اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کمپنیوں سے معاہدے ہوئے تھے ان سے ابھی بات چیت جاری ہے  جس کے بعد عوام کو ایک بار پھر ریلیف دیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے شعبے سے متعلق کئی اہم اقدامات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ 36 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جو آنے والے سالوں میں صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا باعث بنے گی۔

آئی پی ایل، ہاردک پانڈیا نے نئی تاریخ رقم کر دی

انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج پیداواری لاگت ہے، جس میں ٹیرف میں اضافے اور 2,400 ارب روپے کے گردشی قرضے نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ اسی طرح ڈسکوز کی ناقص کارکردگی اور کوآرڈینیشن کی کمی بھی بڑا مسئلہ ہے جب کہ بجلی کی طلب میں مسلسل کمی بھی شعبے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ٹرانسمشن لائنز کے نقصانات کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں 1 سے 2 روپے کا اضافہ ہوتا ہے۔ ان نقصانات کو کم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 1.

89 کروڑ صارفین (جو 100 یونٹس تک استعمال کرتے ہیں) کے لیے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر ان کے نرخوں میں 56 تک کمی کی گئی ہے۔

حبا بخاری اپنے شوہر آریز احمد کا ایک اعتراف سُن کر لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئیں

اویس لغاری نے کہا کہ 6 سال کے اندر گردشی قرضے کو ختم کر دیا جائے گا اور آئندہ سالوں میں اسے زیرو پر لایا جائے گا۔ تمام بجلی کے میٹرز کو آٹومیٹڈ سسٹم سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کا عمل جاری ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں لیسکو، میپکو اور ہزیکو کی نجکاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 27,000 ٹیوب ویلز کو 7 ماہ میں سولر انرجی پر منتقل کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت چائنیز پلانٹس میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جولائی سے دسمبر تک ڈسکوز کے نقصانات کا ہدف 303 ارب روپے تھا، لیکن 145 ارب روپے کی بچت کرتے ہوئے نقصانات 158 ارب روپے تک محدود رہے۔گردشی قرضے کے شعبے میں 9 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔

امام الحق انجری کا شکار ہوگئے

انہوں نے کہا کہ ہم مہنگی بجلی خریدنے کے بجائے مستقبل کے لیے پائیدار حل تلاش کر رہے ہیں۔ 10 سالہ الیکٹرک پالیسی کے تحت بجلی کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی یا اضافے کا ابھی سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں جون تک کیا صورتحال ہوگی دیکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بذریعہ ریگولیٹر ہی تمام امور انجام دئیے جاتے ہیں کام حکومت کرتی ہے۔ 7 روپے 41 پیسے کا جو ریلیف دیا گیا ہے، یہ بنیادی ٹیرف میں بھی شامل ہے۔ بنیادی ٹیرف کے بارے میں فل الحال کوئی پیشنگوئی نہیں کرسکتا۔

سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کی فٹنس اور ڈائٹ کا راز بتا دیا

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اویس لغاری نے وزیر توانائی بنیادی ٹیرف وفاقی وزیر نے کہا کہ کی گئی ہے ارب روپے ٹیرف میں انہوں نے جائے گا کے شعبے بجلی کے بجلی کی کے لیے

پڑھیں:

عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کی جانب سے جلد بڑی خوشخبری دینے کا عندیہ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی عوام کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری دینے والے ہیں عظمیٰ بخاری نے حکومت کی عوامی ریلیف پالیسیوں معاشی استحکام اور دیگر حکومتی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جو گرمیوں کے موسم میں عوام کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ یہ ریلیف بالکل بروقت دیا گیا اور حکومت نے آئی ایم ایف کو قائل کرکے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے وزیر اطلاعات نے خوشخبری سنائی کہ وزیراعظم جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کریں گے جس سے عوام کو مزید فائدہ ہوگا صوبائی وزیر نے اپنے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے وہ اب عوامی ریلیف کے اقدامات کو برداشت نہیں کر پا رہے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ رمضان کے دوران سہولت بازاروں میں عوام کو 1.11 ارب روپے کی بچت فراہم کی گئی جہاں مجموعی طور پر 3.57 ارب روپے کی خریداری ہوئی 28 ہزار شہریوں نے سہولت بازار سے 3 کروڑ روپے کا سامان فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے حاصل کیا اس کے علاوہ اگست تک 13 نئے سہولت بازار قائم کیے جائیں گے اور 69 کروڑ روپے کی لاگت سے موجودہ بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مریم نواز جہاں عوامی مفاد دیکھیں گی وہاں نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے اور "سہولت آن دی گو" کے پائلٹ پروگرام کے تحت 14 مقامات پر موبائل سہولت مراکز قائم کیے جا رہے ہیں صوبائی وزیر نے حکومت کی صفائی ادویات کی دستیابی اور ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں جبکہ عید پر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ وہاں کرپشن کے واقعات عام ہیں انہوں نے گنڈا پور کے بیان پر سوال اٹھایا جس میں انہوں نے پارٹی پر 75 کروڑ روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا تھا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کی صورتحال بدتر ہے اور وہاں بنیادی سامان کی خریداری میں بھی کرپشن کے شواہد موجود ہیں وزیر اطلاعات نے گندم کی خریداری مساجد کے نام پر رقوم کی بندر بانٹ اور پنشن فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات پر بھی سوالات اٹھائے عظمیٰ بخاری نے پانی کی تقسیم کے مسئلے پر سیاست کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو جلسوں میں کھڑے ہونے کے بجائے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ذمے دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے عظمیٰ بخاری نے تھیٹرز کے ماحول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں وزیر اعلیٰ سے بات کی گئی ہے اور جلد ہی ایک نیا لائحہ عمل سامنے آئے گا انہوں نے الزام لگایا کہ تھیٹرز کی جانب سے انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کی جانب سے جلد بڑی خوشخبری دینے کا عندیہ
  • 7.41 روپے کا ریلیف عارضی، وزیر توانائی کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا اعتراف
  • آئی پی پیز سے مذاکرات کرکے 3696 ارب روپے کی بچت کی، ریلیف عوام کو ملے گا، وزیرتوانائی
  • آئی پی پیز سے مذاکرات کرکے 3696 ارب روپے کی بچت کی، ریلیف عوام کو ملے گا، وزیرتوانائی
  • بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات جاری،گردشی قرضہ ختم کریں گے،وزیر توانائی
  • آئی پی پیز سے مذاکرات کرکے 3696 ارب روپے کی بچت کی، ریلیف عوام کو ملے، وزیرتوانائی
  • وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور ریلیف کی خوشخبری دے دی
  • وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کی مد میں مزید ریلیف کی خوشخبری سنا دی
  • وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف، گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان