2025-02-13@19:48:52 GMT
تلاش کی گنتی: 3814
«کم کاردیشیان»:
(نئی خبر)
چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نےچین کے صوبہ حے لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیےآئے ہوئے پاکستانی صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات کے استقبال کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والی بین الاقوامی شخصیات کا پرتپاک استقبال کیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ نویں ایشین ونٹر گیمز کی مشعل آج رات روشن کی جائے گی۔ تاریخی طور پر ایشین...
اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رواں ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35...
چک فرائیلیخ لکھتا ہے کہ فلسطینیوں اور عالمی برادری کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ فلسطینیوں کو مکمل آزادی نہیں ملے گی، کم از کم کئی دہائیوں تک۔ حقیقت پسندانہ حل یہ ہے کہ وہ ایک محدود خود مختاری پر اکتفا کریں۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے کی انہیں قیمت چکانی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار ہآرتس میں صہیونی مصنف چک فرائیلیخ نے مضمون لکھا ہے، جو صہیونی پروپیگنڈے کا ایک اور نمونہ ہے۔ اس تحریر میں بھی حقیقت کو مسخ کرنے اور فلسطینی مزاحمت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مضمون میں مزاحمت کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ کسی ممکنہ امن معاہدے کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر پیش کیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت...
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )نویں کثیر القومی بحری مشق "امن 2025" کا کراچی میں آغاز ہو گیا ۔مشق کا باضابطہ آغاز شریک ممالک کے جھنڈے بیک وقت لہرا کر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شریک ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت، مبصرین، سفارت کاروں اور پاکستان کی مسلح افواج کے حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔افتتاحی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ نوشہرو فیروز: باراتیوں کی بس میں مضر صحت پانی سے 1 بچی جاں بحق، 5 کی حالت خراب نیول چیف نے کہا کہ امن مشقوں کے باقاعدہ انعقاد کا خطے میں محفوظ...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا. ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں. امید ہے فضل الرحمان عوام کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے. عدلیہ پر حملے کی مخالفت کریں گے، جو ساتھ دے سکتا ہے دے۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیسز کی صورت میں ہم پر تلوار لٹکائی ہوئی ہے. کل صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے، ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں۔پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا گمان یہی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان 2025 کا آفیشنل ترانا عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔ ’جیتو بازی کھیل کے‘ عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں جہاں عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں گانے کی ویڈیو میں انہیں بھی پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔آفیشل ترانے کی شاعری عدنان ڈھول اور اسفند یار اسد نے لکھی ہے جب کہ اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔گانے میں عاطف اسلم کو گلیوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ہمراہ نہ صرف کرکٹ کھیلتے بلکہ ڈانس کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں چیمپیئنز ٹرافی کا حصہ بننے والی تمام ممالک کے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔گانے کو آئی سی سی کے...
اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی...
تحریک انصاف نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جب کہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا، کل انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے لیے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو...
امریکا میں مسافر بردار طیارہ یونالاکلیٹ سے نوم کے درمیان سفر کرتے ہوئے لاپتا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی محکمہ برائے عوامی تحفظ نے بتایا کہ ایک چھوٹا ٹربوپروپ سیسنا کیراؤین طیارہ الاسکا میں لاپتا ہوگیا۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ رڈار24 نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کے پرواز بھرنے کے 38 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ یہ طیارہ بیئرنگ ایئر کی ملکیت ہے جو تقریباً 39 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ کام کرتی ہے۔ ایئرلائن کمپنی نے طیارہ گمشدگی پر فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا۔ اس طیارے میں میں نو مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔ ریسکیو ٹیمیں طیارے کے اُس آخری معروف مقام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں جہاں سے رابطہ منقطع ہوا...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔ سدھارتھ جلد ہی اداکارہ نیلم اپادھیائے سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ پریانکا نے شادی کی تیاریوں اور قبل از شادی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس میں اُن کی بیٹی اور ساس سسر پال کیون جوناس اور ڈینس جوناس بھی شامل رہے۔ ممبئی میں کل شام ایک شاندار سنگیت تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پریانکا کے گلوکار شوہر نک جوناس نے بھی شرکت کی۔ نک جوناس 6 فروری کو بھارت پہنچے اور سنگیت تقریب میں شریک ہوئے۔ نک جوناس کی دھماکے دار پرفارمنس سنگیت کی رات نک جوناس...
![زرعی ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی توقع،آمدن پر ٹیکس کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا گیا، ذرائع](/images/blank.png)
زرعی ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی توقع،آمدن پر ٹیکس کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا گیا، ذرائع
زرعی ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی توقع،آمدن پر ٹیکس کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا گیا، ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )زرعی ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا گیا ہے۔ زرعی انکم ٹیکس کا گوشوارہ 30 ستمبر 2025 میں شامل ہوگا۔ صوبائی محکمہ محصولات نے زرعی ٹیکس پر اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔چاروں صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس کی قانون سازی مکمل ہوگئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے آغاز سے زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ زرعی ٹیکس سے صوبے مالی طور پر...
ویب ڈیسک: دریائے سوات سے کمسن بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، بچہ ایک روز سے لاپتا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے سوات میں کانجو کے مقام پر ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں بچے شناخت چھ سالہ طفل زارون کے نام سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق 6 سالہ طفل زارون گزشتہ روز گھر سے نکل کر لاپتا ہوگیا تھا، بچے کے والد نے کانجو پولیس اسٹیشن میں ایف آئی ار بھی درج کی تھی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری Ansa Awais Content Writer
اسلام آباد:پاکستان کی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بار مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بھی بند نہیں کیے گئے اور حکومت ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تحلیل نہیں کی گئی اور تحریک انصاف جب چاہے اپنے اندرونی فیصلوں کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آ سکتی ہے۔ سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطے منقطع نہیں ہوئے اور وہ آج بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی...
امریکی ریاست الاسکا میں ایک طیارہ لاپتہ ہوگیا، جسے تلاش کرنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مصروف ہیں۔ طیارے میں 10 مسافر سوار تھے جن کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے۔ الاسکا کے محکمہ برائے عوامی تحفظ کے مطابق، بیئرنگ ایئر کاروان طیارہ یونالاکلیٹ سے نوم کی طرف جارہا تھا اور اس میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔ حکام اس کے آخری معلوم مقام کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یونالاکلیٹ، الاسکا کے مغربی حصے میں ایک چھوٹا قصبہ ہے جس کی آبادی تقریباً 690 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ نوم سے تقریباً 150 میل (240 کلومیٹر) جنوب مشرق میں اور انکریج سے 395 میل (640 کلومیٹر) شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہ بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور سفارتی میدان میں پاکستان کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے حالیہ دورہ چین کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سب کا حق ہے لیکن اسے حدود میں رہ کر کرنا چاہیے۔ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، سیاست کو ریاست...
![کامن ویلتھ ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی کانفرنس کا آغاز، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خطے میں پارلیمانی تعاون پر زور](/images/blank.png)
کامن ویلتھ ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی کانفرنس کا آغاز، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خطے میں پارلیمانی تعاون پر زور
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پہلی کامن ویلتھ ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کو سی پی اے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کانفرنس میں شریک مندوبین کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سی پی اے کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے مستقل قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سی پی اے ایشیا برادری میں نظم و ضبط، ادارہ جاتی یادداشت اور ریکارڈ کو محفوظ بنانے میں مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی جانب سے اس...
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، صبر جمیل کی دعا کی۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک...
سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ قذافی سٹیڈیم میں آج (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔سہ ملکی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔بہترین پوائنٹس والی دو ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ 14...
امریکی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹا تجارتی طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں جمعرات کے روز بیرنگ ایئر کا لا پتا ہونے والا طیارہ یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا طیارے نے دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر الاسکا کے قصبے انالکلیٹ سے اڑان بھری تھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق طیارے کا اڑان بھرتے ہی آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ الاسکا پولیس نے کہا ہے کہ شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی۔ عالمی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار ہے۔ واضح رہے کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراونہ کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جبکہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا، کل انتشار اور ٹکراو کا ارادہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے لیے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی۔واضح...
امریکی رکن کانگریس جو ولسن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی رکن کانگریس جو ولسن نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری لیڈر شپ کو خط لکھا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، آرمی چیف سید عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں جو ولسن نے جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی پر امریکا پاکستان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بہت سے اختلافات ہیں، جن میں ان کا چین اور روس کے بارے میں موقف بھی شامل ہے۔ اگر سیاسی مخالفین کو بیلٹ باکس سے شکست نہ دی جائے تو جمہوریت کام نہیں کر سکتی۔ جو ولسن کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد،(صغیر چوہدری )وزیر اعظم میاں شہباز شریف جلد آذربائیجان کا،دورہ کریں گے ۔ آذربائیجان حکومت بھی وزیر اعظم خان جلد دورے کی خواہاں ہیں ان خیالات خا اظہار وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فَرہادوف نے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے اور باہمی ترقی کے امکانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی شراکت دار ی اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کی قیادت کی طرف سے حالیہ دورہ کے...
کشمیر مسلم اکثریت کا علاقہ ہے جہاں سب سے پہلے مسلمان حکومت آٹھویں صدی ہجری میں قائم ہوئی اور شاہ میر نے ۷۴۰ھ مطابق ۱۳۳۹ء میں سلطان شمس الدین اول کے لقب کے ساتھ اسلامی اقتدار کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وادی کشمیر مختلف ادوار سے گزرتے ہوئے ۱۸۴۶ء میں جموں کے ہندو ڈوگرہ خاندان کے تسلط میں چلی گئی جب فرنگی حکمرانوں نے ’’معاہدہ امرتسر‘‘ کے تحت پچھتر لاکھ روپے نانک شاہی کے عوض کشمیر کا یہ خطہ ڈوگرہ خاندان کے راجہ گلاب سنگھ کے ہاتھ فروخت کر دیا۔ مگر جب گلاب سنگھ نے کشمیر پر قبضہ کرنا چاہا تو کشمیر کے مسلم حکمران شیخ امام دین نے اطاعت قبول کرنے سے انکار کر دیا اور میدانِ جنگ...
وزیراعظم شہبازشریف نےسمندری شعبے کی مکمل بحالی کے لیے جامع اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی عملدرآمد کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیردفاع کریں گے جبکہ دیگر اداروں کےاعلیٰ افسران بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کمیٹی کا اجلاس ہر 15 روز بعد ہوگا جس میں تمام منظور شدہ اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کی جائےگی، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو، نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کی تجدید اور بندرگاہوں...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور طیارہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی کی نذر ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2پائلٹوں نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی اڑان بھری تھی۔ لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے کھیت میں گر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 2 تجربہ کار پائلٹ موجود تھے جو طیارے کو بچا تو نہیںسکے،تاہم باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے خواتین کے لباس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سلمان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ سلمان خان نے انٹرویو میں خواتین کے لباس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت کا جسم جتنا ڈھکا رہے اتنا اچھا ہے۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ سلمان خان ’’آپ کی عدالت‘‘ پروگرام میں شریک تھے، جب میزبان نے ان سے یہ سوال کیا کہ انہوں نے اپنی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کے سیٹ پر خواتین کو ڈیسنٹ لباس پہننے...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کپتان رضوان بہت ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے ٹرافی اٹھائیں گے, قذافی سٹیڈیم کی تعمیر صرف میرا نہیں پوری ٹیم کا کارنامہ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن پی سی بی کیلئے بہت اہم ہے،آج کا دن پاکستانی عوام کیلئےبہت خوشی کا دن ہے،قذافی سٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہر فرد کا شکر گزار ہوں،قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کیلئے دن رات کام کیا گیا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کے باوجود ہم نےناممکن...
—فائل فوٹو حیدرآباد میں وکلاء کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، دھرنے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریفک معطل ہے۔حیدرآباد میں وادھو واہ کے مقام پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے جس کے باعث متعدد مسافر گاڑیاں گزشتہ روز سے پھنسی ہوئی ہیں۔ دھرنے کے باعث خواتین، بچوں سمیت مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکااحتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ دوسری جانب وکلاء کی حمایت میں اوباڑو اور پڈعین میں بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔اوباڑو میں ٹول پلازہ کے مقام پر وکلاء کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنے سے ٹریفک...
امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارہ سمندر سے تقریباً 19 کلو میٹر دور پرواز کر رہا تھا۔ امریکہ کی ریاست الاسکا میں جمعرات کو دورانِ پرواز طیارہ لاپتا ہو گیا ہے جس میں پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ریاست الاسکا میں جمعرات کو دورانِ پرواز طیارہ لاپتا ہو گیا ہے جس میں پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے بتایا ہے کہ بیرنگ ایئر کا طیارہ جمعرات کی شام تقریباً چار بجے لا پتا ہوا جو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا۔ حکام طیارے کے آخری بار ہونے والے رابطے کے مقام کو جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیرنگ ایئر کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ محمد رضوان نیک نیت اور قابل کپتان ہیں، امید ہے کہ رضوان کی قیادت میں ہم چیمپیئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آج شام وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، ان سے درخواست کروں گا جس نے بھی اس اسٹیڈیم کی تعمیر اور تزئین و آرائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح آج، محسن نقوی کی افتتاحی تقریب کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت انہوں نے کہا کہ یہ محسن نقوی کا...
حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن ہارون ناصر الدین نے زور دیا کہ قابض اسرائیلی حکام مقبوضہ مغربی کنارے میں الحاق اور نقل مکانی کے منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لیے وقت سے آگے دوڑ میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی علاقوں سے شہریوں کی جبری نقل مکانی، ان کے گھروں کی مسماری، غرب اردن کے الحاق اور قبضے میں جاری توسیع کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن ہارون ناصر الدین نے زور دیا کہ قابض اسرائیلی حکام مقبوضہ مغربی کنارے میں الحاق اور نقل مکانی کے منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لیے وقت سے آگے دوڑ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل تھے۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ محمد نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور آتی ہے۔ انہوں نے عوامی خدمت کو سب سے بڑی عبادت قرار دیا اور کہا کہ عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام صرف اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ ان کا کہنا...
بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کی حامیوں میں بنگلادیش فلم انڈسٹری کی اداکارہ بھی شامل ہیں جنہیں پولیس حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بنگلادیشی اداکارہ مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے دھان منڈی علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے ’ریاست کے خلاف سازش‘ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کی خفیہ برانچ (ڈی بی) کے ایڈیشنل کمشنر ریجا الکریم ملک نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل، اداکارہ سوہانہ صبا کو بھی ڈی بی نے پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا۔ ڈی ایم...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انجلین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم وہ اپنی بیماری کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ کیموتھراپی کے عمل سے گزرنے والی انجلین ملک نے ان خواتین سے محبت اور یکجہتی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا ہے جو اس وقت اس عمل سے گزر رہی ہیں اور اپنے اس اقدام کو ان تمام خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا ہے جو کینسر جیسے مرض کا سامنا کر رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان جو کچھ عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے، اس حوالے سے شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف سوالات بھی اٹھائے جا رہے تھے، اب ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ وہ بیماری کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے بتایا کہ انہیں انجری نہیں تھی بلکہ وہ بیمار تھے۔ انہیں ہائپر تھائیرائیڈ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کا 10 کلو وزن کم ہوا اور پٹھے کمزور ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی ریکوری میں بہت وقت لگا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی؟...
سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے بعد برطانیہ نے روسی سفارتکار کو ملک بدر کردیا۔ برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق کارروائی روس کی جانب سے برطانوی سفارت کار کی بےدخلی کے جواب میں کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے برطانوی سفارت کار کو جاسوسی کے الزام پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے مزید کارروائی کو اشتعال انگیزی سمجھا جائے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ پر سجمھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس ہمارے خلاف کارروائی کرے گا تو ہم بھی جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ روس نے گزشتہ برس نومبر میں برطانوی سفارت کار کی...
خیبر پختونخوا میں پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کے سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، وزیراعلیٰ نے اس طرح کی سب باتیں بے بنیاد قرار دے دیں۔ ان احکامات سے متعلق متعدد اضلاع، محکمہ جات کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں۔ نوٹی فکیشن سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ صوبے کی پولیس کو بھی جلسے جلوسوں میں شرکت، سہولت کاری سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے متعدد ارکان نے خیبر پختونخوا حکومت اور محکموں کے نوٹی فکیشن...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہو گئے، نیا رنگ، نیا روپ دے دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف رنگا رنگ تقریب میں آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، تقریب میں نامور گلو کار آواز کا جادو جگائیں گے۔ اسٹیڈیم کی افتتاح تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ کی گلوکاری، آتش بازی اور منفرد لائٹ شو، شاندار ڈھول پرفارمنس اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔ دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی مکمل ہوچکا ہے اس کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی نے ریکارڈ 117 دنوں میں قذافی اسٹیڈیم...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن 13فروری کو منایا جائے ااس دن کے منائے جانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تمام ریڈیو اسٹیشنز سے مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے۔(جاری ہے) پاکستان بھر میں اس وقت فیصل آبادسمیت دیگر شہروں میں پاکستان ریڈیو اور ایف ایم کے علاقائی اسٹیشن قائم ہیں جہاں سے مختلف علاقائی،معلوماتی،کرنٹ افیئرز اور دیگر پروگرام نشر کیے جاتے ہیں جو کہ ریڈیو کی وساطت سے سامعین تک پہنچتے ہیں۔ترقی کے اس جدید دور میں آج بھی ریڈیو کی اہمیت...
![ترک صدر 12فروری کو پاکستان دورہ کرینگے،دونوں ممالک کے مابین متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان](/images/blank.png)
ترک صدر 12فروری کو پاکستان دورہ کرینگے،دونوں ممالک کے مابین متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
اسلام آباد (آئی این پی )ترک صدر طیب اردوان کا 12 فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ 13 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان ترکیہ ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے ساتویں اجلاس میں شریک صدارت ہوں گے۔دورہ کے دوران دونوں ممالک درمیان زرعی شعبے سمیت اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کی قومی غذائی تحفظ اور زراعت کی وزارتوں کے سینئر حکام نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے لیے ایک ایکشن پلان وضع کرنے کے لیے میٹنگ کی۔پاکستان نے ترکیہ کو ملک میں 22 کروڑ جانوروں کو...
راولپنڈی(آئی این پی)پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان تلخ کلامی،وکیل نے چوکی پر جیل انتظامیہ کے خلاف حبس بے جا رکھنےاور زدکوب کرنے کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔اور انھیں جیل سپرٹینڈنٹ کے کمرہ میں بیٹھا دیا گیا،اڈیالہ جیل میں داخل ہوتے ہیں فیصل چوہدری کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چودھری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔ فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی ہے جیسے چوکی انچارج نے وصول کرلیا ہے۔ ...
پنجاب اسمبلی میں منعقد ہونے والی پہلی 2 روزہ ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل سی پی اے کانفرنس کا آج باقاعدہ آغاز ہورہا ہے، تاہم اپوزیشن ارکان نے اس انٹرنیشنل کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رکن پنجاب اسمبلی نہیں پہنچا۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی کی ہدایت کے مطابق کوئی رکن اسمبلی کانفرنس میں احتجاجاً شریک نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملک احمد خان دوسری جانب، ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے مندوبین کی پنجاب اسمبلی آمد جاری ہے، مہمانوں کے پہلے وفد کا سیکریٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے استقبال کیا،...
ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے کل بروز 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کردیا ، ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر وفاقی حکومت نے آٹھ فروری کو یوم سوگ کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا،اس موقع پر ملک بھرمیں قومی پرچم سرنگوں رہیں گے تاہم تجہیز و تکفین میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد کیا کل 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے گا یا نہیں فی الحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے۔ خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فچ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان معاشی استحکام بحالی پر پیشرفت کررہا ہے،پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کیلئے اہم ہے،مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ ، کثیرجہتی فنانسنگ کیلئے کلیدی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کا شرح سود 12فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24فیصد تھی، جو جنوری میں 2فیصد سے کچھ زائد رہی،معاشی سرگرمیاں استحکام اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہو رہی ہیں،معاشی نمو3فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔ وفاقی...
امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں، واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ایران پر پہلی مرتبہ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جمعرات کو امریکی محکمہ خزانہ نے ان پابندیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لیے لگائی گئی ہیں۔ یہ اقدامات ان کمپنیوں، بحری جہازوں اور افراد پر لاگو کیے گئے ہیں جو پہلے سے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اداروں سے منسلک ہیں۔ مزید پڑھیں: ایران کی فلسطینیوں کی نقل مکانی سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے کی مذمت سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں بھی امریکا ایسے اقدامات کرتا...
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی جانب سے تجویز کردہ آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے پی ایف ایف کو فوری طور پر معطل کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ اپنے آئین پر نظر ثانی کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے حقیقی معنوں میں منصفانہ اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے گا اور اس طرح پی ایف ایف کو معمول پر لانے کے جاری عمل کے حصے کے طور...
بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی ایئر فورس کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 نشستوں والا یہ طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ یہ لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق ایئر فورس کے دونوں پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی ایک اور بدترین کارروائی کے دوران آ ج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری ڈرائیور کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شہید ہو گیا۔ دریں اثنا بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں...
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان کو ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر موقف 1947 ء سے واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑ ے ہیں،غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے عالمی برداری موثر اقدامات کرے۔ان خیالات کااظہار دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کو ہفتہ وار پر یس بریفنگ کے دوران کیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے سوالات پر پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینیوں کو پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا، پاکستان کی فلسطین کے حوالے...
ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے دریائے سندھ پر 6 نئے کینالوں کی تعمیر کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرتے ہوئے 24 فروری کو حیدرآباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایس ٹی پی کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئی کینالوں کے خلاف چلائی گئی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اور دیگر مرکزی رہنماؤں اور ٹھٹھہ کے ضلعی عہدیداران کی قیادت میں ضلع ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو گھارو گجو اور مکلی سے عوامی رابطہ مہم ریلی نکالی جو ٹھٹھہ شہر پہنچ کر ایک بڑے جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر ترقی پسند...
گلاب کو ہمیشہ محبت، خوبصورتی اور خوشبو کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور دنیا بھر میں لوگ روز ڈے پر خاص طور پر اس کا تبادلہ کرتے ہیں۔ اسی موقع پر، ہم نے اسلام آباد کے مختلف دکانداروں اور نرسری مالکان سے گلاب کی اقسام، اس کی فروخت اور اہمیت کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں واقع ایک معروف پھولوں کی دکان کے مالک نے ہمیں بتایا کہ گلاب کی کئی اقسام دستیاب ہیں، جن میں پیلا، گلابی، اور سب سے زیادہ مقبول سرخ گلاب شامل ہیں۔ ان کے مطابق، سرخ گلاب کو ہمیشہ محبت کی علامت سمجھا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ لوگ خاص طور پر اس کی خریداری کرتے...
فلپائن(نیوز ڈیسک)جنوبی فلپائن میں چھوٹا طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے۔فلپائن میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا کہ گرنے والے طیارے کا تعلق امریکی فوج سے تھا، امریکی سفارت خانے کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ کنٹریکٹ پر امریکی فوج کے زیر استعمال تھا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی سفارت خانے نے طیارہ حادثے سے متعلق مزید معلومات نہیں دیں تاہم سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرے گی۔دوسری جانب فلپائن کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو...
٭بلاول کی ناشتے پر ٹرمپ سے ملاقات کا علم نہیں، ان کی ملاقاتوں کے بارے میں ان کی پارٹی بتا سکتی ہے ، فارن آفس کے شیڈول میں نہیں،مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح ہے ، 1947سے ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ٭غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں، ہم تمام متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں،بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات کے نتیجے میں مسلح افواج کے سربراہ کا بیان پاکستان کی دفاعی تیاری کی تجدید تھی، ترجمان (جرأت نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ناانصافی پر مبنی قرار دیا ہے ۔ہفتہ وار بریفنگ کے...
٭غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، انتونیوگوتیریس ٭ مسئلہ فلسطین کا حل نکالنے کی کوشش میں اسے مزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن غزہ سے جبری طور پر بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انتونیو گوتیریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سے حالات مزید خراب اور پیچیدگی کی طرف جا سکتے ہیں۔ ہم فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسئلے کا...
لاہور: امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر غیرقانونی بھارتی باشندوں کو جنگی طیارے، سی 17 میں بھارت واپس بھجوایا گیا حالانکہ اس پر بے انتہا خرچہ اٹھا. یہ لوگ امریکین ائیر لائنز کی فرسٹ کلاس میں واپس آتے تو فی مسافر صرف 500 ڈالر خرچ آتا۔ جبکہ جنگی طیارے سے بھجوانے میں 4,675 ہزار ڈالر فی مسافر لگ گئے. ٹرمپ نے بھاری خرچ اس لیے کیا کہ بھارت اور سبھی ممالک کو یہ پیغام دے سکیں، غیر قانونی طور پہ امریکا آنے والے ’’مجرم‘‘ ہیں جن کے ساتھ مجرموں جیسا ذلت آمیز سلوک ہو گا. انہوں نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو بتایا جنگی طیاروں سے آل لیگل افراد واپس بھجوا کر امریکہ کو کھوئی عزت مل گئی...
مسلمان تاجروں کو چاہیے کہ وہ کم نفع پر صبر کی روش اختیار کریں اور اپنی تجارت میں جذبۂ احسان کو پیش نظر رکھیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’بے شک اللہ تعالیٰ عدل و احسان کا حکم دیتا ہے‘‘۔ (النحل: 90) اور فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے‘‘۔ (الاعراف: 56) اس لیے ضرورت مند خریدار اگر اپنی ضرورت کے تحت زیادہ نفع دینے پر بھی تیار ہو، تو بھی جذبۂ احسان کا تقاضا یہ ہے کہ زیادہ نفع نہ لے۔ کم نفع لے کر زیادہ مال فروخت کرنا ایک ایسی پالیسی ہے جس سے تجارت کافی ترقی کرتی ہے۔ سلف صالحین کی عادت بھی یہی تھی کہ کم نفع پر...
تقویٰ: ترمذی اور مشکوٰۃ کی ایک حدیث میں جس کی روایت عطیہ السعدی نے کی ہے، رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا: ’’بندہ اہل تقویٰ کا مقام نہیں پاسکتا تا وقتیکہ وہ ان چیزوں کو بھی نہ چھوڑ دے جن میں (بظاہر) کوئی حرج نہیں ہے، اس اندیشے سے کہ کہیں وہ ان چیزوں میں مبتلا نہ ہوجائے جن میں حرج (گناہ) ہے‘‘۔ (ابن ماجہ)مراد یہ ہے کہ بعض اوقات جائز امور بھی حرام کاموں کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ اس لیے ایک مومن کے سامنے صرف جواز کا ہی پہلو نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے اس لحاظ سے بھی چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں یہ جائز کام حرام کا ذریعہ نہ بن جائے۔2۔متقیانہ زندگی کا اصول: ابن ماجہ اور مشکوٰۃ...
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید نے اعلان کیا ہے کہ پاشا اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ مشترکہ طور پر ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ڈنر کی میزبانی کریں گے، پاکستان جس کا نام پاکستان و سعودی بزنس فورم ہو گا، جو کہ حکومتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کے اعلیٰ درجے کے رہنماؤں کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کہ ہفتہ کی شام ریاض میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ باوقار تقریب اہم اسٹیک ہولڈرز کے لیے تعاون کو فروغ دینے، کاروباری مواقع تلاش کرنے اور متحرک و اہم سعودی مارکیٹ میں کاروباری تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔سجاد...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، 3 ون دے اور 3 ٹی 20 میچز کیلئے قومی ٹیم ویسٹ انڈیز جائے گی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔پاکستان ٹیم جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ٹی 20 میچز 31 جولائی، 2اور3اگست کو کھیلے جائیں گے۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ چند دن قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو دی جانے والی مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقا 20 سے 21 فروری تک جوہانسبرگ میں جی 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرکے۔ اس سے قبل افریقی ملک کو دسمبر 2024 جی 20کی صدارت دی گئی تھی،جو نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اتوار کے روز بغیر کسی ثبوت کے کہا تھا کہ جنوبی افریقا زمین ضبط کر رہا ہے اورکچھ طبقوں کے لوگوںکے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے...
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے تمام ہوائی اڈوں پر پرندوں کا سراغ لگانے والے کیمرے اور راڈار نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ تمام ائر پورٹ کم از کم ایک تھرمل امیجنگ کیمرے سے لیس کیے جائیں۔ہر ائر پورٹ پر موبائل سونک ڈیوائس کو بھی بنیادی طور پر درمیانے اور بڑے سائز کے پرندوں سے نمٹنے کے لیے نصب کیا جائے گا۔ پرندوں کا جلد پتا لگانے کے لیے برڈ ڈیٹیکشن راڈار نصب کیے جائیں گے۔وزیرِ سول ایوی ایشن کا کہنا کہ طیاروں کے حادثات کی روک تھام اور ہوا بازی کی حفاظت کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات اولین ترجیح ہیں۔
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی سابقہ جماعت پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو 73 کا آئین بنانے پر یاد رکھا جاتا ہے تو اسی طرح آصف علی زرداری اور بلاول زرداری کو آئین کا حلیہ بگاڑنے پر یاد رکھا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اصلاحات کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کے صلاحیت نہیں رکھتا، موجودہ قیادت ٹھنڈے دل اور دماغ سے ملک کا سوچے، نفرت مٹانے اور خلیج کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درگزر کرنے کی...
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلیے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنکے نام عمران خان نے خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی...
حیدرآباد میں وکلا کے احتجاج پر سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی دائرے میں مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔سندھ پولیس نے ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدرآباد کے زیر نگرانی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔سندھ پولیس کا موقف ہے کہ سندھ میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکااحتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ سندھ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں بھٹائی نگر میں ایک گاڑی کو روکا گیا، پوچھ گچھ پر کار سوار نے معقول جواب نہ دیا جس پر قانونی کارروائی کی گئی۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ...
وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد میں وکلا نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔وکلا کے احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ صدر کراچی بار نے بھی واضح کر دیا کہ جب تک ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوگا...
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں لائق تحسین ہیں، خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے قوم یکسو اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں...
رزق عربی زبان کا لفظ ہے جس کا لغوی معنی ’’عطا‘‘ ہے اور اس سے مراد اﷲ تعالیٰ کی ہر عطا کردہ نعمت ہے۔ جس میں مال، طاقت، علم، اناج اور وقت سب نعمتیں شامل ہیں۔ ان کی تقسیم کا اختیار اﷲ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہے۔ ارشاد باری تعالٰی کا مفہوم ہے: ’’بلاشبہ! اﷲ تعالیٰ خود رزاق ہے، مستحکم قوت والا ہے۔‘‘ (سورہ الذاریات) اﷲ تعالیٰ نے تمام نعائم عطا فرمانے کے بعد ان تمام چیزوں کو استعمال کرنے اور برتنے کی اجازت دی ہے۔ مگر اس میں سب سے اوّلین شرط حلال مقرر کی ہے۔ سورہ مائدہ میں اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے، مفہوم: ’’لوگ آپ (ﷺ) سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کون سی...
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ان افراد اور ان کے اہل خانہ پر مالی اور ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی جو امریکی شہریوں یا ان کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں معاونت فراہم کریں گے۔ واضح رہےکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات اور ان کے مقدمات چلانے کے لیے قائم کی گئی تھی تاہم...
بنگلہ دیش میں بدھ کو سینکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔ شیخ مجیب کو 1975 میں اسی گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ بعدازاں اُن کی صاحب زادی شیخ حسینہ نے اسے میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب بھارت میں موجود شیخ حسینہ اپنے حامیوں سے آن لائن خطاب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس اپنی حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت منتقل ہوگئی تھیں اور اس کے بعد سے ان کا قیام نئی دہلی میں ہے۔
![وفاقی وزیر داخلہ ،وزیر اعظم اور قائم مقام صدر کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین](/images/blank.png)
وفاقی وزیر داخلہ ،وزیر اعظم اور قائم مقام صدر کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
اویس کیانی :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزیر اعظم شہباز شریف اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔ 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 فروری 2025ء) اڑنے والی ٹیکسیاں، خودکار گاڑیاں اور بعد از استعمال دوبارہ کارآمد بنائے جانے والے راکٹ مستقبل میں نقل و حمل کے مسائل کا حل ہوں گے۔ دنیا بھر میں موجدین ان تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ نئے احتراقی انجن بنانے کے رحجان میں اضافہ تھم گیا ہے۔ایجادی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (وائپو) نے مستقبل کے ذرائع نقل و حمل سے متعلق ٹیکنالوجی میں بدلتے رحجانات پر اپنی تازہ ترین رپورت میں بتایا ہے کہ مستقبل میں ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ آئندہ برسوں میں ٹریفک جام کے مسئلے کی شدت بھی کم ہو...
حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا، وکلا نےایس ایس پی حیدرآباد کا تبادلہ نہ ہونے پر مرکزی قومی شاہراہ بند کردی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔حیدرآباد پولیس اور وکلا کےدرمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کا تبادلہ نہ ہونے پر آج پھر وکلا نے ایس ایس پی آفس میں احتجاج کے بعد قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔صدر اور جنرل سیکریٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کا تبادلہ کر دیا جائے، وکلا پُرامن طریقے سے گھر چلے جائیں گے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب وکلا...
ڈھاکہ: بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک سے فرار کے بعد گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ خدا نے انہیں زندہ رکھا کیونکہ انہوں نے کوئی اہم کام انجام دینا ہے۔ گزشتہ روز شیخ حسینہ واجد نے اپنے فرار کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے خطاب کیا جس دوران ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے اپنےحامیوں سے خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر شیخ حسینہ نے تقریر کی تو ان کے خاندانی مکان کو گرا دیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی تقریر...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ کرلیا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ امریکی صدر امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کے خلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے سے امریکی شہریوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پرمالیاتی اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے گرفتاری...
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ہم سب کو متاثر کررہی ہے، جو ہوسکا وہ ماحول کی بہتری کے لیے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ این ای ڈی میں دو روزہ گلوبل گرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے مختصر خطاب میں اس کم قیمت "گرین تعمیراتی سیمنٹ (ایل سی تھری)" کو ماحول دوست قرار دیا جب کہ اس کے کم قیمت ہونے کو تعمیراتی صنعت کےلیے خوش آئند بھی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی آئندہ نسلوں کے لیے جو ہوسکا وہ کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعمیراتی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، انڈسٹری، اکیڈمیا، حکومت سب کو مل...
بیجنگ:چین کے مشہور شیف لی اینہائی نے باریک ترین نوڈل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ لی اینہائی نے اپنی نوڈل بنانے کی مہارت کو ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر آزمایا، جہاں انہوں نے ہاتھوں سے نوڈل کی ایک پٹی تیار کی جس کی موتی صرف 18 ملی میٹر تھی، جو تقریباً 0.07 انچ کے برابر ہے۔ اس نے اپنے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنے نام کا لوہا منوا لیا۔ اس سے قبل لی اینہائی نے ہی یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، مگر اس اعزاز کو ایک اور شیف نے اپنے نام کر لیا تھا، جس نے صرف 14 ملی میٹر موٹی نوڈل تیار کی تھی،تاہم...
![پیکا کا قانون اگر لاگو کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے شہباز شریف پر لاگو کریں جس نے ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف قرار دیا](/images/blank.png)
پیکا کا قانون اگر لاگو کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے شہباز شریف پر لاگو کریں جس نے ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف قرار دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا کا قانون اگر لاگو کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے شہباز شریف پر لاگو کریں جس نے ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ " پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹاوٹ سکندر سلطان راجہ بھی تھا جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ محسن نقوی کے پاس ایسی کون...
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ19 انفکیشن دل کی شریانوں کو نقصان پہنچا کر لوگوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیقاتی جریدے ریڈیالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ19 وائرس انفیکشن دل کی شریانوں کی نشونما روک کر ان کے بند ہونے کا باعث بن سکتا ہے، جو دل کے پٹھوں کو خون فراہم کرتی ہے، ان شریانوں کو کورونری شریانیں بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس ممکنہ طور پر لیب سے پھیلا، امریکی کانگریس کمیٹی کا انکشاف تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ19 کا ہلکا انفیکشن بھی دل کی شریانیں بند ہونے کا باعث بن سکتا ہے، جس سے کچھ لوگوں...
دنیا کی سب سے لمبی کار کے 26 پہیے ہیں اور اس میں75 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ 1976 کے ماڈل کی 6 کڈلاک الڈوراڈو لیموزین سے بنائی گئی ’دی امریکن ڈریم‘ 30 میٹر سے زیادہ لمبی ہے اور اس میں 75 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔ تاہم اسے دیگر گاڑیوں کی طرح کٹ مارنے یا دیگر انداز میں چلانا آسان نہیں۔ حقیقت میں یہ 1986 میں معروف گاڑیاں جمع کرنے کے شوقین جے اوہربیگ نے بنائی تھی، دی امریکن ڈریم 60 فٹ لمبی تھی اور اسے V8 انجنوں کے ذریعے چلایا گیا جس میں سے ایک انجن آگے اور دوسرا پیچھے نصب تھا۔ اوہربرگ نے بعد میں اپنی منفرد گاڑی کو 30.5 میٹر (100 فٹ) لمبا کر...
امریکہ سے بے دخلی کی یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چند دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکہ سے بھیجے گئے بھارتی شہریوں پر جاری ہنگامے پر اپنا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب این آر آئی کو امریکہ سے واپس بھیجا گیا ہو۔ اس دوران انہوں نے گزشتہ 15 سال کے اعداد و شمار کا بھی حوالہ دیا۔ اس سے قبل آج اپوزیشن پارٹیوں نے امریکہ سے ہندوستانی تارکین وطن کی واپسی اور پریاگ راج مہا کمبھ حادثہ سمیت کئی مسائل پر ہنگامہ کیا تھا۔ کارروائی شروع ہوتے ہی...
ماہرین نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں بہتری کے لیے ماحول دوست گرین سمنٹ کے استعمال پر زور دیا ہے۔ جامعہ این ای ڈی اور انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے تحت دو روزہ گلوبل گرین کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کم قیمت ’گرین تعمیراتی سمنٹ(ایل سی تھری)‘ کو ماحول دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ہم سب کو متاثر کررہی ہے، جو ہوسکا وہ ماحول کی بہتری کے لیے کریں گے، انڈسٹری، اکیڈمیا، حکومت سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین انجینئر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے نے دنیا کے متعدد ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بہت سے حلقوں کو مایوسی اور بے یقینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) جو زیادہ تر یو ایس ایڈ کے فنڈز پر انحصار کرتی ہیں، اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان میں سے کئی نے اپنی فلاحی سرگرمیاں روک دی ہیں اور پہلے مرحلے میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں ستر فیصد تک کمی...
کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، جمعرات کو کمیٹی نے انٹر بورڈ کا پہلا آفیشل دورہ کیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دورے کے پہلے روز میٹرک میں 85 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کی امتحانی کاپیاں دکھائی گئیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس " کو بتایا کہ متعلقہ طلبہ کی مختلف مضامین کی کئی کاپیاں ایسی سامنے آئیں جن پر دیے گئے سوالات کے جوابات کے بجائے غیر متعلقہ تحریریں لکھی گئی تھیں، ایک کاپی پر طالب علم کی جانب سے فلمی گیت جبکہ ایک علیحدہ کاپی...
اسلام آباد پولیس اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آبادپولیس کے شہدا کے خاندانوں کو اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجے پر خاص رعایت، معاہدہ طے پاگیا ۔ معاہدے کے مطابق ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال ،آئی سی ٹی پولیس کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو سبسڈائزڈ میڈیکل سروسز فراہم کرے گا۔یہ معاہدہ اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹرمیں ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں سید عنایت علی شاہ (پی ایس پی)، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (لاجسٹکس)اسلام آباد اور ہسپتال کی ڈاریکٹرڈاکٹر اریج نیازی نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی...
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو ملک بدر کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور مودی حکومت کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدر کئے جانے پر یہاں کے اپوزیشن لیڈران برہم ہیں۔ اس معاملے پر پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے نریندر مودی اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات پر سوالات اٹھائے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر مودی ٹرمپ کے اتنے اچھے دوست ہیں تو ایسا کیوں ہونے دیا گیا۔ اس کے بعد اس نے پوچھا کہ ہمارا جہاز ان ہندوستانیوں کو لینے کیوں نہیں جا...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 فروری بروز جمعہ کو چھٹی ہوگی۔ 15 شعبان کو ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اعلان کر دیا گیا، سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے مملکت میں فلکی حساب سے...
![بھٹو کو آئین بنانے اور آصف زرداری اور بلاول کو اس کا حلیہ بگاڑنے کے لیے یاد رکھا جائے گا، شاہ محمود قریشی](/images/blank.png)
بھٹو کو آئین بنانے اور آصف زرداری اور بلاول کو اس کا حلیہ بگاڑنے کے لیے یاد رکھا جائے گا، شاہ محمود قریشی
بھٹو کو آئین بنانے اور آصف زرداری اور بلاول کو اس کا حلیہ بگاڑنے کے لیے یاد رکھا جائے گا، شاہ محمود قریشی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی سابقہ جماعت پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو 73 کا آئین بنانے پر یاد رکھا جاتا ہے تو اسی طرح آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے پر یاد رکھا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اصلاحات کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے...
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صحافتی تنظیموں کی جانب سے احتجاج اور شدید ردعمل کے بعد پیکا ایکٹ سے متعلق خدشات دُور کرنے کے لیے صحافیوں کے ساتھ مل کر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں حکومت اور صحافیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین پولین بلوچ نے اس حوالے سے کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت جن تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، انہیں ذیلی کمیٹی میں تفصیل سے سنا جائے گا اور حل نکالا جائے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ریگولیٹری...