فضا علی کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے خواتین کو ان کی ’گندی‘ زبان کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ خواتین کو ان کی “گندی زبان” کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
یہ ویڈیو رمضان شو کی ہے، جہاں فضا علی نے “شوہروں کے حقوق” پر گفتگو کے دوران خواتین کے رویے پر سخت تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عورتیں اپنی زبان کی وجہ سے سب سے زیادہ دوزخ میں جائیں گی۔
“مرد عورت کی خراب زبان سے تنگ آچکا ہے”
پروگرام کے دوران فضا علی نے کہا کہ مرد عورت کی زبان کی وجہ سے اس سے دور بھاگتا ہے اور نفرت کرنے لگتا ہے۔ ان کے مطابق، ایک عورت کی تلخ اور نازیبا زبان اس کے شوہر کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرد سخت گرمی اور دھوپ میں محنت کرتے ہیں، رکشے چلاتے ہیں، سبزی فروخت کرتے ہیں، لیکن پھر بھی خواتین کے سخت اور طعنہ آمیز الفاظ سہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
“عورتیں گندے طعنے دیتی ہیں”
فضا علی نے دعویٰ کیا کہ خواتین اپنے شوہروں کو سخت طعنے دیتی ہیں، جیسے کہ:
“تیری ماں نے یہ کیا”
“تیری بہن نے یہ کہا”
“بچے تیرے خراب ہو رہے ہیں”
“تو بھی عیاشی کر لے، میں بھی جا کر عیاشی کر لوں گی”
انہوں نے خواتین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ “خدارا! ایسا نہ کریں، دوزخ میں سب سے زیادہ عورتیں اپنی زبان کی وجہ سے جائیں گی”۔
A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)
سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل
فضا علی کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی، اور صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ افراد نے ان کے بیان کو عورت مخالف قرار دیا۔
کچھ نے سوال اٹھایا کہ کیا مردوں کی غلطیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا جائے گا؟
چند صارفین نے ان کی ذہنی صحت پر بھی سوالات اٹھائے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب فضا علی نے متنازع بیانات دیے ہوں، لیکن اس بار ان کے الفاظ نے ایک نیا بحث کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔
750 روپے کے بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زبان کی وجہ سے فضا علی کی فضا علی نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یوٹیوبرز پر شدید تنقید
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر ویوز اور فالوورز کے لیے شوشے چھوڑتے ہیں، وہ نظریے کی بات کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے کبھی کسی یوٹیوبر یا سوشل میڈیا تھنک ٹینک کے مشورے پر نہیں چلنا، کیونکہ ان کا اپنا حال بے حال ہے دو یا چار سال پہلے یہ لوگ کچھ اور کہتے تھے، اور آج ان کے ضمیر جاگ گئے ہیں۔”
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ “ایسی شخصیات جو صرف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ اور مقبولیت کی جستجو میں ہوں، ان کا نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ان کے کردار پر سوالات اٹھتے ہیں اور ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا۔”
انہوں نے سوشل میڈیا پر نظریاتی اور اخلاقی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “لگے رہو منا بھائی، کیونکہ ان کی باتوں میں حقیقت کم اور چمک دمک زیادہ ہے۔”
Post Views: 1