کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو ون پیشنٹ ون آئی ڈی دینے جا رہے ہیں۔ آئی ڈی کارڈ  ہی ایم آر نمبر بن جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد چاروں صوبائی وزراء صحت اور ڈی جی نادرا سے ملاقات کرونگا، پاکستان میں9 لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ دنیا ہم سے پچیس لاکھ نرسیں مانگ رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مشکل حالات کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر توانائی اور ٹاسک فورس کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کی قیمت میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل نہیں۔ فٹنس کے سرٹیفکیٹ کے بغیر لائسنس دیکر شہریوں کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ حکومت سندھ ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلئے ایک ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کرے، یہ کسی قومیت کی لڑائی نہیں ہے بلکہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ کراچی کو مشکل سے آگ، خون اورنعشوں سے باہر لائے ہیں، پختون، مہاجر، سندھی، بنگالی، برمی اس شہر کے گلدستے کے پھول ہیں۔ اس شہر میں آبادیوں کو ہجرت کرتے دیکھا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:خورشید شاہ

ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 پی پی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجمان کے بیان پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن کو بچایا ہے، پیپلزپارٹی شروع سے ہی جمہوری پارٹی رہی ہے۔ خورشید شاہ کے مطابق کینال کا معاملہ صرف سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے، اگر کینال کے معاملے پر یہی صورتحال رہی تو پاکستان پانی کی ایک ایک بوند کو ترسیں گے۔

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

 انھوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں پیش گوئیاں کرنے کا قائل نہیں ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پورے پاکستان کو ایک مریض ایک آئی ڈی دینے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال
  • سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:خورشید شاہ
  • پنجاب: مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
  • بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے، خواجہ آصف
  • ہیوی ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو پلاٹ دونگا، گورنر سندھ کا اعلان
  • ہیوی ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا 12 اپریل کو پلاٹ دوں گا، کامران ٹیسوری
  • ایسی پالیسیاں لانا چاہتے ہیں، جن سے لوگوں کے صحت کے مسائل کم ہوں، مصطفیٰ کمال
  • بجلی  6 روپے سستی کرائیں گے، وزیراعظم ہمارے جلسے سے خطاب کرینگے: فاروق ستار
  • جماعت اسلامی کی تاریخی جدوجہد سے بجلی کی قیمت کم ہوئی، حافظ نعیم