پاکستان ، سعودی بزنس فورم کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوگا، سجاد مصطفیٰ سید
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید نے اعلان کیا ہے کہ پاشا اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ مشترکہ طور پر ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ڈنر کی میزبانی کریں گے، پاکستان جس کا نام پاکستان و سعودی بزنس فورم ہو گا، جو کہ حکومتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کے اعلیٰ درجے کے رہنماؤں کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کہ ہفتہ کی شام ریاض میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ باوقار تقریب اہم اسٹیک ہولڈرز کے لیے تعاون کو فروغ دینے، کاروباری مواقع تلاش کرنے اور متحرک و اہم سعودی مارکیٹ میں کاروباری تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔سجاد مصطفیٰ سید نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی بزنس فورم ایک اعلیٰ سطحی “پہلے رابطے” کے تجربے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے فورم کے شرکاء کو بامعنی روابط قائم کرنے کے میں قابل بنائے گا؛ جو کہ LEAP 2025 فروری 9 اس دوران سعودی عرب میں اس کے بعد کی مصروفیات اور تجارتی نمائش کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔خاص طور پر، پاکستان اور سعودی بزنس فورم IT انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سروسز انڈسٹری اور عمودی شعبہ جات کے لیے اس سال کا سب سے بڑا تجارتی، نیٹ ورکنگ اور ثقافتی ایونٹ ہونے جا رہا ہے؛ کیونکہ اس میں بے مثال کاروباری ترقی، ایکسپورٹ آڈرز اور حقیقی بین الاقوامی سطح پر میچ میکنگ کے مواقع ہیں۔چیئرمین پاشا نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان کی ترقی پذیر ملٹی بلین ڈالر کی آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں ٹیکنالوجی اختراعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں پاکستان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرے گی۔ مزید برآں ، سافٹ ویئر اور ایپ ڈیویلپمنٹ؛ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ؛ آٹومیشن اور روبوٹکس؛ بلاک چین ٹیکنالوجیز؛ ورچوئل رئیلٹی؛ اسپیس سائنس اور اس سے منسلک صنعتیں؛ ہیلتھ ٹیک اور انفارمیٹکس؛ بائیو اور نینو ٹیکنالوجیز؛ گیمنگ اور اینیمیشن؛ فن ٹیک اور بزنس پروسیس ری انجینئرنگ پر پاکستانی اور انٹرنیشنل کمپنیاں شرکت کریں گیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سعودی بزنس فورم کے لیے
پڑھیں:
راولپنڈی؛ اراضی کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا
راولپنڈی:تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک ہاشو میں بھتیجے نے چچا کو اراضی کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ولایت اختر کے بیٹے وقاص نے چچا سجاد اختر پر فائرنگ کی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں خاتون بھی زخمی ہوئی۔
ولایت اختر کے بیرون ملک مقیم بڑے بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر چند ماہ قبل چچا شفاعت کی بیٹی کو طلاق دی تھی۔ سجاد اختر اپنے بھائی شفاعت اختر کے ساتھ ہی اس کے گھر میں رہائش پذیر تھا جبکہ قریب ہی بڑے بھائی ولایت اختر کا گھر ہے۔۔
طلاق دینے اور اراضی کے تنازع پر ولایت اختر اور سجاد و شفاعت وغیرہ کے مابین چپقلش چل رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرکے فرار ہو جانے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، فرانزک شواہد اکھٹے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔