رجنی کانت کی ’قُلی‘ کون سے خاص دن ریلیز ہوگی! فلم میں عامر خان کی بھی انٹری
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قُلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’قُلی‘‘ 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل” ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔
اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔
فلم قُلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم "جیلر” بھی اگست میں ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
تاہم رجنی کانت کی نئی فلم "قُلی” کو ’’وار 2‘‘ جیسی بڑی فلم سے باکس آفس پر سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ دنوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: رجنی کانت کی
پڑھیں:
عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا؛ وزیر آئی ٹی
سٹی 42 : وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسٹار لنک سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئر مین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ ہم اسٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک جون تک تمام چیزیں مکمل کرنے کا کہہ رہا تھا لیکن ہم نے اسٹار لنک کو مئی تک کا وقت دیا ہے، اسٹار لنک کی پرائسنگ پر بھی بات ہونی ہے، کچھ چینی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے اپلائی کیا ہے۔
’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ کا تعلق کس ملک سے؟
شزہ فاطمہ نے بتایا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی میں انڈسٹری کی ہیلتھ کو بھی دیکھنا ہے، چیئرمین پی ٹی اے خود نیلامی کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں، ریونیو بھی کمانا ہے لیکن انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا، یہ نہ ہو کہ جب فائیو جی شروع ہو تو کمپنیاں دیوالیہ ہو چکی ہوں۔
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے اس موقع پر بتایا کہ اسٹار لنک کو ابھی ہم نے عارضی لائسنس دیا ہے، تمام مراحل پورا کرنے کے بعد اصل رجسٹریشن دیں گے۔
گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سے متعلق اہم خبر