برطانیہ نے روسی سفارتکار کو ملک بدر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے بعد برطانیہ نے روسی سفارتکار کو ملک بدر کردیا۔
برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق کارروائی روس کی جانب سے برطانوی سفارت کار کی بےدخلی کے جواب میں کی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے برطانوی سفارت کار کو جاسوسی کے الزام پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے مزید کارروائی کو اشتعال انگیزی سمجھا جائے گا۔
برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ پر سجمھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس ہمارے خلاف کارروائی کرے گا تو ہم بھی جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ روس نے گزشتہ برس نومبر میں برطانوی سفارت کار کی سفارتی حیثیت جاسوسی کے الزام میں ختم کر دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایک کلو چرس کے الزام میں گرفتار ملزمان بری
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج و ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ حیدرآباد نے اسپیشل کیس نمبر 232/24 ملزمان ذیشان ولد عابد اور محمد انور ولد شیر خان کے وکیل بلال راجپوت ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو ایک کلو سے زائد چرس رکھنے کے الزام میں بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن میں ایف آئی آر نمبر 334 آف 2024 کے تحت الزام تھا کہ ان ملزمان سے ایک کلو دس گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔