عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کی جانب سے جلد بڑی خوشخبری دینے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی عوام کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری دینے والے ہیں عظمیٰ بخاری نے حکومت کی عوامی ریلیف پالیسیوں معاشی استحکام اور دیگر حکومتی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جو گرمیوں کے موسم میں عوام کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ یہ ریلیف بالکل بروقت دیا گیا اور حکومت نے آئی ایم ایف کو قائل کرکے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے وزیر اطلاعات نے خوشخبری سنائی کہ وزیراعظم جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کریں گے جس سے عوام کو مزید فائدہ ہوگا صوبائی وزیر نے اپنے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے وہ اب عوامی ریلیف کے اقدامات کو برداشت نہیں کر پا رہے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ رمضان کے دوران سہولت بازاروں میں عوام کو 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے روپے کی کہا کہ
پڑھیں:
عظمی بخاری کہہ رہی ہے صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آ رہی ہے، سعدیہ جاوید
اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب کو صدر مملکت متعلق جھوٹ پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے، صدر مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے وزیر اطلاعات پنجاب کی قانون متعلق لاعلمی پر حیرانگی کا اظہار کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بتایا کہ مریم باجی نے تو بتایا میری کابینہ پڑھے لکھے لوگوں پر مشتمل ہے، عظمی بخاری کہہ رہی ہے صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آ رہی ہے، وزیر اطلاعات پنجاب معلومات اتنی ناقص ہونے پر افسوس ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ عظمی بخاری بتائیں صدر مملکت کے پاس کونسی ایگزیکٹو سمری منظور کرنے کا اختیار ہے؟، وزیر پنجاب بتائیں صدر کس قانون تحت کینال بنانے کی منظوری دے سکتے ہیں؟ سعدیہ جاوید نے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب کو صدر مملکت متعلق جھوٹ پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ صدر مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوسکتی ہے۔