پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا. ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں. امید ہے فضل الرحمان عوام کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے. عدلیہ پر حملے کی مخالفت کریں گے، جو ساتھ دے سکتا ہے دے۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیسز کی صورت میں ہم پر تلوار لٹکائی ہوئی ہے.

کل صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے، ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں۔پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے لیے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دی تھی جسے ڈپٹی کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے.اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے. اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کشمیری عوام کے ساتھ کل بھر پور اظہار یکجہتی کریں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں وزیراعظم، آرمی چیف کے حق میں پوسٹر لگائے گئے، ہمیں ہر دن کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کےطور پر منانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ کل بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔ لاہور لبرٹی چوک اور گرد و نواح کے دورے کے موقع پر عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں وزیراعظم، آرمی چیف کے حق میں پوسٹر لگائے گئے، ہمیں ہر دن کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کےطور پر منانا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ کے موقع پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان
  • کل کا جلسہ صرف کس کس علاقے میں ہوگا؟ پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا
  • کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا، انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں،  پی ٹی آئی
  • ’کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا‘، پی ٹی آئی کا انتشار اور ٹکراو نہ کرنے کا اعلان
  • امید ہے مولانا فضل الرحمٰن عوام کیخلاف نہیں کھڑے ہونگے: سلمان اکرم راجہ
  • صدر ٹرمپ کا جنگ سے تباہ حال غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس
  • حماس نے ٹرمپ کے بیان کو خطے میں انتشار پیدا کرنے کی سازش” قرار دیا
  • ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹو ڈی کیا دنیا میں کہیں ہے ؟ ،آئینی بینچ
  • کشمیری عوام کے ساتھ کل بھر پور اظہار یکجہتی کریں گے، عظمیٰ بخاری