راشد خان کی اسپن بولنگ میں جادوگری کم ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)افغان اسٹار راشد خان کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 4 اوورز کے اسپیل میں 54 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔
راشد خان میچ کے دوران ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر پائے۔
لیام لیونگ اسٹن کے خلاف ان کا آئی پی ایل میں ریکارڈ پہلے بہت اچھا تھا، انہوں نے انگلش کرکٹر کو 22 بالز کے دوران 27 رنز دے کر 3 مرتبہ آؤٹ کیا تھا مگر اس بار لیونگ اسٹن نے راشد کی 17 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔
کسی بھی ٹی 20 اننگز میں ایک بیٹر کا راشد خان کے خلاف دوسرا بڑا اسکور ہے۔
راشد خان نے گزشتہ آئی پی ایل سے موجودہ ایڈیشن کے درمیان صرف 5 ٹی 20 میچز کھیلے، اس دوران وہ کندھے کی تکلیف سے دوچار رہے۔
گزشتہ 2 ایڈیشنز میں راشد خان صرف 11 وکٹیں حاصل کر پائے، اس دوران انھیں فی اوور 8.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آج قوم کو عید کا تحفہ دیا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے آپ کو خوشخبری سنانے آیا ہوں اور الحمدللہ وہ وعدہ پورا ہوا جو مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا۔ یہ بھی اعتراف کرنا چاہوں گا کہ اس سارے عمل میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسے پر خطر اور دشوار گزار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک پر دیوالیہ ہونے کی تلوار لٹک رہی تھی۔ عوام پریشان تھے، عدم استحکام عروج پر تھا جبکہ آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے ریلیف: آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی
وزیر اعظم نے کہ کہ ایل سی کھلوانے کے لیے بھی تگ و دو کرنا پڑتی تھی کہ ملک میں آئل کی قلت نہ ہو، کارخانے بند نہ ہو جائیں۔ پاکستان کو دیوالیہ کرنے اور افراتفری کا شکار کرنے والے خوشی سے مرے جا رہے تھے کہ اب پاکستان کو دیوالیہ پن سے نہیں بچایا جا سکتا۔ ان کے لیے یہی کہ تقدیر کی لکھی موت کوئی ٹال نہیں سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹولہ ملک دشمنی مین تمام حدیں پار کرگیا اور آئی ایم ایف سے لیے اپنے ہی معاہدے کو خود توڑا۔ ہماری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے اور ملکی مفادات کو اپنی سیاست پر قربان کردیا۔ لیکن مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظور نظر ہوتا ہے۔ الحمدللہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے، اس ضمن میں عام آدمی کی دعاؤں اور برداشت قابل تحسین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم، قوم کی دعاؤں اور حکومتی کاوشوں کی بدولت مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے، 38 سے اسے ڈیڑھ فیصد پر لایا جا چکا ہے۔ ساڑھے 22 فیصد شرح سود 12 فیصد پر آ چکا ہے۔ پیٹرول پر 38 روپے تک کمی کی گئی۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع
تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی کابینہ کے تمام اراکین، بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعقل رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف بھی پیش کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعلان بجلی کے نرخ بجلی یونٹ شہباز شریف قوم سے خطاب کمی