اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے مطالبہ کیا کہ نوابزادہ گوہرام بگٹی سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام خان بگٹی کے گھر پر چھاپے اور انکی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکمران عوامی تحریکوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ بلوچستان کی سیاسی قائدین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے طاقت کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے جاری کردہ بیان کہا گیا کہ سابقہ صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کو پرامن لانگ مارچ کی کال دینے کی پاداش میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنا سیاسی آزادی اور جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ پرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری کا جمہوری حق ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نوابزادہ گوہرام بگٹی سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔
.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء)
وزیر اعلیٰ
بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کے روز مختلف
صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، بجٹ تیاری اور حکومتی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، پارلیمانی سیکرٹریز عبدالصمد گورگیج، حاجی محمد خان لہڑی، میر عبدالمجید بادینی، میر لیاقت علی لہڑی، حاجی ولی محمد نورزئی، سنجے کمار، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم خان بازئی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد صادق سنجرانی اور پرنس آغا عمر خان احمد زئی شامل تھے ملاقاتوں کے دوران بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئے انفراسٹرکچر منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مجوزہ اصلاحات پر غور کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور بجٹ کی تیاری میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے