قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
سیدال خان ناصر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور سفارتی میدان میں پاکستان کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے حالیہ دورہ چین کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست سب کا حق ہے لیکن اسے حدود میں رہ کر کرنا چاہیے۔ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، سیاست کو ریاست پر ترجیح نہیں دینی چاہیے۔
قائمقام چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو ایوان اور کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات چلا رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے لیے ایک اور عالمی اعزاز
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے ادارے وائزل ویز ری ہیبلی ٹیشن اینڈ سلولرنرز سینٹر کو ورلڈ اسکول سمٹ منعقدہ ملائیشیامیں دنیا بھر سے چھ ہزار اسکولوں میں سے نیو ایرا اسکول سسٹم کیٹیگری 2025میں بہترین اسکول کے ایوارڈ اوراعزازی سند سے نواز ا گیا۔ یہ ایوارڈ وائزل ویز کے بانی وپروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیع میمن نے ورلڈ اسکول سمٹ کے موقع پر وصول کیا۔