Jang News:
2025-04-06@10:17:33 GMT

پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے، عاطف خان

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے، عاطف خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ورکرز کو آپس کی لڑائی پر تشویش ہوتی ہے، پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے۔

پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں عاطف خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہمارے متعلق بیان دیا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی نے ہمارے متعلق کوئی بیان دیا تو تصدیق ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات کے معاملے پر علیمہ خان اور سلمان اکرم راجا نے میڈیا پر بات کرنے سے منع کیا، کسی کو بھی پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہیں کرنی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو صوبے کی گورننس اور امن و امان پر توجہ دینی چاہیے، خیبر پختونخوا کی گورننس کو بالکل ٹھیک نہیں کہا جاسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو صحیح ہے، اسد قیصر، شکیل خان، سینئر رہنماؤں کے خلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔

عاطف خان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ گروپ بننے نہیں جا رہا، انتخابات کے دوران ٹکٹس کی تقسیم کے وقت صرف بیرسٹر گوہر نے رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے شہرام اور اسد قیصر سے بھی رابطہ کیا تھا اور بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا کہ انتخابات صرف ایک نشست پر لڑیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس پر ہم نے بیرسٹر گوہر کو کہا ٹھیک ہے ہم اپنی مرضی کی نشست پر لڑتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا بانی پی ٹی آئی کے احکامات ہیں کہ آپ تینوں قومی اسمبلی نشست پر لڑیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی رہائی پر پورا فوکس ہونا چاہیے، اس موقع پر آپس کے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی میڈیا پر

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کو نہیں، قائل ان کو کیا جائے جن سے بات کرنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی


عرفان صدیقی: فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو پہلے ہی سے قائل ہیں، قائل انھیں کیا جائے جن سے بات کرنی ہے۔ 

اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کےلیے نیا شوشا چھوڑ دیتا ہے۔ ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کو حکومتی معاملات سے متعلق ہدایات دیں،

عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو پہلے سے ہی قائل ہیں اور چھت پر کھڑے ہو کر ڈیڑھ  سال سے دہائی دے رہے ہیں، اس طرح کے بیانات پی ٹی آئی کے اندرونی جھگڑوں کا شاخسانہ ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی کو نہ بانی پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے ہمدردی ہے، ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات سامنے آگئے، عاطف خان بھی بول پڑے
  • اگلے ہفتے خیبر پی کے سے احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا: جنید اکبر
  • بانی اور علی امین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
  • بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی راہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا
  • اسد قیصر کا علی امین گنڈاپور کو مشورہ
  • ’علی امین نے عمران خان سے صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی‘، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بانی سے پھر ملنے نہیں دیا، عدالت کی توہین، فیصلے پر عمل نہ کرنے والوں کو سزا دی جائے: پی ٹی آئی رہنما
  • بانی پی ٹی آئی کو نہیں، قائل ان کو کیا جائے جن سے بات کرنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • گنڈاپورمذاکرات کیلئےبانی پی ٹی آئی کونہیں اسٹیبلشمنٹ کوقائل کریں،عرفان صدیقی