مذاکرت کی باتیں پی ٹی آئی کی خود کلامی ہے، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرت کی باتیں خود کلامی ہے، ان سے کوئی بات نہیں کر رہا، یہ اپنے آپ سے باتیں کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نافرمان اولاد کو ایک مرتبہ عاق کر دیا جائے تو کئی دفعہ اس سے تعلقات بحال نہیں ہوتے، مذاکرات اسی پارلیمنٹ میں ہوں گے جہاں سے یہ مذاکرات توڑ کر نکلے تھے۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی میں وفاق نے خیبر پختونخوا کو اس کے حصے سے زیادہ پیسے دیے ہیں، وزیراعلی گنڈاپور کے پی حکومت کے گزشتہ 13 سال کا حساب دیں۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے صحیح الزام لگایا کہ ان کے اپنے لوگ اربوں روپے کھا گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت سارے لوگوں سے ملنا نہیں چاہتے، جن سے ملنا چاہتے ہیں ان سے صبح 7 بجے یا شام 7 بجے بھی مل لیتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ پالیسی پی ٹی آئی کی نہیں پاکستان کی چلے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
لاہور ،بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔(جاری ہے)
لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی نعش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت خراب ہو گئی۔ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔