہ شخص اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران بیوی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک گر کر ہلاک ہو گیا۔
شادی کی سلور جوبلی کے جشن میں رقص کرنے والے اس جوڑے کا خوشی کا لمحہ اس وقت غم میں بدل گیا جب شوہر ڈانس کرتے کرتے اسٹیج پر گر پڑا، اسے فوری طور اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ اتر پردیش کے شہر بریلی کے ایک شادی ہال میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ وسیم سرور، اپنی بیوی اور دوست احباب کے ساتھ اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ وہ رقص کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے۔ انہیں فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکے ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)
وسیم کی بیوی فریحہ اور ان کے 2 بیٹے اس سانحے کی وجہ سے شدید صدمے میں ہیں۔ اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وسیم کو ڈانس کے دوران اسٹیج پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک سینئر کارڈیالوجسٹ نے بتایا کہ ایسی حالت عام طور پر خون کی روانی میں رکاوٹ اور دل کی شریانوں کی بندش کی وجہ سے پیش آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کبھی سانس میں دشواری یا دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو تو اسے نظرانداز کرنے کے بجائے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی کی
پڑھیں:
معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں۔
بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی و استحکام کے نتیجے میں خوشخبری سنانے کا موقع میسر آیا ہے، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں، آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر نظر ڈالنا بھی اہم ہے۔
سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر
تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اویس لغاری، محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین، حنیف عباسی، شزا فاطمہ، مصطفیٰ کمال سمیت حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق، بزنس کمیونٹی اور پارلیمنٹ کے ممبرا ن بھی تقریب میں شریک ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ایک سال میں شبانہ روز کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں اصلاحات کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں، تمام امور میں شفافیت اور میرٹ پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرراؤنڈ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، عوام اور انڈسٹری مشکلات کا شکار تھی،وزیراعظم نے ایک ٹاسک فورس بھی بنائی، ہر ادارے سے اچھے افسران کو ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا۔
خبر کی تفصیل شامل کی جا رہی ہے۔