لاڑکانہ(نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ)  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، شہید میرمرتضیٰ بھٹو، شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے فاتحہ پڑھی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، بیگم امیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔ بلاول بھٹو نے شہدائے جمہوریت کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

بھٹو کی 46 ویں برسی، بلاول کا پاکستان کو رول ماڈل بنانے کا عزم

بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے طویل پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے 45 برس بعد اعتراف کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 46 سال قبل آج کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو کو رات کے اندھیروں میں جعلی مقدمے میں پھانسی دی گئی، جبکہ دورانِ ٹرائل انصاف کے تقاضوں تک کو پورا نہیں کیا گیا جسں کا اعتراف 45 سال کے بعد سپریم کورٹ نے بھی کیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ عہد ساز شخصیت ہیں، جو سیاست کو محلات سے نکال کر ملک کی عوام کے درمیان لائے، طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنایا اور ایک جمہوری پاکستان کے لیے ان کے وژن اور قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی، ملک کے متفقہ آئین کی تشکیل سے لے کر جوہری پروگرام اور زرعی و صنعتی اصلاحات قائدِ عوام کے تحائف ہیں۔

ذوالفقارعلی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو 46 سال قبل قتل کے ایک مقدمے میں آج ہی کے دن پھانسی دی گئی تھی، وہ ملکی اور عالمی سطح پر ایک مقبول لیڈر تھے۔

بلاول بھٹو نے پاکستان کو امتِ مسلمہ کا رول ماڈل بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آئیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46 ویں یومِ شہادت کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم مل کر پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم سے رہنمائی لیتے ہوئے ایک رول ماڈل مسلم ملک بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو کی ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی
  • پانی کی تقسیم پر جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دریائے سندھ کو بچانا ہے، بلاول
  • پانی کی تقسیم پر جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے، بلاول
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور قومی ترقی کیلئے قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
  • وزیراعظم شہباز شریف کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو 46 ویں برسی پر خراج عقیدت، جمہوریت اور مسلم امہ کے اتحاد میں خدمات کو سراہا
  • بھٹو کی 46 ویں برسی، بلاول کا پاکستان کو رول ماڈل بنانے کا عزم
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاری
  • ایٹمی ٹیکنالوجی میں خدمات : قائد عوام ذولفقار علی بھٹونے پاکستان کا دفاع  مضبوط کیا ‘ بلاول 
  • بھٹو کی آج برسی، گڑھی خدا بخش میں جلسہ، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان